ادویات سازی کا محکمہ
سرکاری اسپتالوں میں طبی نمائندوں پر پابندی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 MAR 2026 4:03PM by PIB Delhi
کیمیاوی اور کھاد کی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ محکمہ صحت و خاندانی بہبود نے اطلاع دی ہے کہ ان کے دفتر کے احکامات مورخہ 12 مئی 2023 اور 28 مئی 2025 کے مطابق، جو کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کی جانب سے جاری کیے گئے تھے، یہ اطلاع دی گئی ہے کہ طبی نمائندوں کو مرکزی سرکاری اسپتالوں میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں طبی نمائندوں کی بار بار آمد کو محدود کرنے کا مقصد کسی بھی غیر اخلاقی مارکیٹنگ کے طریقوں سے بچنا ہے۔
محکمہ صحت و خاندانی بہبود نے اطلاع دی ہے کہ سڈاکٹر طبی نمائندوں سے ای میل اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع اور مسلسل طبی تعلیم (سی ایم ای) سیشن کے ذریعے نئے علاج ، تحقیق اور طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے ۔ یہ اقدام جاری وسیع تر کوششوں کے مطابق ہے جس کا مقصد دواسازی کی مارکیٹنگ کے طریقوں کو منظم کرنا اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کو کم کرنا ہے ۔
*********
ش ح۔ ع ح۔ش ہ ب
Uno-4790
(ریلیز آئی ڈی: 2244568)
وزیٹر کاؤنٹر : 10