زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایگرینوویٹ انڈیا لمیٹڈ نے مرکزی وزیر جناب شوراج سنگھ چوہان کو مالی سال 2024-25 کے لیے 3.40 کروڑ روپے کا منافع دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAR 2026 5:25PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر، جناب شوراج سنگھ چوہان کو آج دہلی میں ایگرینویٹ انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے مالی سال 2024–25 کے لیے 3,39,97,362 روپے کا منافع پیش کیا گیا۔ ایگرینویٹ انڈیا لمیٹڈ، جو محکمہ زرعی تحقیق و تعلیم (ڈی اے آر ای)، وزارت زراعت و کسانوں کی بہبود، حکومتِ ہند کے تحت ایک نو رتن ادارہ ہے، نے یہ منافع سرمایہ کاری و عوامی اثاثہ جات کے انتظام کے محکمہ (ڈی آئی پی اے ایم) کے رہنما خطوط کے مطابق تقسیم کیا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر جناب شوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ایگرینویٹ انڈیا مؤثر انداز میں انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کی تخلیقی صلاحیتوں اور کسانوں کی عملی ضروریات کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ زرعی اختراعات کی منتقلی اور تکنیکی صنعت کاری کو فروغ دینے میں اس ادارے کا کردار قابل ستائش ہے۔ یہ اقدام آتم نربھر بھارت کے زرعی اہداف کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر پروین ملک نے کہا کہ یہ منافع کمپنی کی مالی مضبوطی، بہتر طرز حکمرانی اور مسلسل اختراع کے لیے اس کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس پروگرام میں ایگرینویٹ انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم ایل جاٹ کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری ڈائریکٹر جناب آنند موہن اوستھی نے بھی شرکت کی۔

سال 2011 میں قائم ہونے والی ایگرینویٹ انڈیا لمیٹڈ، آئی سی اے آر کے تجارتی بازو (کمرشل آرم) کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس ادارے کا مقصد زرعی تحقیق، ٹیکنالوجی اور اختراعات کو عملی اور تجارتی استعمال میں لانا ہے تاکہ کسانوں، اسٹارٹ اپ اور کاروباری افراد کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ منافع کی یہ تقسیم ایگرینویٹ انڈیا کے مالی نظم و ضبط، شفافیت اور بھارت کے زرعی اختراعی نظام کو مضبوط بنانے کے اس کے مسلسل عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 4042


(ریلیز آئی ڈی: 2240045) وزیٹر کاؤنٹر : 6