کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کامرس اور صنعتوں کے وزیر جناب پیوش گوئل کے زیر قیادت ہندوستانی وفد کی 26 مارچ 2026 کو کیمرون کے شہریاونڈے میں شروع ہونے والی ڈبلیو ٹی او کی 14 ویں وزارتی کانفرنس میں شرکت
پیوش گوئل کا ڈبلیو ٹی او ترقی پر مبنی اصلاحات کو ایک شفاف، جامع اور اراکین پر مبنی عمل کے ذریعے انجام دینے پر زور
ڈبلیو ٹی او کے بنیادی اصولوں اور مقاصد بنیادی طور پر غیر امتیازی سلوک، اتفاق رائے پر مبنی فیصلہ سازی اور مساوات کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: جناب گوئل
وزیر موصوف کی کیمرون کے عزت مآب وزیر اعظم جناب ڈیون نگیوٹ جوزف سے ملاقات اور ڈبلیو ٹی او کے ڈی جی کے ساتھ بات چیت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAR 2026 8:11AM by PIB Delhi
عالمی تجارتی تنظیم کی 14 ویں وزارتی کانفرنس کا آغاز 26 مارچ 2026 کو کیمرون کے شہریاونڈے میں کیمرون کے وزیر تجارت کی صدارت میں ایک رسمی اجلاس کے ساتھ ہوا۔ اجلاس میں ڈبلیو ٹی او کےڈی جی ڈاکٹر نگوزی اوکونجو-یویلا اور وزراء تجارت/ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔ ہندوستان کی جانب سے کامرس سکریٹری جناب راجیش اگروال نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ افتتاحی اجلاس کے بعد 15 ستمبر 2025 کو ماہی پروری کی سبسڈی سے متعلق معاہدے کے نفاذ کا ایک مختصر جشن منایا گیا۔
افتتاحی تقریب کے بعد، وزراء نے ڈبلیو ٹی او کے بنیادی مسائل بشمول اس کے اصولوں پر وزارتی بات چیت کے لیے ملاقات کی۔ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے، ہندوستان کے کامرس اور صنعتوں کے وزیر جناب پیوش گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ ڈبلیو ٹی او کی ضروری اصلاحات ایک شفاف، جامع اور ممبر پر مبنی عمل کے ذریعے کی جانی چاہئیں، جس میں ترقی کو اس کے مرکز میں رکھا جائے، بنیادی اصولوں اور مقاصد بنیادی طور پر غیر امتیازی سلوک، اتفاق رائے پر مبنی فیصلہ سازی اور مساوات کو برقرار رکھا جائے۔
ایم سی14 میٹنگوں کے پہلے دن کے موقع پر، جناب گوئل نے کیمرون کے عزت مآب وزیر اعظم جناب ڈیون نگوٹ جوزف سے ملاقات کی اور دو طرفہ اور کثیرجہتی امور پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں ہندوستان-کیمرون تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقے شامل ہیں۔ جناب گوئل نے ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی کی جس میں ایم سی 14 کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ایچ سی آئی ایم نے نیدرلینڈس، فرانس اور ایتھوپیا کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کی اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو گہرا کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔
کامرس سکریٹری جناب راجیش اگروال نے ایم سی-14 کے موقع پر چلی، پیراگوئے، امریکہ، نیپال، فلپائن، سعودی عرب کے اپنے ہم منصبوں، یورپی یونین کے پالیمانی ارکان، میکسیکو، پیرو، روس، نیوزی لینڈس اور یورپی یونین کے وفد کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ بات چیت میں ایم سی 14 کے ایجنڈے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ چلی اور پیرو کے ساتھ، دونوں فریقوں نے ہندوستان-چلی ایف ٹی اے مذاکرات اور ہندوستان-پیرو ایف ٹی اے مذاکرات پر بنیاد رکھی۔ یوروپی یونین اور نیوزی لینڈ کے ساتھ، دونوں فریقوں نے حال ہی میں اختتام پذیر ہندوستان-یورپی یونین ایف ٹی اے اور ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے مذاکرات پر دستخط کرنے کی سمت میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔
دن کا اختتام کیمرون کی میزبانی میں رسمی استقبالیہ اور گالا عشائیہ کے ساتھ ہوا۔
*****
(ش ح ۔ ک ح۔ع ن)
U. No. 4978
(ریلیز آئی ڈی: 2245899)
وزیٹر کاؤنٹر : 5