نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا  نے لیکروس ٹیموں پر زور دیا ہے کہ وہ   لاس اینجلس   2028    اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کو اپنا ہدف بنائیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAR 2026 1:26PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے بدھ کے روز ریاض میں منعقدہ ایشین لیکروس گیمز میں سونے کے تمغے جیتنے والی بھارتی مردوں اور خواتین کی لیکروس ٹیموں کو اعزاز سے نوازا اور ان پر زور دیا کہ وہ محنت جاری رکھیں اور  لاس اینجلس  2028  اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کرنے کا ہدف  مقرر کریں ۔

کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے  ، وزیرِ موصوف نے لیکروس جیسے ابھرتے ہوئے کھیلوں میں عزم، تجربہ اور مستقل مزاجی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’  لیکروس  ، بھارت کے لیے  ابھرتے ہوئے اہم گیمز ہیں ۔ یہ آپ کا پہلا بڑا بین الاقوامی تجربہ تھا اور آپ پہلے ہی تمغے جیت کر لائے ہیں۔ اب توجہ مزید محنت، زیادہ تجربہ حاصل کرنے اور ایل اے 2028 کے لیے کوالیفائی کر کے ملک کا نام روشن کرنے پر ہونی چاہیے۔ ‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت  ’’  کھیلو انڈیا ‘‘   جیسے اقدامات کے ذریعے کھلاڑیوں کی حمایت جاری رکھے گی، تاہم  انہوں نے جذبہ اور ثابت قدمی کو کامیابی کی کنجی قرار دیا۔

بھارت نے اس سال فروری میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ایشین لیکروس گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکسز فارمیٹ میں مردوں اور خواتین دونوں مقابلوں میں سونے کے تمغے حاصل کیے۔ بھارتی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے فائنل میں بالترتیب عراق اور پاکستان کو شکست دی۔

بھارتی خواتین کی لیکروس ٹیم نے  ، 2024  ء میں اپنی بین الاقوامی شروعات کی، جب کہ مردوں کی ٹیم نے  2025  ء میں آغاز  کیا، جس سے یہ کامیابی مزید قابلِ ذکر بن گئی۔ اس فتح کی ایک نمایاں خصوصیت ملک بھر سے متنوع نمائندگی تھی، جس میں راجستھان، مہاراشٹر، ہریانہ، گجرات، تمل ناڈو، اڈیشہ، آسام، جموں و کشمیر، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور اتر  پردیش کے کھلاڑی شامل تھے۔

ایشین لیکروس گیمز،    خاص طور پر اسے  لاس اینجلس  2028   اولمپکس میں شامل کیے جانے سے پہلے  ،  جو   خطے میں اس کھیل کو فروغ دینے کی وسیع کوششوں کا حصہ ہیں، ایشیا  بحر الکاہل لیکروس یونین کے تحت منعقد ہوتے ہیں  ۔ بھارت کے آئندہ بڑے مقابلوں میں اپریل میں چین کے شہر چینگدو میں تیسرے  ایشین لیکروس گیمز اور اکتوبر میں آسٹریلیا میں ایشیا پیسفک سکسز لیکروس چیمپئن شپ شامل ہیں، جو ایل اے  2028 کے لیے کوالیفائی کرنے کا راستہ فراہم کریں گے۔

 

*****

) ش ح –    ش ب    -  ع ا )

U.No. 4860


(ریلیز آئی ڈی: 2245003) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati