وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مچھلی کی پیداوار میں اضافہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 MAR 2026 12:16PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مچھلیوں کے شعبے کے فروغ کے لیے حکومت ہندکے ماہی گیری،مویشی پروری اور ڈیری (ایم اوایف اے ایچ اور ڈی) کی وزارت کے تحت ماہی پروری کا محکمہ (ڈی او ایف) 2020–21 سےاڈیشہ سمیت  تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کو نافذ کر رہا ہے۔ اس دوران، حکومت ہند کے تحت ماہی پروری کے محکمہ نے اوڈیشہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کی مجموعی رقم 1,301.30 کروڑروپے کو منظوری دی، جس میں مرکزی حصہ 481.17 کروڑ روپےشامل ہے، تاکہ مختلف اقدامات کے ذریعے ماہی گیری کے شعبے کو ترقی دی جا سکے۔ ان اقدامات میں ماہی گیری کی پیداوار کے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق اور مضبوطی شامل ہے، جیسے کہ ہچریز تالابوں کی تعمیر، ری سرکیولیٹری ایکواکلچر سسٹمز (آر اے ایس)، بایوفلاک یونٹس اور ذخائر میں کیج کلچر۔ اوڈیشہ حکومت کے مطابق، ریاست کی کل مچھلی کی پیداوار 20-2019 میں 8.18 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 25-2024س میں 11.92 لاکھ ٹن ہو گئی ہے۔

(B) پی ایم ایم ایس وائی خواتین کی شرکت کو فروغ دیتا ہے، جس کے تحت خواتین مستفیدین کے لیے انفرادی یا گروپ کی  سرگرمیوں میں مالی معاونت 60 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، ماہی پروری کا محکمہ، ایم اوایف اے ایچ اور ڈی ، حکومت  ہندنے خواتین کو بااختیار بنانے اور سہارا دینے کے لیے مخصوص اقدامات کی منظوری دی ہے۔ اوڈیشہ حکومت کے مطابق، 14,246 خواتین مستفیدین نے پی ایم ایم ایس وائی کے تحت فوائد حاصل کیے ہیں۔

(C) پی ایم ایم ایس وائی کے تحت، اوڈیشہ میں کول چینز، پروسیسنگ اور پیکجنگ کے شعبے میں بھی حکومت کی جانب سے تعاون فراہم کیا گیا ہے۔ کول چینز اور پیکجنگ یونٹس کے لیے منظور شدہ تفصیلی سرگرمیاں ضمیمہ- I میں دی گئی ہیں۔

ضمیمہ-I

اوڈیشہ میں پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت منظور شدہ کول چین، پروسیسنگ اور پیکجنگ یونٹس کی تفصیلات:

 

(رقم لاکھ روپوں میں)

نمبر شمار

سرگرمیاں

منظور شدہ یونٹس

پروجیکٹ لاگت

1۔

10، 20، اور 50 ٹن/ یومیہ صلاحیت کے کولڈ اسٹوریج/ آئس پلانٹس (تعمیرات اور جدید کاری سمیت)

32

3930.00

2.

ریفریجریٹڈ گاڑیاں

10

250.00

3.

مچھلی کی فروخت کے لیے ای رکشہ سمیت آئس باکس کے ساتھ تھری وہیلر

270

810.00

4.

آئس باکس کے ساتھ موٹر سائیکلیں

700

525.00

5۔

فش فیڈ پلانٹس

21

4000.00

6۔

مچھلی خوردہ بازار

17

1700.00

7۔

مچھلی کیوسک

42

420.00

8.

زندہ مچھلی فروخت کرنے والے مراکز

5

100.00

 

مجموعی تعداد

 

11735.00

 

 

 

********

ش ح۔ ع ح۔ش ہ ب

U. No.4777


(ریلیز آئی ڈی: 2244415) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu