یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

یو پی ایس سی کے امتحانات میں شفافیت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 MAR 2026 3:15PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن ،ایٹمی توانائی اور خلا ئی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیر کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں کہا کہ  سپریم کورٹ کے فیصلے ڈبلیو پی (سی) نمبر 2024/118 کی تعمیل میں، یو پی ایس سی نے رہنما اصول مرتب کیے ہیں تاکہ پریلمنری امتحان کے انعقاد کے بعد سوالنامے کے عبوری حل کو اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔ یہ عمل سول سروسز (پریلمنری) امتحان 2026 سے شروع ہونے والے تمام منظم امتحانات پر نافذ ہوگا۔ پریلمنری امتحان کے نمبرز صرف حتمی نتائج کے اعلان کے بعد جاری کیے جائیں گے۔

اختیاری مضامین میں مواقع کی یکسانیت کو یقینی بنانے کے لیے، یو پی ایس سی بین مضامین ماڈریشن کا اطلاق کرتا ہے تاکہ کسی بھی امیدوار کو اس کے منتخب کردہ مضمون کے انتخاب کی وجہ سے کوئی نقصان نہ پہنچے۔ روایتی/تفصیلی نوعیت کے جواب ناموں کی جانچ اور ماڈریشن کے عمل سے متعلق تفصیلی معلومات یو پی ایس سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں:

https://upsc.gov.in/content/method-moderation-adopted-commission-cannot-be-faulted-subjective-or-un-scientific

سی ایس اے ٹی(سی ایس اے ٹی) ایک کوالیفائنگ پیپر ہے اور اس کا مقصد امیدوار کے کم از کم معیار اور تجزیاتی صلاحیت کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے سوالات کی سطح میٹرک کے معیار کے مطابق ہے۔

حقائق میں ممکنہ غلطیوں کو چیلنج کرنے کے لیے، یو پی ایس سی نے ایک مخصوص پورٹل‘‘(Question Paper Representation Portal QPRep)’’ قائم کیا ہے جو اس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے: https://upsconline.nic.in۔

 امیدوار اس پورٹل کے ذریعے سوالنامے اور سوالنامے کاعبوری حل میں موجود تضادات کے حوالے سے نمائندگی درج کر سکتے ہیں (سول سروسز پریلمنری امتحان 2026 سے مؤثر ہوگا)۔ یو پی ایس سی، امیدواروں کی شکایات کو مرکزی عوامی شکایات کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) اور ای میل کے ذریعے بھی دیکھتا ہے۔

******

ش ح۔ ش ب۔ج ا

U. No.4687


(ریلیز آئی ڈی: 2244042) وزیٹر کاؤنٹر : 16