ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پروجیکٹ گریٹ انڈین باسٹرڈ کیپٹو بریڈنگ پروگرام دو نئے بچوں کے ساتھ چوتھے سال میں داخل


گریٹ انڈین باسٹرڈ کے تحفظ کی کوششوں میں اہم سنگِ میل؛ مجموعی تعداد 70 تک پہنچی: جناب بھوپیندر یادو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAR 2026 1:21PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے جمعہ کے روز مطلع کیا کہ پروجیکٹ گریٹ انڈین بسٹرڈ (جی آئی بی) اپنی محفوظ افزائش نسل  کے پروگرام کے چوتھے سال میں داخل ہو گیا ہے۔ اس ہفتے راجستھان کے کنزرویشن بریڈنگ سینٹر میں دو نئے چوزوں (بچوں) کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد قید میں موجود پرندوں کی مجموعی تعداد 70 ہو گئی ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ماحول دوست قیادت میں ملک اس منصوبے کو بڑی کامیابی دلانے کی راہ پر گامزن ہے۔

جناب یادو نے اس پیش رفت کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کیا اور اسے پروجیکٹ جی آئی بی کے تحت حاصل کردہ ایک اور سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے راجستھان کے کنزرویشن بریڈنگ سینٹر میں پیدا ہونے والے دو چوزوں میں سے ایک قدرتی ملاپ اور دوسرا مصنوعی طریقۂ تولید  کے ذریعے پیدا ہوا ہے۔

اسے اس نوع کے تحفظ کی کوششوں کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے، جناب یادو نے کہا کہ اس سال محفوظ افزائش نسل  کے ذریعے پیدا ہونے والے کچھ چوزوں کو بتدریج جنگل میں آزاد کیا جائے گا، جو اس منصوبے کے لیے ایک نئے اور چیلنجنگ آغاز کی علامت ہوگا۔ انہوں نے اس کامیابی پر راجستھان کے محکمۂ جنگلات کے حکام کو بھی مبارکباد دی۔

********

ش ح۔ک ح۔ م ا

U. No. 3973


(ریلیز آئی ڈی: 2239577) وزیٹر کاؤنٹر : 7