ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل بائیو ڈائیورسٹی اتھارٹی کی طرف سے کالج کے طلبا کے لیے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے بندوبست کے شعبوں میں قلیل مدتی انٹرنشپ پروگرام کا آغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAR 2026 10:53AM by PIB Delhi

نیشنل بائیو ڈائیورسٹی اتھارٹی (این بی اے) نے ان طلبہ کے لیے قلیل مدتی انٹرنشپ پروگرام (3 ماہ تک) شروع کیا جو گریجویشن/پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کررہے ہیں ، تاکہ این بی اے پروگراموں کے ساتھ فعال مشغولیت کے ذریعے پروجیکٹ پر مبنی سیکھنے  کا تجربہ پیش کیا جاسکے۔

یہ پروگرام صلاحیت سازی، ماحولیاتی بیداری کومزید بڑھانے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے بندوبست کے شعبوں میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کو نمایاں طور پر بڑھانے اور انہیں حیاتیاتی تنوع کے سفیر کے طور پر تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

این بی اے ایک سال کی مدت کے لیے باقاعدہ حیاتیاتی تنوع سمرکشن انٹرنشپ پروگرام (بی ایس آئی پی) کا بھی اہتمام کرتا ہے اور اسے مزید دو سال تک بڑھایا جاتا ہے۔  موجودہ سال میں بی ایس آئی پی کے چھٹے دور میں 24 بی ایس آئی پی انٹرنز کا انتخاب کیا گیا ہے اور انہیں مختلف ریاستی حیاتیاتی تنوع بورڈز (ایس بی بی) اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حیاتیاتی تنوع سے متعلق کونسلوں (یو ٹی بی سی) میں رکھا گیا ہے۔

سال بھر کے پروگرام کے دوران، ایس بی بیز/یو ٹی بی سیز کو الاٹ کیے گئے انٹرنز، میٹنگوں میں حصہ لیتے ہیں، پروگراموں کا اہتمام کرتے ہیں، فیلڈ اسٹڈیز کا انعقاد کرتے ہیں اور اس کے علاوہ ایس بی بیز/یو ٹی بی سیز کی باقاعدہ سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔  این بی اے مزید دلچسپی رکھنے والے انٹرنز کو مزید دو سال تک انٹرن شپ جاری رکھنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں اپنے علم اور مہارت کو مزید بڑھانے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

ایک سال کا بی ایس آئی پی باقاعدہ پروگرام ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی (ایم او ای ایف سی سی) کی وزارت این بی اے اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے سرگرم اشتراک سے شروع کیا گیا تھا تاکہ تجرباتی مصروفیت کے ذریعے تربیت یافتہ نوجوان پیشہ ور افراد کا کیدرتیار کیا جاسکے۔  ایک کل ہند مسابقتی عمل کے ذریعے منتخب انٹرنز کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے اقدامات میں تعاون کرنے اور ایس بی بی اور یو ٹی بی سی کی مدد کے لیے تعینات کیا جاتا ہے۔

پہلے بی ایس آئی پی سائیکل (20-2019) کا افتتاح 22 مئی 2020 کو حیاتیاتی تنوع کے بین الاقوامی دن 2020 کے دوران ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر نے کیا تھا ۔  این بی اے ان انٹرنشپس میں فی الحال تقریباً ایک کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرتا ہے۔ اس طرح وہ ایک مضبوط قوم کی تعمیر اور مستقبل کے حیاتیاتی تنوع کے سفیروں کے مضبوط کیڈر کی ترقی میں حصہ ڈالتا۔

********

ش ح۔ ک ح۔ج  ا

U. No.4846


(ریلیز آئی ڈی: 2244871) وزیٹر کاؤنٹر : 15