ریلوے کی وزارت
انڈین ریلوے سامان کی پک اَپ، پیکجنگ اور منزل تک حتمی ترسیل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سب اسٹیشنوں کے استعمال کے ذریعے اپنے لاجسٹک نظام کو مضبوط بنا رہا ہے
ساؤتھ سینٹرل ریلوے نے “ریل پارسل” ایپ پر مبنی لاجسٹکس پلیٹ فارم کو پائلٹ بنیادوں پر سات شہروں کے 17 اسٹیشنوں پر شروع کیا ہے، جن میں حیدرآباد، وشاکھاپٹنم، وجے واڑہ، گنٹور، راجمندری، بنگلورو اور چنئی شامل ہیں
مشترکہ پارسل پروڈکٹ – ریپڈ کارگو سروس سات شیڈول خدمات کے ساتھ کام کر رہی ہے، جس نے موجودہ مالی سال کے فروری 2026 تک تقریباً 56 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی ہے
گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں فریٹ اور پارسل ٹرمینلز پر صارفین کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے 14,500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں
کانکور (سی او این سی او آر)دہلی–کولکاتا اور ممبئی–کولکاتا راہداریوں پر گھر گھر پارسل خدمات فراہم کر رہا ہے، جس کے ذریعے سامان کی ترسیل کے لاجسٹک نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 MAR 2026 4:12PM by PIB Delhi
ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستانی ریلوے نے مال برداری کی آپریشنل صلاحیت اور علاقائی رابطے کو مضبوط بنانے، فریٹ آپریشنز کی کارکردگی بڑھانے، ہموار علاقائی رابطہ یقینی بنانے اور پہلے و آخری میل تک مؤثر نقل و حرکت فراہم کرنے کے لیے ایک کثیر جہتی حکمت عملی نافذ کی ہے۔
ٹرمینلز پر ریل فریٹ ہینڈلنگ کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے، ہندوستانی ریلوے نے گتی شکتی ملٹی ماڈل کارگو ٹرمینل (جی سی ٹی) پالیسی کے تحت جدید ریل فریٹ ٹرمینلز کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنے اور ریلوے کے مال بردار شیڈز میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور اپ گریڈ کرنے کے لیے دو جہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔
5 مارچ 2026 تک ہندوستانی ریلوے پر 128 گتی شکتی ملٹی ماڈل کارگو ٹرمینلز کو کمیشن کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید 288 کارگو ٹرمینلز کے قیام کے لیے اصولی منظوری دی جا چکی ہے۔ مزید برآں، ملک بھر میں فریٹ اور پارسل ٹرمینلز پر صارفین کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے مالی سال 2023-24، 2024-25 اور 2025-26 کے دوران 14,500 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
کنٹینر کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (کونکور)، جو ریلوے کی وزارت کے تحت ایک سرکاری شعبے کا ادارہ ہے، دہلی–کولکاتا اور ممبئی–کولکاتا راستوں پر مشترکہ پارسل پروڈکٹ – ریپڈ کارگو سروس (جے پی پی–آر سی ایس) کے ذریعے گھر گھر پارسل خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، کونکور سونک گڈز شیڈ میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے تحت گھر گھر لاجسٹکس خدمات بھی فراہم کر رہا ہے۔
انڈیا پوسٹ کے ساتھ مشترکہ پارسل پروڈکٹ کا اقدام 2022 میں منتخب راستوں پر پائلٹ بنیادوں پر شروع کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ای کامرس اور مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای) کی منڈیوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے کاروبار سے گاہک (بی ٹو سی) اور کاروبار سے کاروبار (بی ٹو بی) مارکیٹوں کو ہدف بنانا تھا۔ اس اسکیم کے تحت 35 کلوگرام سے 100 کلوگرام وزن کے پارسل کے لیے مسابقتی اور مناسب نرخ مقرر کیے گئے۔ اس میں انڈیا پوسٹ نے پہلے اور آخری مرحلے کی خدمات فراہم کیں، جبکہ ہندوستانی ریلوے نے درمیانی مرحلے کی نقل و حمل کی ذمہ داری سنبھالی۔
پائلٹ پروجیکٹ سے حاصل ہونے والے تجربے کی بنیاد پر اس سہولت کو دیگر پارسل سروس فراہم کنندگان کے لیے بھی دستیاب کر دیا گیا اور اس کا نام تبدیل کر کے مشترکہ پارسل پروڈکٹ – ریپڈ کارگو سروس (جے پی پی–آر سی ایس) رکھ دیا گیا۔ اس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ پارسل فراہم کنندگان ہندوستانی ریلوے کے تیار کردہ "ورچوئل ایگریگیشن پلیٹ فارم" کے ذریعے جے پی پی–آر سی ایس کی آن لائن بکنگ کرتے ہیں۔
فی الحال، مقررہ ٹائم ٹیبل کے مطابق سات جوڑے خدمات مخصوص مقامات کے درمیان مارکیٹ کی طلب اور آپریشنل فزیبلٹی کی بنیاد پر چلائی جا رہی ہیں۔ رواں سال فروری 2026 تک جے پی پی–آر سی ایس سے تقریباً 56 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔
ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے 25 فروری 2026 کو ایک سالہ مدت کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے، جس کا مقصد ریلوے پارسل آپریشنز کے لیے ایک جامع ایپ پر مبنی پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔ اس کے تحت لاجسٹکس سروس فراہم کنندگان کے ساتھ شراکت میں گھر گھر پارسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
مربوط پارسل لاجسٹکس ایپ "ریل پارسل" کو ایک ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جس میں منتخب لاجسٹکس سروس فراہم کنندگان کو شراکت دار کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ یہ شراکت دار پک اپ، ڈیلیوری اور ویلیو ایڈڈ خدمات جیسے پیکیجنگ وغیرہ فراہم کرتے ہیں، جبکہ ہندوستانی ریلوے ریل خدمات کے ذریعے درمیانی مرحلے کی نقل و حمل مہیا کرتی ہے۔
یہ پروجیکٹ سات شہروں کے سترہ اسٹیشنوں پر نافذ کیا جا رہا ہے، جن میں حیدرآباد، وشاکھاپٹنم، وجئے واڑہ، گنٹور، راجمندری، بنگلورو اور چنئی شامل ہیں۔ دلچسپی کے اظہار کے عمل کے ذریعے تین نجی لاجسٹکس شراکت داروں کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔
تمام ریلوے ڈویژنوں میں قائم بزنس ڈیولپمنٹ یونٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے ٹریفک کی صلاحیت کا جائزہ لیں اور پہلے اور آخری مرحلے کی پارسل خدمات کے لیے لاجسٹکس سروس فراہم کنندگان کی دستیابی اور تیاری کا بھی جائزہ لیں۔
اس ایپ کو ملک بھر میں متعارف کرانے کا فیصلہ اس پائلٹ پروجیکٹ سے حاصل ہونے والے تجربات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
***
UR-3912
(ش ح۔اس ک )
(ریلیز آئی ڈی: 2239264)
وزیٹر کاؤنٹر : 8