کیمیائی صنعتوں اور کھاد کی وزارت: کھاد سے متعلق محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کے فعال اقدامات: کھاد کی پیداوار کے تحفظ اور کسانوں کے لیے وافر دستیابی کو یقینی بنانے کی کوششیں


کھاد کے شعبے کے لیے قدرتی گیس کی مجموعی فراہمی کو گزشتہ چھ ماہ کی اوسط کھپت کے تقریباً 80 فیصد تک بڑھا دیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAR 2026 5:32PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند نے قدرتی گیس کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باوجود کھاد کی پیداوار کے تحفظ اور کسانوں کے لیے اس کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی اور فعال اقدامات کیے ہیں۔ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، وزیرِ مملکت برائے کیمیکلز و کھاد محترمہ انوپریا ایس۔ پٹیل نے بتایا کہ قدرتی گیس (سپلائی ریگولیشن) آرڈر، 2026 کو 9 مارچ 2026 کو لازمی اشیاء ایکٹ، 1955 کے تحت جاری کیا گیا۔ یہ اقدام مشرقِ وسطیٰ میں جاری مسائل کے باعث پیدا ہونے والی فورس میجر صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔ اس حکم کے تحت کھاد کے کارخانوں کو ترجیحی شعبہ دوم میں رکھا گیا، جہاں انہیں گزشتہ 6 ماہ کی اوسط کھپت کے تقریباً 65 فیصد کے برابر گیس کی فراہمی برقرار رکھی گئی، جو عملی دستیابی سے مشروط ہے۔

کھاد کے شعبے کے لیے مزید فراہمی بڑھانے کے مقصد سے تقریباً 7.31 ایم ایم ایس سی ایم ڈی قدرتی گیس ای پی ایم سی (بااختیار پول مینجمنٹ کمیٹی) کے ذریعے 18 مارچ 2026 سے 31 مارچ 2026 کے عرصے کے لیے حاصل کی گئی۔ اس کے نتیجے میں کھاد کے شعبے کے لیے مجموعی گیس کی دستیابی گزشتہ چھ ماہ کی اوسط کھپت کے تقریباً 80 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

یکم مارچ 2026 سے 24 مارچ 2026 کے دوران 13.55 لاکھ میٹرک ٹن گھریلو یوریا کی پیداوار ہوئی۔ اس کے علاوہ اسی مدت میں ڈی اے پی/این پی کے کھادوں کی 7.62 لاکھ میٹرک ٹن اور ایس ایس پی کی 3.06 لاکھ میٹرک ٹن پیداوار بھی کی گئی۔

ہر فصل کے موسم کے آغاز سے قبل محکمۂ زراعت و کسان بہبود (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) تمام ریاستی حکومتوں سے مشاورت کے بعد ریاست وار اور ماہ وار کھاد کی ضروریات کا اندازہ لگاتا ہے۔ مزید یہ کہ ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کی جانب سے پیش کردہ ضرورت کے مطابق محکمۂ کھاد ماہانہ سپلائی منصوبہ جاری کرتے ہوئے ریاستوں کو کھاد کی مناسب مقدار مختص کرتا ہے اور اس کی دستیابی کی مسلسل نگرانی کرتا رہتا ہے۔

مذکورہ بالا کے پیش نظر ، 23.03.2026 تک ملک میں کھادوں کے موجودہ اسٹاک میں 53.08 ایل ایم ٹی یوریا ، 21.80 ایل ایم ٹی ڈی اے پی ، 7.98 ایل ایم ٹی ایم او پی اور 48.38 ایل ایم ٹی این پی کے شامل ہیں ۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-5045


(ریلیز آئی ڈی: 2246279) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu