وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

یوگا 365: روزمرہ کی زندگی میں صحت و تندرستی کا امتزاج


یہ پہل یوگا کو روزانہ کی عادت کے طور پر اپنانے کو فروغ دینے کے لیے ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 MAR 2026 2:59PM by PIB Delhi

جب بین الاقوامی یومِ یوگا (آئی ڈی وائی) پہلی بار 2015 میں عالمی سطح پر منایا گیا، تو یہ بہت جلد دنیا کی سب سے بڑی صحت و تندرستی کی تحریکوں میں سے ایک بن گیا۔ ہر سال 21 جون کو دنیا بھر میں لاکھوں افراد پارکوں، تعلیمی اداروں اور گھروں میں یوگا میٹس بچھا کر اس میں حصہ لیتے ہیں۔

آیوش کے وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) پرتاپ راؤ جادھو نے بتایا کہ“وزارتِ آیوش اس ایک روزہ جشن کی روح  یعنی یوگا کو روزمرہ کی عادت میں تبدیل کرنا ،کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ یہی وژن ‘یوگا 365’ کی صورت میں سامنے آیا ہے، جو ایک ملک گیر مہم ہے، جس کا مقصد یوگا کو شہریوں کی روزانہ زندگی کا لازمی حصہ بنانا ہے۔

اس اقدام کا باضابطہ آغاز یوگا مہوتسو 2026 کے موقع پر کیا گیا، جو 2026 کے بین الاقوامی یومِ یوگا کے لیے 100 دن کی الٹی گنتی کا آغاز تھا۔ نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ اس تقریب میں مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا نے ویلنیس پلیٹ فارم ہیبلڈ کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے تاکہ روزانہ مفت آن لائن یوگا سیشنز فراہم کیے جا سکیں۔

آگاہی سے عمل کی جانب

وزیرِ محترم نے مزید کہاکہ“بھارت میں روایتی صحت و تندرستی کے نظاموں کے بارے میں شعور پہلے ہی بلند ہے، لیکن اصل چیلنج اس شعور کو مستقل عملی مشق میں تبدیل کرنا ہے۔ نیشنل سیمپل سروے کے مطابق، دیہی علاقوں میں یوگا جیسے روایتی نظاموں کے بارے میں آگاہی 95 فیصد اور شہری علاقوں میں 96 فیصد ہے۔ این ایس ایس نے یہ بھی بتایا کہ دیہی بھارت کے تقریباً 1.1 کروڑ اور شہری بھارت کے تقریباً 1.4 کروڑ گھرانوں میں کم از کم ایک فرد باقاعدگی سے یوگا کرتا ہے۔

وزیرِ محترم نے اس بات پر زور دیا کہ “آگاہی اور عملی طور پر اپنانے کے درمیان جو فرق ہے، ‘یوگا 365’ مہم اسی  کو پُر کرنے کے لیے ہے۔ یوگا ذہنی وضاحت، جسمانی صحت اور جذباتی توازن کے لیے ایک طاقتور نظام ہے۔ ‘یوگا 365’ کے ذریعے ہماری کوشش یہ ہے کہ لوگ یوگا کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ صحت و تندرستی ایک وقتی سرگرمی کے بجائے طرزِ زندگی بن جائے۔

وزیر نے مزید کہا کہ اگرچہ آئی ڈی وائی کی عالمی سطح پر منائی جانے والی تقریبات نے شعور پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، اگلا مرحلہ یہ ہے کہ یوگا کو معاشرتی کمیونٹیز، اداروں اور کام کی جگہوں میں روزمرہ کی زندگی میں شامل کیا جائے۔

365 دن کی عادت

یوگا 365 کا تصور سادہ مگر پرعزم ہے اور وہ ہے ایک دن کے جشن سے آگے بڑھ کر پورے سال مستقل شمولیت کو فروغ دینا۔

یہ مہم کمیونٹیز کو مشن کی شکل میں متحرک کرنے، رویوں میں تبدیلی لانے، اور یوگا کو مختلف مقامات جیسے اسکولز، دفاتر، پڑوسی گروپس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمزمیں شامل کرنے کا مقصد رکھتی ہے۔

ہیبلڈ کے ساتھ شراکت ،مہم کی پہلی بڑے پیمانے کی ڈیجیٹل پہنچ کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم روزانہ مفت آن لائن یوگا سیشنز فراہم کرے گا، جس سے رہنمائی یافتہ مشق جغرافیائی حدود اور فٹنس لیولز سے قطع نظر سب کے لیے قابل رسائی ہو جائے گی۔

ویدیہ راجیش کوٹیچا، سکریٹری، وزارتِ آیوش نے بتایا کہ این ایس ایس کے 79 ویں راؤنڈ کے مطابق، شہری بھارت کے 96 فیصد افراد ہمارے روایتی نظاموں کے بارے میں جانتے ہیں، لیکن جو روزانہ ان پر عمل کرتے ہیں، وہ اس سے بہت کم ہیں۔ یوگا 365، نئے شروع کیے گئے غیر متعدی بیماریوں کے یوگا پروٹوکولز کے ساتھ، اس فرق کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ یوگا روزمرہ کی صحت کے لیے زیادہ قابل رسائی، عملی اور متعلقہ بن سکے۔

ملک گیر صحت و تندرستی کی تحریک

ڈیجیٹل سیشنز سے آگے، یوگا 365 ایک جامع مہم کے طور پر کام کرے گی جو وزارتِ آیوش کی متعدد یوگا سے متعلقہ پہلوں کو جوڑتی ہے۔ حکمتِ عملی میں اداروں، کارپوریٹ تنظیموں، کمیونٹی گروپس اور تعلیمی نیٹ ورکس کے ساتھ تعاون شامل ہے تاکہ روزانہ کی مشق کے مواقع کو بڑھایا جا سکے۔

حکام کے مطابق، یہ مہم بڑے پیمانے پر شہری شمولیت، رویوں میں تبدیلی کے لیے مواصلات اور ادارہ جاتی انضمام پر مرکوز رہے گی، تاکہ یوگا روزمرہ  کی معمولات کا ایک فطری حصہ بن جائے۔

مونالیسا ڈیش، جوائنٹ سکریٹری، وزارتِ آیوش نے کہا: “یوگا 365 ایک کوشش کی نمائندگی کرتا ہے تاکہ پورے ملک میں روزانہ صحت و تندرستی کا ثقافتی رجحان قائم کیا جا سکے۔ کمیونٹی انگیجمنٹ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ادارہ جاتی شمولیت کو ملا کر یہ مہم ہر گھر تک یوگا پہنچانے اور اسے پائیدار طرزِ زندگی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

یوگا 365: روزمرہ کی زندگی میں صحت و تندرستی کا امتزاج

یوگا 365 کا مقصد صرف پورے سال یوگا کی مشق کرنا نہیں بلکہ صحت و تندرستی کو معاشرے کے مختلف طبقات کی روزمرہ زندگی میں شامل کرنا بھی ہے۔ مختلف پہلیں، جیسے کارپوریٹ ملازمین کے لیے وائی -بریک، عام لوگوں کے لیے کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی)  اور بیماریوں کے انتظام کے لیے تھراپیٹک یوگا پروٹوکولز، یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح یوگا کام کی جگہ پر بھلائی، روزانہ کی فٹنس اور حفاظتی صحت میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ تمام اقدامات اس وسیع وژن کی عکاسی کرتے ہیں کہ یوگا کو روزمرہ  کی زندگی میں صحت اور توازن بہتر بنانے کے لیے ایک عملی اور قابلِ عمل آلہ بنایا جائے۔

21 جون سے آگے

جیسا کہ آئی ڈی وائی 2026 کی الٹی گنتی  رفتار پکڑ رہی ہے، یوگا 365 بھارت کی یوگا تحریک کے اگلے مرحلے کی علامت ہے—ایک ایسا مرحلہ جو عوامی تقریبات اور بڑے اجتماع سے آگے بڑھتا ہے۔

گزشتہ دہائی میں، بین الاقوامی یومِ یوگا ایک علامتی دن سے عالمی سطح پر ایک طاقتور صحت و تندرستی کی تحریک میں بدل گیا ہے۔ 2015 میں یہ ایک اجتماعی کوشش کے طور پر شروع ہوا تاکہ مجموعی صحت کو فروغ دیا جا سکے اور رفتہ رفتہ یہ دنیا کی سب سے بڑی عوامی صحت اور طرزِ زندگی کی پہلوں میں سے ایک بن گیا۔ آئی ڈی وائی 2025 میں 26 کروڑ سے زائد افراد کی شرکت نے اس تحریک کی بڑھتی ہوئی رسائی اور رفتار کو واضح طور پر دکھایااور یہ ظاہر کیا کہ کس طرح یوگا صحت، ہم آہنگی اور اجتماعی بھلائی کے لیے ایک عالمی قوت بن گیا ہے۔

اس کا وژن سادہ مگر تبدیلی پیدا کرنے والا ہے: اگر لاکھوں لوگ ایک دن کے لیے یوگا منا سکتے ہیں، تو وہ اسے ہر دن بھی کر سکتے ہیں۔

ملک بھر میں پہلے ہی مضبوط آگاہی موجود ہونے کے ساتھ، یوگا 365 کی کامیابی اسی بات پر منحصر ہو سکتی ہے کہ یہ آگاہی کو ایک آسان روزانہ کی عادت میں تبدیل کرے—ایسی عادت جو فرد کی صحت اور اجتماعی بھلائی دونوں کو مضبوط بنائے۔

****

ش ح۔ م م ۔ م ذ

(U N.4463)                                    


(ریلیز آئی ڈی: 2242527) وزیٹر کاؤنٹر : 17
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी