قانون اور انصاف کی وزارت
حکومت شہریوں کے لیے سستی اور آسان رسائی والے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کر رہی ہے
‘‘ڈیزاینگ انوویٹیو سولیوشنز فار ہولسٹک ایکسیس ٹو جسٹس (ڈی آئی ایس ایچ اے)’’ کی اسکیم کا مقصد تمام شہریوں کے لیے انصاف تک رسائی کو مضبوط بناناہے
نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے)معاشرے کے کمزور طبقات کو مفت اور مستند قانونی خدمات فراہم کرتی ہے
مالی سال 2025-26 کے دوران (جنوری 2026 تک) 16,60,249 افراد کو مفت قانونی امداد اور مشورے فراہم کیے گئے ہیں
چار لاکھ 91 ہزار990 قانونی بیداری پروگرام/کیمپ لگائے گئے ، جن میں 4,04,59,246 افراد نے شرکت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 MAR 2026 1:02PM by PIB Delhi
حکومت شہریوں کو سستی اور قابل رسائی انصاف کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کر رہی ہے ۔ ‘‘ڈیزاینگ انوویٹیو سولیوشنز فار ہولسٹک ایکسیس ٹو جسٹس (ڈی آئی ایس ایچ اے)’’ کی اسکیم کا مقصد لیگل سروسز اتھارٹیز (ایل ایس اے) ایکٹ ، 1987 کی دفعات کے مطابق تمام شہریوں کے لیے انصاف تک رسائی کو مضبوط کرنا ہے ۔
ٹیلی-لاکے تحت شہریوں کو پینل وکلاء کے ساتھ جوڑا جاتا ہے تاکہ وہ ویڈیو یا ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے مقدمے سے پہلے قانونی مشورہ حاصل کر سکیں۔ یہ سہولت تقریباً 2.50 لاکھ کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) کے نیٹ ورک کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے جو گرام پنچایت سطح پر 777 اضلاع میں کام کر رہے ہیں، جن میں 112 امنگوں والے اضلاع( اسپائریشنل)اضلاع اور 500 امنگوں والے( اسپائریشنل) بلاکس شامل ہیں، 36 ریاستوں/مرکزی علاقوں میں۔ 28۔02۔2026 تک اس پروگرام کے تحت 1.12 کروڑ سے زیادہ مقدمے سے پہلے کے قانونی مشورے دیے جا چکے ہیں۔
نیائے بندھو کے جزو کے ذریعے وکلاء اور قانون کے طلباء میں پرو بونو کا کلچر فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت، پرو بونو وکلاء اہل مستفیدین کو مفت قانونی مدد اور عدالتوں میں نمائندگی فراہم کرتے ہیں، جیسا کہ ایل ایس اے ایکٹ، 1987 کے سیکشن 12 میں ذکر ہے۔ 28۔02۔2026 تک اس پروگرام کے تحت 10,263 وکلاء رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
قانونی خواندگی اور قانونی آگاہی پروگرام وزارتوں، محکموں، اداروں اور اسکولوں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیتا ہے تاکہ زمینی سطح کے قانونی کارکنان کی صلاحیت میں اضافہ اور قانونی بیداری/خواندگی کی ترویج ممکن ہو سکے۔ 28۔02۔2026 تک اس پروگرام سے 1,21,48,172 مستفیدین تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔مزید برآں، حکومت لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل سسٹم (ایل اے ڈی سی ایس) بھی نافذ کر رہی ہے، جو این اے ایل ایس اے کے ذریعے مرکزی شعبے کی اسکیم ہے، اور مالی سال 2023-24 سے اہل مستفیدین کو فوجداری مقدمات میں قانونی نمائندگی فراہم کرنے کے لیے چلائی جا رہی ہے، جیسا کہ ایل ایس اے ایکٹ، 1987 کے سیکشن 12 میں ذکر ہے۔ 31۔12۔2025 تک ایل اے ڈی سی ایس کے دفاتر ملک کے 680 اضلاع میں فعال ہیں۔اس اسکیم کے تحت، 12,62,857 تفویض شدہ مقدمات میں سے 8,71,581 مقدمات نمٹائے جا چکے ہیں، اور 2,76,476 زیر سماعت قیدیوں (یو ٹی پی) کو قانونی نمائندگی فراہم کی گئی، جس کے نتیجے میں 59,630 یو ٹی پی کو مالی سال 2025-26 (دسمبر 2025 تک) کے دوران رہا کیا گیا۔
ان اسکیموں کے علاوہ ، لیگل سروسز اتھارٹیز ایکٹ 1987 کے تحت نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے) معاشرے کے کمزور طبقات کو مفت اور قابل قانونی خدمات فراہم کرتی ہے ۔ قانونی خدمات کے ادارے تعلقہ سطح سے لے کر سپریم کورٹ تک قائم کیے گئے ہیں ، جن میں سپریم کورٹ لیگل سروسز کمیٹی (ایس سی ایل ایس سی) 38 ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹیاں ، 37 ریاستی قانونی خدمات اتھارٹیز ، 715 ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز اور 2,475 تعلقہ لیگل سروسز کمیٹیاں شامل ہیں ۔ ان کی سرگرمیوں میں قانونی امداد اور مشورے ، قانونی بیداری کے پروگرام ، قانونی خدمات کے کلینک ، قانونی خواندگی کلب ، لوک عدالتیں اور متاثرین معاوضہ اسکیم کا نفاذ شامل ہیں ۔
مالی سال 2025-26 کے دوران (جنوری 2026 تک) 16,60,249 افراد کو مفت قانونی امداد اور مشورے فراہم کیے گئے ہیں ، اور 4,91,990 قانونی بیداری پروگرام/کیمپ منعقد کیے گئے ہیں ، جن میں 4,04,59,246 افراد نے شرکت کی ۔
یہ معلومات وزیر مملکت (آزادنہ چارج) برائے وزارت قانون و انصاف اور وزیر مملکت برائے وزارت پارلیمانی امور، جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
***
ش ح۔ ش آ۔م ا
Uno-3970
(ریلیز آئی ڈی: 2239611)
وزیٹر کاؤنٹر : 6