نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 21تا22 مارچ 2026 کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 MAR 2026 12:36PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند ، جناب سی پی رادھا کرشنن ، عہدہ سنبھالنے کے بعد 22-21 مارچ 2026 کو مہاراشٹر کا اپنا پہلا دورہ کریں گے ۔
نائب صدر جمہوریہ21 مارچ 2026 کو ناگپور میں مہارشی ویاس آڈیٹوریم میں انڈین یوتھ پارلیمنٹ کے 29 ویں قومی اجلاس کے افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔
اسی دن بعدمیں نائب صدرجمہوریہ ممبئی میں لوک بھون میں رتن ٹاٹا مہاراشٹر اسٹیٹ اسکلز یونیورسٹی کے پہلے جلسۂ تقسیم اسناد اور 64ویں جین دیکشا تقریب میں شرکت کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ22 مارچ 2026 کو مہاراشٹر کے ضلع پنے کے اُرولی کنچن میں واقع نسرگوپچار آشرم کے یومِ تاسیس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

***************

(ش ح۔ک ا۔م ش)

U:4520


(ریلیز آئی ڈی: 2242873) وزیٹر کاؤنٹر : 12