جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل جیون مشن 2.0 کے تحت گجرات ، ہریانہ ، چھتیس گڑھ ، ہماچل پردیش اور گوا کے ساتھ اصلاحات سے منسلک مفاہمت ناموں پر دستخط


مرکز اور ریاستوں کی شراکت داری دیہی علاقوں میں پائیدار پانی کی فراہمی کے لیے اصلاحات کو فروغ دیتی ہے اور ایک ذمہ دار، کمیونٹی کے زیراثر پانی کے نظم و نسق کو یقینی بناتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 MAR 2026 8:47PM by PIB Delhi

دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر 10 مارچ 2026 کو مرکزی کابینہ کی طرف سے جے جے ایم 2.0 کی منظوری کے بعد آج گجرات ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، چھتیس گڑھ اور گوا کی ریاستوں کے ساتھ جل جیون مشن (جے جے ایم) 2.0 کے تحت اصلاحات سے منسلک مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ۔

WhatsApp Image 2026-03-20 at 4.56.31 PM.jpeg

ان مفاہمت نامو ں پر علیحدہ شیڈول کے مطابق ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ اجلاسوں کے دوران دستخط کیے گئے، جس میں مرکزی وزیر جل شکتی  جناب سی آر پاٹل نے ہر اجلاس میں ورچوئل وسیلے سے شرکت کی۔

گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپندربھائی پٹیل اور گجرات کے پانی کی فراہمی اور آبی وسائل کے وزیرجناب ایشور سنگھ پٹیل کی موجودگی میں گجرات کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس دوران ان کے ساتھ گجرات حکومت کے سینئر افسران بھی ورچوئل ذرائع کے ذریعے پروگرام میں شامل ہوئے۔

پینے کے پانی اور صفائی کے محکمہ (ڈی ڈبلیو ایس) کی جوائنٹ سکریٹری (آب) محترمہ سواتی مینا نائیک اور گجرات حکومت کے پانی کی فراہمی کے محکمہ کی پرنسپل سکریٹری محترمہ شاہ مینا حسین کے درمیان گجرات کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

گجرات کے وزیراعلیٰ کے دفتر میں  ایڈیشنل پرنسپل سکریٹری اور گجرات حکومت کے ریذیڈنٹ کمشنر ڈاکٹر وکرانت پانڈے نے مفاہمت کی یادداشت کا تبادلہ کیا۔

مرکز-ریاست تعاون کی راہ میں ایک اہم قدم کے طور پر ریاست ہر یانہ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر صبح 11 بجے وزیراعلیٰ جناب نائب سنگھسینی،  پی ایچ ای ڈی کے وزیر جناب رنبیر گنگوا اور ریاست کے دیگر سینئر افسران کی ورچوئل موجودگی میں باضابطہ طور پر دستخط کیے گئے۔

ڈی ڈبلیو ایس کی جوائنٹ سکریٹری (آب) محترمہ سواتی مینا نائیک اور ہر یانہ حکومت کےپی ایچ ای ڈی کے سکریٹری و کمشنر جناب محمد شائین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے اور اس کا تبادلہ کیا گیا۔

چھتیس گڑھ اور ہماچل پردیش ریاستوں کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر بالترتیب صبح 11:35 بجے اور دوپہر 12:15 بجے دستخط کیے گئے۔چھتیس گڑھ کے ساتھ مفاہمت نامے  پر جوائنٹ سکریٹری (آب) محترمہ سواتی مینا نائیک اور چھتیس گڑھ حکومت کے پی ایچ ای ڈی محکمہ کے سکریٹری جناب راجیش سُکمار ٹوپو نے دستخط کیے۔چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ جناب وشنو دیو سائی، نائب وزیراعلیٰ جناب ارون ساؤ اور ریاست کے دیگر سینئر افسران کی ورچوئل موجودگی میں ریذیڈنٹ کمشنر محترمہ شروتی سنگھ نے اس کا تبادلہ کیا۔

WhatsApp Image 2026-03-20 at 5.02.11 PM.jpegWhatsApp Image 2026-03-20 at 5.02.11 PM.jpeg

WhatsApp Image 2026-03-20 at 5.02.11 PM.jpeg

وزیراعلیٰ جناب سکھوندر سنگھ سکھّو، نائب وزیراعلیٰ جناب مکیش اگنی ہوتری، پانی کے محکمہ کی چیف انجینئر انجو شرما اور دیگر سینئر افسران کی ورچوئل موجودگی میں، آبی وسائل کی وزارت کے محکمہ ڈی ڈبلیو ایس کی جوائنٹ سکریٹری (آب) محترمہ سواتی مینا نائیک اور ہماچل پردیش حکومت کے سکریٹری (جے ایس وی) ڈاکٹر ابھیشیک جین کے درمیان ہماچل پردیش ریاست کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے اور معاہدے کا تبادلہ کیا گیا۔

WhatsApp Image 2026-03-20 at 5.04.25 PM.jpeg

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے دوران پینے کے پانی اور صفائی کے محکمہ(ڈی ڈبلیو ایس) کے سینئر افسران بھی موجود تھے، جن میں ڈی ڈبلیو ایس کے سکریٹری جناب اشوک کے کے مینا، نیشنل جل جیون مشن(این جے ایل ایم) کے ایڈیشنل سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر جناب کمل کشن سون اور ڈی ڈبلیو ایس کے دیگر افسران شامل تھے۔

Screenshot 2026-03-20 191222.png

گووا کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت اور گووا حکومت میں سماجی بہبود،پینے کے پانی،  معذور افرادکو بااختیار بنانے اور دریائی جہاز رانی کے وزیر جناب سبھاش فل دیسائی کی ورچوئل موجودگی میں، پانی کی وزارت کےڈی ڈبلیو ایس محکمہ کی جوائنٹ سکریٹری (آب) محترمہ سواتی مینا نائیک اور گووا حکومت کے پانی کے وسائل کے کمشنر و نائب سکریٹری جناب سرپریت سنگھ گل کے درمیان گووا ریاست کے ساتھ مفاہمت  نامے پر دستخط کیے گئے اور معاہدے کا تبادلہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے جل شکتی  جناب سی آر پاٹل نے کہا کہ وزیراعظم  جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں’’ہر گھر جل‘‘ کا مقصد آج دیہی ہندوستان میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی کا ایک مؤثر ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔ ’ہر گھر جل، ہر گاؤں سجل’ کے مقصد کے تحت جل جیون مشن ایک عوامی مرکز تحریک کے طور پر ابھرا ہے، جس کا ہدف دیہی علاقوں میں وقار، صحت اور بااختیار بنانے کو فروغ دینا ہے۔ نل کے پانی کی فراہمی نے نہ صرف روزمرہ کی زندگی کو آسان بنایا ہے بلکہ خواتین کو پانی لانے کی مشقت سے آزاد بھی کیا ہے، جس سے وہ خود کی ترقی کے لیے وقت اور مواقع حاصل کر سکیں۔ صاف اور محفوظ پینے کے پانی تک رسائی صحت کے نتائج کو مضبوط  بناتی ہے، صفائی ستھرائی کو بہتر بناتی ہے اور معاشرےمیں سماجی وقار کو مستحکم کرتی ہے۔

حالیہ پارلیمانی غور و خوض کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے دوہرایا کہ مرکزی حکومت بدعنوانی کے معاملے میں صفر برداشت کی پالیسی اپناتی ہے اور زور دیا کہ جل جیون مشن کے تحت کیے جانے والے تمام کاموں میں معیار، شفافیت اور جوابدہی کو رہنما اصول ہونا چاہیے اور دونوں ریاستوں سے کہا کہ وہ معیار کے اصولوں کی سختی سے پاسداری کو یقینی بنائیں تاکہ تخلیق شدہ وسائل طویل مدتی کے لیے فعال اور پائیدار رہیں۔

ریاستی مخصوص حوالوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جناب پٹیل نے گجرات میں مربوط عملدرآمد اور قیادت، ہریانہ میں مثالی انتظامی ہم آہنگی اور ٹیکنالوجی پر مبنی شفافیت، ہماچل پردیش کے مشکل پہاڑی علاقوں اور شدید سردی کی صورت حال میں  پینے کے پانی کی خدمات اور چھتیس گڑھ میں جشپور، سکما اور بیجا پور جیسے پسماندہ اضلاع میں خدمات کی رسائی کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ ریچارج سسٹمز اور کثیر گاؤں منصوبوں کو مضبوط کرنے کی تعریف کی۔

انہوں نے گووا کی بھی تعریف کی کہ اس نے اس پروگرام کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا اور جل جیون مشن کے ذریعے پوری ریاست میں پینے کے صاف  اور محفوظ پانی تک رسائی کو یقینی بنایا۔ وزیر اعلیٰ کی قیادت اور ریاستی اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا گیا۔ سمندر سے گھری ہوئی ایک ساحلی ریاست گووا میں نمکین حالات کے باوجود صاف پینے کے پانی کی فراہمی، قابل اعتماد خدمات کی فراہمی کے لیے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

 جناب پاٹل نے مزید کہا کہ جل جیون مشن محض ایک اسکیم نہیں، بلکہ ایک زندگی بدلنے والا مشن ہے، جو خاص طور پر خواتین اور دیہی  معاشرے کے لیے صحت، وقار اور معیار زندگی میں بنیادی طور پربہتری لا رہا ہے۔ اس لیے ہر گاؤں میں پینے کے پانی کی باقاعدہ اور مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جانا ضروری ہے۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ  جناب بھوپندر بھائی پٹیل نے کہا کہ گجرات کی حکومت ہمیشہ مرکزی حکومت کے  کندھے سے کندھا ملا کر کام کرتی آرہی ہے۔ انہوں نے عہد کیا کہ ریاستی حکومت مفاہمت نامے کے تمام نکات کی پابندی کرے گی اور یقین دہانی کرائی کہ گجرات وقت پر نفاذ اور جے جے ایم2.0 کے تحت متوقع ساختی اصلاحات کی سخت پاسداری کے ذریعے اس اعتماد کو قائم رکھے گا، جس میں معیاری کام، ادارہ جاتی مضبوطی اور پینے کے پانی کے دیہی نظام نظام کی طویل مدتی پائیداری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ہریانہ کے وزیرِ اعلیٰ  جناب  نائب سنگھ سینی نے اس بات پر زور دیا کہ جل جیون مشن 2.0 مرکز اور ریاستی حکومت کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پانی کے تحفظ کواولین ترجیح دی گئی ہے، پانی کو زندگی، صحت اور وقار کے لیے ضروری تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریاست آخری منزل تک فعالیت کے ساتھ پانی کی رسائی کو یقینی بنائے گی۔

چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ جناب وشنو دیو سائی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چھتیس گڑھ ایک قبائلی اکثریت والی ریاست ہے۔ اس میں جغرافیائی طور پر دور دراز اور چیلنجنگ دیہی بستیاں ہیں ۔ انہوں نے  ہر دیہی خاندان کو محفوظ اور پینے کے مناسب پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے ریاست کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے  پینے کے پانی کی فراہمی کے نظام کی طویل مدتی پائیداری مزید مضبوط ہوگی، جس میں ذرائع کی بحالی اور ریچارج پر خصوصی زور دیا جائے گا۔جنوبی قبائلی اور پسماندہ علاقوں میں دور دراز علاقوں تک رابطے پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریاست، واٹر لائف مشن کے تحت جامع کوریج کو یقینی بنانے کے لیے مرکز کے ساتھ مرکوز کوششوں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے  ساتھ ہی مرکزی حکومت کی مسلسل رہنمائی، تعاون اور شراکت داری کے لیے شکریہ ادا کیا۔

ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جناب سکھوندر سنگھ سکھّو نے پینے کے پانی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے ریاست کو دی جانے والی مسلسل حمایت کے لیے جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پٹیل کا دل کی گہرائیو ں سے شکریہ ادا کیا۔ہماچل پردیش کی منفرد جغرافیائی اور موسمی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے  پینے کے پانی کی فراہمی کے نظام کے حوالے سے مخصوص ڈیزائن اور عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر سردیوں کے موسم میں، شیوالک پہاڑیاں، وسطی ہمالیائی خطہ اور بلند ہمالیائی علاقوں جیسے علاقوں میں لاگت اور تکنیکی پیچیدگیاں کافی مختلف ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ادارتی سطح پر ریاست نے پہلے ہی بیشتر علاقوں میں پنچایتوں کی شمولیت کو فعال کر دیا ہے اور گاؤں کی پنچایتوں کو صارفین سے فیس وصول کرنے اور آپریشن و دیکھ بھال (او اینڈ ایم) کے اخراجات کو مقامی سطح پر منظم کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی سمت میں مسلسل کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے ریاست میں دیہی پینے کے پانی کے نظام میں سماج کی ملکیت، مالی خودانحصاری اور طویل مدتی کارکردگی کو مضبوطی مل رہی ہے۔

گووا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق سے آگے خدمات کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نظام پر اعتماد، پانی کے معیار اور طویل مدتی فعالیت کو یقینی بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفاہمت نامے پر دستخط آخری منزل تک رسائی، ادارہ جاتی جوابدہی اور مقامی سطح پر ہم آہنگی کو مضبوط کریں گے۔ پنچایتوں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے آپریشن اور رکھ رکھاؤ کے انتظام میں مقامی اداروں کو بااختیار بنانے، کمیونٹی ملکیت کو فروغ دینے اور دیہی پانی کی فراہمی کے نظام کی مالی پائیداری کو یقینی بنانے کی جاری کوششوں کو نمایاں کیا۔

اصلاحات پر مبنی مفاہمتی یادداشت گاؤں کی پنچایت کی قیادت میں، خدمات پر مرکوز اور کمیونٹی پر مبنی دیہی پانی کے نظم و نسق کے ماڈل کو لازمی بناتی ہے، جو جل جیون مشن 2.0 کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔

 

دسمبر 2028 تک مشن کے دائرہ کار میں توسیع اور مالی وسائل میں اضافے کے ساتھ اس کا مقصد  پینے کے پانی کی خدمات کو مزید مؤثر، پائیدار اور کمیونٹی  پر مرکوز بنانا ہے، تاکہ جل جیون مشن 2.0 کو دیہی پانی کی خدمات کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم قومی ماڈل کے طور پر قائم کیا جا سکے۔

اصلاحات پر مبنی مفاہمت کی یادداشت یہ یقینی بنانا چاہتی ہے کہ مضبوط عوامی شمولیت کے ذریعے ہر دیہی خاندان کو باقاعدہ بنیاد پر مناسب مقدار اور مقررہ معیار کے مطابق  پینے کے پانی کی فراہمی ہو۔ اس کے علاوہ دیہی پانی کی فراہمی کے نظام کے پائیدار آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ساختی اصلاحات لائی جا سکیں، جس سے ’ وکست بھارت @2047‘ کے قومی وژن کے مطابق پانی کی طویل مدتی حفاظت میں کردار ادا کرتے ہوئے دیہی معاشرے کے معیار زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔

***

ش ح ۔ م ع ن۔ ع ن

U. No.4653


(ریلیز آئی ڈی: 2243809) وزیٹر کاؤنٹر : 8