صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ٹیلی-مانس کی تازہ ترین معلومات
پورے ملک میں ٹیلی- مانس کی توسیع: 36 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 53 سیلز فعال، 20 زبانوں میں سہولت دستیاب
ٹیلی- مانس ہیلپ لائن کے ذریعے 34.34 لاکھ سے زائد کالز وصول کی گئی اور ان کا ازالہ کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 MAR 2026 12:44PM by PIB Delhi
حکومت نے 10 اکتوبر 2022 کو ملک میں ذہنی صحت کے لیے معیاری مشاورت اور دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ’قومی ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام‘(مانس) شروع کیا۔3؍مارچ 2026 تک ، 36 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں میں 53 ٹیلی مانس -سیلز قائم کی جا چکی ہیں۔ ٹیلی- مانس کی خدمات ریاستوں کی منتخب کردہ زبان کے مطابق 20 زبانوں میں دستیاب ہیں۔ آغاز سے اب تک ہیلپ لائن نمبر پر 34.34 لاکھ سے زائد کالزکو حل فراہم کیاگیا۔
حکومت نے ذہنی صحت کےعالمی دن10 اکتوبر 2024 کے موقع پر ٹیلی-مانس موبائل ایپلیکیشن بھی شروع کیا۔ ٹیلی-مانس موبائل ایپلیکیشن ایک جامع موبائل پلیٹ فارم ہے ،جو ذہنی صحت کے مسائل، خوشحالی سے لے کر ذہنی عوارض تک کے لیے معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔جس میں غیر ہنگامی ذاتی خدمات کے لیے 47,487 حوالہ جات دیے گئے، جبکہ مزید تفصیلی کلینیکل تشخیص کے لیے 9,590 حوالہ جات موجود ہیں۔ افراد کو ماہرین کی دیکھ بھال سے جوڑنے کے لیے 19,135 حوالہ جات ذہنی صحت کے پیشہ ور افراد(ایم ایچ پی ایز)کو بھیجے گئے۔ اس کے علاوہ 1,319 افراد کو مقامی، مسلسل معاونت کے لیے ضلع ذہنی صحت پروگرام (ڈی ایم ایچ پی) میں بھیجا گیا۔ایسے معاملے جن میں کثیر شعبہ جاتی توجہ کی ضرورت تھی، 10,240 افراد کو طبی یا جراحی کےماہرین کے پاس بھیجا گیا۔ شدید ذہنی صحت کے بحران کے لیے 5,083 ہنگامی حوالہ جات نفسیاتی اسپتالوں کے ایمرجنسی شعبے میں بھیجے گئے، جبکہ مزید 345 افراد کو پیش رفتی کلینیکل مینجمنٹ کے لیے میڈیکل کالجوں اور تیسرے درجے کے اسپتالوں میں بھیجا گیا۔
وزارت صحت و خاندانی بہبود کا راشٹرکشورسواستھ کاریکرم(آر کے ایس کے) اپنی مختلف مداخلتوں کے ذریعے جیسے کہ نوجوان دوست صحت کلینکس(اے ایف ایچ سی)، ہم عمری تعلیم پروگرام اور نوجوان صحت و تندرستی کے دن( اے ایچ اینڈ ڈبلیو ڈی) ،ذہنی صحت کے مسائل پر آگاہی کے ساتھ ساتھ مشاورتی خدمات فراہم کرتا ہے۔ہم عمری تعلیم دہندگان کمیونٹی میں 15 سے 20لڑکوں اور لڑکیوں کے گروپس تشکیل دیتے ہیں اور نوجوانوں کی صحت، بشمول ذہنی صحت اور خوشحالی، پر ہفتہ وار ایک سے دو گھنٹے کی شراکتی نشستیں منعقد کرتے ہیں۔آر کے ایس کے تحت ذہنی صحت حکمت عملی کا لازمی حصہ ہے اور اس میں نوجوانوں کی عام ذہنی صحت کے مسائل اور ان کے انتظام پر ایم او ایس، اے این ایم ایس اور مشیروں کی تربیت شامل ہے۔
منودارپن وزارت تعلیم کی ایک پہل ہے جو طلبا ، اساتذہ اور خاندانوں کو ایک آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے نفسیاتی مدد فراہم کرتی ہے ،جس میں مشورے ، آڈیو ویژول وسائل اور جذباتی تندرستی کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جاتی ہے ۔ سہیوگ اور پریچارچا جیسے بات چیت کے سیشن طلباء کو تعلیمی تناؤ اور جذباتی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کرتے ہیں ۔
’’جذباتی خوشحالی اور ذہنی صحت‘‘ کو آیوشمان بھارت اسکول ہیلتھ اینڈ ویلنَس پروگرام کے تحت ایک خصوصی ماڈیول کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ہیلتھ اینڈ ویلنَس ایمبیسیڈرز (اساتذہ) کو ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ پروگرام کے دیگر اہم موضوعات میں تربیت دی جاتی ہے۔ یہ اساتذہ طلباء کے ساتھ بات چیت کے سیشنز منعقد کرتے ہیں اور ہفتہ وار نشستوں کے ذریعے خوشگوار اور مؤثر تعلیم کے پیغامات طلباء تک پہنچاتے ہیں۔
ٹیلی-مانس ٹیموں نے اسکولوں، کالجوں، ہوسٹلز، آئی ٹی آئیز، یونیورسٹیوں، این جی اوز، بزرگوں کے گھروں، یتیم خانوں، صحت کی سہولیات، کام کی جگہوں اور پیشہ ورانہ اجتماعات میں متعدد آگاہی اور رسائی کی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔ خاص اقدامات ہندوستانی ریلوے کے لوکو پائلٹس اور ان کے خاندانوں، ریزرو پولیس اہلکاروں، انکم ٹیکس اہلکاروں، نرسنگ اور سماجی کام سے جڑے طلباء اور عام مشیروں کے لیے کیے گئے، اس دوران جن میں کئی ہزار لوگوں نےشرکت کی۔
یہ معلومات صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں فراہم کرائیں۔
***
ش ح ۔ م ع ن۔ ع ن
U. No.4663
(ریلیز آئی ڈی: 2243846)
وزیٹر کاؤنٹر : 15