زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرِ زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان کی مہاراشٹر کے وزیرِ زراعت سے ملاقات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAR 2026 10:27PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرِ زراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی، جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج نئی دہلی میں مہاراشٹر کے وزیرِ زراعت جناب دتاتریہ وٹھوبا بھارنے سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران مہاراشٹر کے وزیرِ زراعت نے مرکزی وزیر کو ریاست میں وزارتِ زراعت و کسانوں کی بہبود کے تحت جاری مختلف اسکیموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بالخصوص زرعی میکانائزیشن اور ڈرِپ آبپاشی کے لیے اضافی فنڈز کی فراہمی کی درخواست کی۔

جناب بھارنے نے مرکزی وزیرِ زراعت کو یہ بھی بتایا کہ غیر موسمی بارشوں کے باعث ریاست کے ساحلی علاقوں میں آم اور کاجو کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزارتِ زراعت کے حکام نے بتایا کہ نقصانات کے جائزے کے لیے ایک مرکزی ٹیم پہلے ہی ریاست کا دورہ کر چکی ہے۔

غیر موسمی بارشوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی وزیرِ زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے حکام کو ہدایت دی کہ ریاست کے کسانوں کو پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جائے۔

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے مزید کہا کہ ’وکست کرشی سنکلپ ابھیان‘ کے تحت کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے 52 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور اس مہم کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ریاست سے یہ بھی اپیل کی کہ راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی) کے فوائد سے مکمل استفادہ کے لیے فعال اقدامات کیے جائیں۔

ملاقات کے دوران مہاراشٹر کے وزیرِ زراعت نے یہ بھی بتایا کہ اس سال ریاست میں پیاز کی پیداوار زیادہ ہوئی ہے۔ انہوں نے مرکزی وزیر سے درخواست کی کہ اے پی ایم سیز کے ذریعے کسانوں سے براہِ راست خریداری کے انتظامات کو ممکن بنایا جائے۔ اس پر مرکزی وزیرِ زراعت نے یقین دہانی کرائی کہ اس ضمن میں مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-5057


(ریلیز آئی ڈی: 2246372) وزیٹر کاؤنٹر : 6