جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل جیون مشن 2.0 کے تحت آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کے ساتھ اصلاحات سے منسلک مفاہمت نامے (ایم او یو ) پردستخط  کئے گئے


مرکزاور ریاستوں کی  شراکت داری، دیہی پانی کی دیرپا فراہمی کے لیے اصلاحات کو آگے بڑھاتی ہے تاکہ پانی کی حکمرانی شفاف، ذمہ دار اور کمیونٹی پر مبنی ہو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 MAR 2026 4:59PM by PIB Delhi

جل جیون مشن 2.0 کے تحت اصلاحات سے منسلک عمل درآمد کے قومی سطح پر نفاذ کو آگے بڑھاتے ہوئے، آج آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کے ریاستی حکومتوں نے مرکز کے ساتھ مفاہمت نامے (ایم او یوز ) پر دستخط کیے، جس میں دیہی پینے کے پانی کی خدمات کی پائیدار، شفاف اور کمیونٹی کی قیادت میں فراہمی کے لیے ایک منظم اصلاحاتی فریم ورک اختیار کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

جل شکتی کے مرکزی وزیر، جناب سی آر پاٹل کی موجودگی میں، جو وزارت جل شکتی کے محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی (ڈی ڈی ڈبلیو ایس ) میں ذاتی طور پر شریک ہوئے، آندھرا پردیش کے ساتھ ایم او یو  پر دستخط کیے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ، جناب نارا چندرابابو نائیڈو، آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور پنچایت راج، دیہی ترقی، ماحولیات، جنگلات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر جناب کے پون کلیان نے اس تقریب میں ورچوئل طور پر حصہ لیا، ساتھ ہی ریاست کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

آندھرا پردیش کے لیے، ایم او یو  پر دستخط اور تبادلہ جوائنٹ سیکرٹری (آبی) ڈی ڈی ڈبلیو ایس محترمہ سواتی مینا نائیک اور خصوصی چیف سیکرٹری حکومت آندھرا پردیش جناب ششی بھوشن کمارکے درمیان کیا گیا۔

مرکزاورریاست کے تعاون میں ایک اہم قدم کے طور پر، اوڈیشہ کے ساتھ ایم او یو  باضابطہ طور پر دوپہر 12:30 بجے، اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ، جناب موہن چرن ماجھی کی ورچوئل موجودگی میں دستخط کیا گیا۔ اس موقع پر دیہی ترقی، پنچایتی راج اور پینے کے پانی کے وزیر، جناب رابی نارائن  نائک، اوڈیشہ کی چیف سیکرٹری محترمہ انو گرگ، ڈویلپمنٹ کمشنر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری، جناب دیورنجن کمار سنگھ، جناب سنجیب کمار مشرا، فنانس سیکرٹری اور ریاست کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ایم او یو  پر دستخط محترمہ سواتی مینا نائک، جوائنٹ سیکرٹری (واٹر)، ڈی ڈی ڈبلیو ایس اور جناب گرِش ایس این، کمشنر اور سیکرٹری،پی آر اور ڈی ڈبلیو محکمہ کے درمیان کیے گئے اور اس کا تبادلہ پرنسپل ریزیڈنس کمشنر، حکومت اوڈیشہ جناب وسل گگن نے کیا۔

مرکز و ریاست کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، جل شکتی کے مرکزی وزیر  جناب سی آر پاٹل نے بتایا کہ جہاں جل جیون مشن کے تحت کروڑوں دیہی گھرانوں کو پہلے ہی نلکوں کے ذریعے پینے کے پانی کے کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں، وہاں جے جے ایم 2.0 کے تحت توجہ موجودہ بنیادی ڈھانچے میں موجود خامیوں کو دور کرنے، باقی گھرانوں کو کور کرنے اور پائیدار و قابلِ اعتماد پانی کی فراہمی کے نظام کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے مکمل منصوبوں کی کمیونٹی کے حوالے رسمی طور پر کرنے کی اہمیت پر زور دیا، مناسب دستاویزات کے ذریعے کمیونٹی قیادت میں پانی کے انتظامی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت اجاگر کی تاکہ مؤثر آپریشن اور مینٹیننس ممکن ہو سکے۔ انہوں نے خواتین کو فیلڈ ٹیسٹ کٹس کے ذریعے پانی کے معیار کی جانچ میں تربیت دینے کے ذریعے بااختیار بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا، یہ ذکر کرتے ہوئے کہ مشن نے پہلے ہی تقریباً 9 کروڑ خواتین کو پانی لانے کے بوجھ سے آزاد کیا ہے، جو ایک اہم سماجی تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔ ریاست کی قیادت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش ہر گھر جل کے وژن کو حاصل کرنے اور وکست بھارت 2047 میں تعاون کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے پانی کے مؤثر استعمال پر وزیرِاعظم کی پیل کو اجاگر کیا جس میں زرعی شعبے میں پائپ لائن کے ذریعے پانی کی فراہمی کے پائلٹ منصوبے اور ڈرپ اریگیشن کو فروغ دیناشامل ہیں۔ وہ پانی کے ذرائع کی پائیداری کے لیے ‘‘جل سنچای سے جن بھاگیداری’’ کے ذریعے پانی کے تحفظ اور کمیونٹی کی شرکت کو فروغ دینے پر زور دیتے ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے ریاست سے کہا کہ ضلع کلکٹرز اور افسران کے ساتھ باقاعدہ جائزہ اجلاس بلائے جائیں تاکہ نفاذ کو تیز کیا جا سکے اور فنڈز کے بروقت استعمال کو یقینی بنایا جا سکے، جبکہ حکومتِ ہند کی مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ، جناب نارا چندرابابو نائیڈو، نائب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ، نے جل جیون مشن 2.0 کے مؤثر نفاذ کے لیے ریاستی حکومت کے مضبوط عزم کی تصدیق کی۔ وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ انہوں نے مشن کی مدت میں توسیع کی، انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ریاست کو ہر گھر میں نلکے کے پانی کے کوریج کے لیے فیصلہ کن طور پر آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔ مشن کو ہر گھر کے لیے محفوظ اور محفوظ پینے کے پانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع اقدام کے طور پر بیان کرتے ہوئے، ریاستی قیادت نے اس کے عوامی صحت اور معیارِ زندگی پر اثرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آندھرا پردیش اب نفاذ کو تیز کرنے اور مقررہ مدت میں مشن مکمل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ریاست کے فوکس کو قابلِ اعتماد، پائیدار اور یقینی پینے کے پانی کی خدمات، سروس کی فراہمی، پائیداری اور کمیونٹی کی شرکت پر مرکوز کرنے کو دہرایا اور باقی خامیوں کو دور کرنے کے لیے حکومتِ ہند سے مسلسل تعاون کی درخواست کی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید زور دیا کہ ہر گھر کو نلکوں کے ذریعے پانی فراہم کرنا ریاست کی اعلیٰ ترقیاتی ترجیح ہے اور مرکز کی قیادت کو آندھرا پردیش آنے اور ترقی کا جائزہ لینے، گوداوری پشکارالو کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی،آئندہ پینے کے پانی اور آبپاشی منصوبوں کا افتتاح کرنے کی دعوت دی۔

اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ، جناب موہن چرن ماجھی نے کہا کہ حکومتِ ہند اور حکومتِ اوڈیشہ کے درمیان ایم او یو  پر دستخط ہر گھر جل کے وژن اور وکست بھارت کے قیام کے لیے ایک اہم قدم ہے اور حکومتِ ہند کی مسلسل حمایت کی تعریف کی، جو کہ جے جے ایم 2.0 کے تحت عالمی کوریج اور پائیدار خدمات کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جے جے ایم 2.0 کو کمیونٹی کی شرکت، مالی پائیداری، آپریشن اور مینٹیننس اور مؤثر نگرانی پر زور دے کر نافذ کر رہی ہے، جسے جامع او اور ایم سپالیسی اور مربوط نفاذ کے اقدامات کی مدد حاصل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اثاثوں کو مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل انٹیگریشن کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پانی کی فراہمی کے اثاثوں کو سوجل بھارت پلیٹ فارم پر رجسٹر کرنا اور مانیٹرنگ، شفافیت اور جواب دہی کو بڑھانے کے لیے منفرد سوجل گاؤں آئی ڈیز تفویض کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بسودھا ہیلپ لائن اور واٹس ایپ انٹرفیس کے ذریعے شہریوں پر مرکوز خدمات کو مضبوط کر رہی ہے اور گاؤں کے پانی اور صفائی کمیٹیوں کے ذریعے جن بھاگیداری کو فروغ دے رہی ہے۔

جل شکتی کے وزیر جناب سی آر پاٹل نے اوڈیشہ کے ڈیجیٹل نظام کو مضبوط کرنے، پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی نگرانی اور جواب دہی کو بہتر بنانے، جل شکتی ابھیان کے تحت حاصل ہونے والی نمایاں پیش رفت، خاص طور پر پانی کے تحفظ اور پانی کے ڈھانچوں کی بحالی اور شہریوں پر مرکوز اقدامات جیسے ہیلپ لائنز، شکایات کے ازالے کے میکانزم اور مضبوط گاؤں کے پانی و صفائی کمیٹیوں کی تعریف کی، جو جسن بھاگیداری کو فروغ دیتی ہیں۔

اصلاحات سے منسلک ایم او یو  اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ ہر دیہی گھرانہ باقاعدہ بنیاد پر مناسب مقدار اور مقررہ معیار کے مطابق پینے کے پانی تک رسائی حاصل کرے، کمیونٹی کی مضبوط شرکت (جن بھاگیداری) کے ذریعے اور دیہی پانی کی فراہمی کے نظام کا پائیدار آپریشن اور بحالی کے لیے ساختی اصلاحات لانے کے ذریعے، اس طرح دیہی کمیونٹیز کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جائے اور طویل مدتی پانی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، جو وکست بھارت @2047 کے قومی وژن کے مطابق ہے۔

*********

ش ح۔ ع ح۔ش  ہ ب

Uno-4795


(ریلیز آئی ڈی: 2244623) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu