نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

جناب رام ناتھ گوئنکا نے ایمرجنسی کے دوران ایک خالی اداریہ شائع کرکے خاموشی کی قوات کا مظاہرہ کیا: 20ویں رام ناتھ گوئنکا ایکسلینس اِن جرنلزم ایوارڈس کے دوران نائب صدر جمہوریہ کا اظہار خیال


رام ناتھ گوئنکا ایکسلینس اِن جرنلزم ایوارڈس پیشہ وارانہ حصولیابی اور بے خوف، اصولوں پر مبنی صحافت کے جذبے کا جشن مناتا ہے: نائب صدر جمہوریہ

تبادلہ خیال، مباحثہ، اور اختلاف رائے کا نتیجہ قومی مفاد میں فیصلہ سازی شکل میں سامنے آنا چاہئے، نہ کہ رکاوٹ کی شکل میں: نائب صدر جمہوریہ

اخبارات کو نوآبادیاتی ذہنیت کو ختم کرنے کی کوششوں کی قیادت کرنی چاہئے: نائب صد رجمہوریہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAR 2026 8:26PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دہلی میں دی انڈین ایکسپریس گروپ کے زیر اہتمام صحافت میں رام ناتھ گوئنکا ایکسیلنس ایوارڈز کے 20ویں ایڈیشن سے خطاب کیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ ایوارڈ نہ صرف پیشہ ورانہ کارنامے بلکہ نڈر اور اصولی صحافت کے پائیدار جذبے کو بھی مناتے ہیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایوارڈز ان کے 20 ویں سال میں ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ شری رام ناتھ گوئنکا کی وراثت کا احترام کرتے ہیں، جس کی تعریف ہمت، آزادی، اور سچائی کے لیے غیر متزلزل عہدبستگی سے کی گئی ہے، خاص طور پر ہندوستان کی تاریخ کے کچھ مشکل ترین ادوار کے دوران۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے دور میں جہاں میڈیا طاقتور ہے اور سخت جانچ پڑتال کے تحت، شری گوئنکا کے نظریات ایک رہنمائی کی روشنی بنے ہوئے ہیں۔

نائب صدر نے ہندوستان چھوڑو تحریک کے دوران شری گوئنکا کے کردار پر روشنی ڈالی، جب انہوں نے برطانوی سنسرشپ کے خلاف احتجاج میں اخبار کو بند کرنے کا انتخاب کیا۔ انہوں نے آئنی اسمبلی کے رکن کے طو رپر شری گوئنکا کے تعاون کو بھی یاد کیا، اور اخبارات پر ٹیکس کے نفاذ جیسے مسائل پر ان کی مداخلت کا بھی ذکر کیا۔

ہندوستان میں ایمرجنسی کا ذکر کرتے ہوئے، نائب صدر نے کہا کہ شری گوئنکا نے ایک خالی اداریہ شائع کرکے خاموشی کی طاقت کا مظاہرہ کیا، جو آزادی صحافت اور شہریوں کے اظہار رائے کے حق کی طاقتور علامت بن گیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایڈیٹروں کی قید، بجلی کی فراہمی میں خلل، مالی نقصانات اور ہراساں کیے جانے کے باوجود، شری گوئنکا جمہوری اقدار اور آزادی اظہار کے تئیں اپنی وابستگی پر ثابت قدم رہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے مشاہدہ کیا کہ شری گوئنکا کی زندگی کا سفر - دربھنگا سے چنئی تک اور بعد میں ودیشہ سے ممبر پارلیمنٹ کے طور پر ہندوستان کے تنوع میں اتحاد کے جوہر کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ شری گوئنکا نے وسیع تر رسائی کو یقینی بنانے کے لیے انگریزی کے ساتھ ساتھ متعدد علاقائی زبانوں میں اخبارات شائع کیے، اور یہ کہ ان کی اقدار دی انڈین ایکسپریس کو انصاف، جرأت اور آزادی کی علامت کے طور پر بیان کرتی رہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بحث، مباحثہ اور یہاں تک کہ اختلاف رائے کو بالآخر قوم کے مفاد میں فیصلہ سازی کی طرف لے جانا چاہیے، نہ کہ اس کے نتیجے میں خلل پڑتا ہے۔

انہوں نے نوآبادیاتی ذہنیت کو ختم کرنے پر وزیر اعظم کے زور کو بھی یاد کیا اور کہا کہ انڈین ایکسپریس جیسے میڈیا اداروں کا ملک کی تہذیبی اخلاقیات میں جڑے ہندوستانی نقطہ نظر سے عالمی اور قومی ترقیات کو پیش کرنے میں کلیدی کردار ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے ترقی، اختراعات اور نچلی سطح پر ہونے والی تبدیلی کی کہانیوں کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک متوازن بیانیہ میں چنوتیوں اور کامیابیوں دونوں کو شامل کرنا چاہیے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر نائب صدر جمہوریہ نے تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی اور صحافت میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنے کی روایت کو برقرار رکھنے کے لیے منتظمین کی ستائش کی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:5054


(ریلیز آئی ڈی: 2246316) وزیٹر کاؤنٹر : 19