وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے من کی بات کی 132ویں قسط میں اپنے خطاب کی جھلکیاں ساجھا کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 MAR 2026 3:03PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، من کی بات کی 132ویں قسط میں اپنے خطاب کی جھلکیاں ساجھا کیں۔

ایکس پر مختلف پوسٹوں میں، جناب مودی نے کہا؛

’’140 کروڑ اہل وطن کی طاقت سے بھارت موجودہ جنگ سے پیدا ہوئے عالمی بحران کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ متحد رہ کر ہم پہلے کی طرح ہی اس مشکل چنوتی سے پوری طرح باہر نکل آئیں گے۔

#MannKiBaat‘‘

’’آج ہر طرف یوگ کے تئیں بڑھتی دلچسپی کو دیکھنا بہت خوشی کی بات ہے۔ فٹنس کو لے کر اہل وطن سے ایک مرتبہ پھر میری یہ درخواست ہے۔۔۔

#MannKiBaat ‘‘

’’ملک کے کونے کونے میں پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کا فائدہ جس طرح لوگ اٹھا رہے ہیں، وہ بہت جوش پیدا کرنے والا ہے۔ گجرات اور اترپردیش سے لے کر راجستھان اور تری پورہ تک کی مثالیں بتاتی ہیں کہ اس سے آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی زندگیوں میں مزید آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

#MannKiBaat‘‘

’’تری پورہ سے لے کر چھتیس گڑھ اور تلنگانہ تک آبی تحفظ کی کوششیں ہر کسی کے لیے مثال بنی ہیں۔ عوامی شراکت داری کی ان مہمات سے نہ صرف پانی کا مسئلہ ختم ہوا ہے، بلکہ بیماریاں بھی کم ہو رہی ہیں۔

#MannKiBaat‘‘

’’اگر آپ ثقافت اور مسودات کے بارے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو آپ کو گیان بھارتم سروے میں حصہ لینا چاہئے۔

اس سمت میں اروناچل پردیش، لیہہ، پنجاب اور راجستھان کی جانب سے کی گئیں کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

#MannKiBaat ‘‘

’’بجٹ مہم مائی بھارت ٹیم کی ایک بڑی کوشش ہے۔ ہماری یووا شکتی کے ذریعہ تحریر کردہ چند مضامین تعمیر ملک کے تئیں ان کے جذبے کو ظاہر کرتے ہیں۔

#MannKiBaat‘‘

’’بھارت کو جموں و کشمیر کی ٹیم پر فخر ہے کہ انہوں نے تاریخی رنجی ٹرافی خطاب جیتا۔ اس کے جموں و کشمیر پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور مزید افراد کو کھیل کود میں دلچسپی لینے کی ترغیب  حاصل ہوگی۔

#MannKiBaat‘‘

’’آج کے #MannKiBaat  کے دوران، اَنویشن نامی کوشش کی ستائش کی جس کا مقصد سائنس کو زمینی سطح پر مقبول عام بنانا ہے۔

@PrayogaIER‘‘

’’ناگا برادری نے دکھایا ہے کہ کس طرح روایت کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی ہم اپنی سوچ میں مستقبل پسند بن سکتے ہیں۔

#MannKiBaat‘‘

’’بھارت کو اپنے ماہی گیروں پر فخر ہے! اوڈیشہ، لکشدیپ اور کرناٹک کی کوششوں کو اجاگر کیا، جنہوں نے یہ دکھایا ہے  کہ کس طرح یہ شعبہ آتم نربھر بھارت کے لیے تعاون دے رہا ہے۔

#MannKiBaat‘‘

’’وارانسی، اترپردیش اور ناگالینڈ کی یہ کوششیں اس امر کو اجاگر کرتی ہیں کہ فطرت کی دیکھ بھال کرنا ہماری اخلاقیات کا حصہ ہے۔

#MannKiBaat‘‘

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5089


(ریلیز آئی ڈی: 2246655) وزیٹر کاؤنٹر : 12