لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکر نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 MAR 2026 3:21PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سنودھان سدن کے سنٹرل ہال میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو ان کےیوم پیدائش کے موقع پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش، ارکان پارلیمنٹ اور سابق ارکان نے بھی ڈاکٹر لوہیا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

لوک سبھا کے جنرل سیکریٹری جناب اُتپل کمار سنگھ اور دیگر معززین نے بھی اس عظیم لیڈر کوگل ہائے عقیدت پیش کئے۔

ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی زندگی اور ان کی خدمات پر ایک کتابچہ جسے لوک سبھا سکریٹریٹ نے شائع کیا ہے، تقریب میں موجود معززین کو پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی ملک کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں ان کی تصویر کی نقاب کشائی30 مئی1991 کو اس وقت کے وزیر اعظم  جناب چندر شیکھر نےسنودھان سدن کے سینٹرل ہال (اس وقت  کےپارلیمنٹ ہاؤس)میں کی تھی۔

*****

ش ح۔ م ح ۔ص ج

U. No-4696


(ریلیز آئی ڈی: 2243977) وزیٹر کاؤنٹر : 16