راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کے بیان پر راجیہ سبھا کے معزز چیئرمین جناب سی پی رادھا کرشنن کے ذریعے آج ایوان میں دیے گئے فیصلے کا متن

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 MAR 2026 4:13PM by PIB Delhi

چیئرمین: معزز ارکان، میں آپ کی توجہ کونسل آف اسٹیٹس کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے قانون 251 کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں، جو ایک وزیر کو یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ فوری عوامی اہمیت کے معاملے پر بیان دے، بشرطیکہ اس وقت بیان دیے جانے کے دوران کسی بھی قسم کے سوالات نہ کیے جائیں۔

معزز وزیراعظم کے ذریعہ دیا گیا حالیہ بیان بین الاقوامی سفارتی تعلقات کے ایک نہایت اہم مسئلے سے متعلق ہے۔ میں تمام معزز ارکان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کی سنگینی اور قومی مفاد کو تسلیم کریں اور ایوان میں شائستگی برقرار رکھتے ہوئے اپنا مکمل تعاون فراہم کریں۔

*********

ش ح۔ ع ح۔ش  ہ ب

Uno-4791


(ریلیز آئی ڈی: 2244564) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी