ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانون کی نظر میں قابل اعتراض اشتہارات جیسے شراب، تمباکو اور سگریٹ نوشی سے متعلق مواد کو ریلوے میں نمائش کے لیے ممنوع قرار دیا گیا ہے: جناب اشونی ویشنو


انڈین ریلوے میں ٹرینوں (کوچ کے اندر اور باہر) اور اسٹیشن کے احاطے میں اشتہارات کے لیے اخلاقی پالیسی پر مبنی طریقہ کار اپنایا جاتا ہے

کوئی بھی فحش مواد نہیں دکھایا جاتا؛ ریلوے حادثات کے خلاف پالیسی پیش کرنے والی نجی انشورنس کمپنیوں کے اشتہارات بھی قبول نہیں کیے جاتے

تمام اشتہارات ای-آکشن کے ذریعے ایجنسیوں کو دیے جاتے ہیں؛ آن لائن پورٹل شفاف اور منصفانہ انتخاب کو یقینی بناتا ہے

اشتہاری ایجنسیوں کے لیے لازم ہے کہ وہ مرکزی اور ریاستی قوانین کی پابندی کریں اور قابل اعتراض اشتہارات کی نمائش سے اجتناب کریں؛ خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر کاروائی کی جاتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 MAR 2026 4:42PM by PIB Delhi

انڈین ریلوے نے اشتہارات اور برانڈنگ کے اقدامات کے ذریعے غیر کرایہ جاتی آمدنی حاصل کرنے کے لیے جامع پالیسیاں مرتب کی ہیں۔ آؤٹ آف ہوم اشتہاری پالیسی کے تحت اسٹیشنوں کے گردشی علاقوں میں اشتہارات کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ ریل ڈسپلے نیٹ ورک پالیسی اسٹیشنوں اور گردشی علاقوں میں اسکرین اور ڈسپلے سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹل اشتہارات کی اجازت دیتی ہے۔ اس کے علاوہ، موجودہ رہنما اصولوں کے تحت ٹرینوں اور کوچ (اندرونی و بیرونی دونوں) جیسے متحرک اثاثوں کو بھی برانڈنگ اور اشتہارات کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی ”سنڈری ریونیو“کا حصہ ہوتی ہے۔ مختلف شعبوں کے لحاظ سے آمدنی کی تفصیلات انڈین ریلوے کے سالانہ شماریاتی بیان میں دستیاب ہیں۔

تمام اشتہاری معاہدے انڈین ریلوے کے ای-پروکیورمنٹ سسٹم آن لائن پورٹل کے ذریعے ای-آکشن کے ذریعے دیے جاتے ہیں۔ بولی دہندہ کا انتخاب کمرشل آمدنی اور غیر کرایہ جاتی آمدنی کی پالیسی اور متعلقہ خصوصی معاہداتی شرائط کے مطابق کیا جاتا ہے، جن میں مشتہرین کے لیے اہلیت کے معیار بیان کیے گئے ہیں۔

ٹرینوں میں اشتہارات کی نمائش کے لیے ہر اشتہاری منصوبے کی پیشگی منظوری لازمی ہے، جو متعلقہ ریلوے ڈویژن کے ڈویژنل اتھارٹی کے دفتر میں جمع کرائی جاتی ہے۔ تاہم، اشتہار کے لیے برانڈ کا انتخاب اشتہاری ایجنسی کا اختیار ہوتا ہے۔ اشتہاری ایجنسیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ مرکزی اور ریاستی قوانین کی پابندی کریں۔ قانون کی نظر میں قابل اعتراض اشتہارات کی نمائش ممنوع ہے۔ درج ذیل اشتہارات کو ٹرینوں کے اندر یا باہر دکھانے کی اجازت نہیں ہے:

 

  • شراب نوشی سے متعلق اشتہارات
  • فحش نوعیت کے پس منظر مناظر پر مبنی اشتہارات
  • دیگر ذرائعٔ نقل و حمل کے خلاف مسابقتی اشتہارات
  • نجی انشورنس کمپنیوں کے وہ اشتہارات جو ریلوے حادثات کے خلاف پالیسیاں پیش کرتے ہوں
  • سگریٹ، بیڑی اور دیگر تمباکو مصنوعات کے اشتہارات

 

تاہم، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری اصلاحی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

مرکزی وزیر برائے ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی جناب اشونی ویشنو نے جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

*****

ش ح۔ ف ش ع 

U: 5076

 


(ریلیز آئی ڈی: 2246538) وزیٹر کاؤنٹر : 13