پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
حکومت نے قدرتی گیس کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور کاروبار میں آسانی بڑھانے کے لیے تاریخی احکام جاری کیے
تاخیر میں کمی کے لیے وقت کی پابندی کے ساتھ منظوریوں اور مفروضہ کلیئرنس کی دفعات متعارف کرائی گئی
شفافیت اور پیش گوئی کو یقینی بنانے کے لیے معیاری فیسیں اور طریقہ کار
مختلف علاقوں میں پائپ لائن بچھانے اور توسیع کے لیے مجاز اداروں کو بلا تعطل رسائی فراہم کی جائے گی
پائپ کے ذریعے قدرتی گیس(پی این جی) تک بہتر رسائی کو یقینی بنانے کے لیے صارفین پر مرکوز اصلاحات
حکومت نے صاف گیس پر مبنی معیشت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 MAR 2026 9:18PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے وزارت پیٹرولیم و قدرتی گیس کے ذریعے ضروری اشیاء ایکٹ، 1955 کے تحت قدرتی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی تقسیم (پائپ لائنوں اور دیگر سہولیات کی تنصیب، تعمیر، آپریشن اور توسیع کے ذریعے) حکم، 2026 کو نوٹیفائی کیا ہے۔یہ حکم پورے ملک میں پائپ لائنوں کو بچھانے اور توسیع کے لیے ایک منظم اور وقت کی پابندی پر مبنی فریم ورک فراہم کرتا ہے، جو منظوریوں اور زمین تک رسائی میں تاخیر جیسے مسائل کو حل کرتے ہوئے رہائشی علاقوں سمیت قدرتی گیس کے بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی کو ممکن بناتا ہے۔
ہندوستان کےاس اہم گزٹ میں شائع ہونے والا یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو جاتا ہے اور مؤثر گیس کی تقسیم، تیز رفتار بنیادی ڈھانچے کی توسیع، اور صاف توانائی تک منصفانہ رسائی کے لیے ایک جامع، شفاف اور سرمایہ کار دوست فریم ورک قائم کرتا ہے۔
اس حکم کا مقصد پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) کے نیٹ ورکس کی توسیع کو فروغ دینے، آخری سرے تک کنکشن کی سہولت کوبہتر بنانے اور کھانا پکانے، ٹرانسپورٹ اور صنعتی مقاصد کے لیے صاف ایندھن کی طرف منتقلی کو بڑھاوا دینا ہے۔ اس طرح یہ حکم توانائی کی حفاظت کو مضبوط کرتا ہے اور ہندوستان کی گیس پر مبنی معیشت کی طرف منتقلی کی حمایت کرتا ہے۔
پالیسی کی بنیاد
ہندوستان کی بڑھتی ہوئی توانائی کی طلب اور عالمی توانائی کے منظرنامے میں ہو رہی تبدیلیوں نے ایک مضبوط، متنوع اور مؤثر توانائی کے نظام کو ناگزیر بنا دیا ہے۔ یہ حکم بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ضابطہ جاتی غیر یقینی صورتحال اور منظوریوں میں تاخیر جیسی طویل عرصے سے موجودہ چیلنجز کا حل فراہم کرتا ہے اور قدرتی گیس کو ایک اہم متبادل ایندھن کے طور پر قائم کرتا ہے۔
اس اصلاح کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عمل کو آسان بنا کر، ضابطہ جاتی رکاوٹوں کو کم کر کے اور متعلقہ فریقین کے لیے ایک پیش گوئی کے قابل اور کام کے شاف ماحول کو یقینی بنا کر کاروبار میں آسانی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا جائے۔
اصلاح کی اہم خصوصیات
1.شفاف اور پیش گوئی کے قابل ضابطہ جاتی فریم ورک
- پائپ لائن کے بنیادی ڈھانچے کو بچھانے، تعمیر کرنے، چلانے اور وسعت دینے کے لیے ایک واضح اور یکساں فریم ورک قائم کرتا ہے۔
- معیاری عمل اور وقت کے اوقات متعارف کراتا ہے، جو ابہام اور انتظامی صوابدید کو کم کرتا ہے۔
2.کاروبار میں آسانی کے لیے بڑا فروغ
- طریقہ کار میں تاخیر کے خاتمے کے لیے وقت کی پابندی کے ساتھ منظوریوں اور مفروضہ منظوری کی دفعات۔
- اجازت ناموں میں تاخیر کو کم کرنے کے لیے تمام دائرہ اختیار میں ایک یکساں فریم ورک۔
- من مانے محصول اور فیسوں کا خاتمہ، شفافیت اور لاگت کی پیش گوئی کو یقینی بنانا۔
- مقامی حکام کے ساتھ تنازعات سے بچنے کے لیے متعین معاوضہ اور بحالی کے طریقہ کار (’کھودو اور بحال کرو‘ / ’کھودو اور ادائیگی کرو‘) کو اپنانا۔
- آسان طریقہ کار اور واضح دستاویزی ضروریات کے ذریعے تعمیل کے بوجھ میں کمی۔
3.پائپ لائن بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی
- مجاز اداروں کے لیے پائپ لائن بچھانے اور توسیع کرنے کی بلا تعطل رسائی کو آسان بناتا ہے۔
- سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) نیٹ ورکس اور مین پائپ لائنوں کی تیز رفتار تنصیب کو یقینی بناتا ہے۔
- آخری سرے تک کنکشن کی سہولت اور پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) کی تیز رفتار توسیع کی حمایت کرتا ہے۔
4.عملی لچک اور یقین دہانی
- رکاوٹوں اور رسائی کی محدودیت سمیت آپریشنل مسائل کے حل میں وضاحت فراہم کرتا ہے۔
- بینک گارنٹیز جیسے حفاظتی اقدامات متعارف کراتا ہے تاکہ زیادہ مالی بوجھ ڈالے بغیر جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے۔
5.صارف پر مرکوز خدمات کی فراہمی
- پی این جی کنکشنز کی مقررہ وقت کے اندر فراہمی ممکن بناتا ہے، جس سے خدمات کے معیار میں بہتری آتی ہے۔
- ان علاقوں میں جہاں پائپ لائن کا بنیادی ڈھانچہ موجود ہے، ایل پی جی سے پی این جی کی طرف بتدریج منتقلی کو آسان بناتا ہے۔
- وہاں لچک فراہم کرتا ہے، جہاں تکنیکی طور پر کنیکٹیویٹی ممکن نہ ہو۔
6.عوامی مفاد کا تحفظ
- مقامی اداروں یا نجی اداروں کی طرف سے پائپ لائن کی ترقی کے لیے رسائی کے بلا جواز انکار کو روکتا ہے۔
- متعین شدہ حکام کے ذریعے تنازعہ کے شفاف حل کا نظام قائم کرتا ہے۔
- توانائی کی حفاظت اور صاف توانائی کی منتقلی کے قومی ترجیحات کے ساتھ صارف کی سہولت کو متوازن کرتا ہے۔
متوقع اثرات
- توانائی کے تحفظ میں اضافہ: گیس کی تقسیم کے نیٹ ورک کو مضبوط اور متنوع بناتا ہےاور واحد ایندھن پر انحصار کو کم کرتا ہے۔
- کاروبار میں آسانی میں بہتری: تیز منظوریوں اور ضابطہ جاتی یقین دہانی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔
- بنیادی ڈھانچے کی توسیع: شہری اور نیم شہری علاقوں میں پائپ لائن نیٹ ورک کی تیز رفتار تنصیب۔
- صاف ماحول: کھانا پکانے، ٹرانسپورٹ اور صنعتی مقاصد کے لیے قدرتی گیس کے بڑھتے ہوئے استعمال سے فضائی معیار میں بہتری اور اخراج میں کمی ہوگی۔
- معاشی نمو: قابل اعتماد اور سستی توانائی کی فراہمی صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کی حمایت کرے گی۔
حکومت کا عزم
حکومت ہند ملک کے توانائی کے مرکب میں قدرتی گیس کے کردار کو وسعت دینے اور پالیسی کے ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لیے بدستور پرعزم ہے، جو سرمایہ کاری، جدت اور پائیداری کو تقویت دے۔یہ حکم مؤثر بنیادی ڈھانچے، کاروبار میں آسانی اور صاف توانائی تک وسیع رسائی کی مدد سے گیس پر مبنی معیشت کے قیام کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔
***
ش ح ۔ م ع ن۔ م ش
U. No.4836
(ریلیز آئی ڈی: 2244849)
وزیٹر کاؤنٹر : 6