وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

عالمی اشتراک اسکیم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAR 2026 3:34PM by PIB Delhi

  وزارتِ ثقافت بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے اور دنیا میں ہندوستان کی مثبت شناخت کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی اشتراک اسکیم نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے بنیادی مقاصد میں غیر ملکی ممالک کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانا، دو طرفہ ثقافتی روابط کو فروغ دینا، عالمی سطح پر ہندوستان کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا اور بیرونی سیاحت کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے۔ اس عالمی اشتراک اسکیم کے تین اہم اجزا ہیں:

  • فیسٹیول آف انڈیا
  • ہند۔غیر ملکی دوستی کی ثقافتی انجمنوں کو امدادی گرانٹ
  • بین الحکومتی تنظیموں کو تعاون

اس اسکیم کے پہلے اور دوسرے اجزا کو بیرونِ ملک ہندوستانی سفارتی مشنوں کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے تاکہ اس کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔

اس اسکیم کے تحت وزارتِ ثقافت نے مختلف فنون کی اصناف سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور ثقافتی گروہوں کو بیرونِ ملک فیسٹیول آف انڈیا میں شرکت کے لیے منظوری دی ہے۔ ان فنکاروں کا انتخاب اسی فہرست سے کیا جاتا ہے تاکہ وہ بیرونِ ملک منعقد ہونے والے فیسٹیول آف انڈیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں۔ اس وقت وزارت کے پاس مجموعی طور پر 627 فنکار اور گروہ رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 119 فنکار یا گروہ لوک فنون سے تعلق رکھتے ہیں۔

اب تک مختلف ممالک میں فیسٹیول آف انڈیا کے 62 پروگرام منعقد کیے جا چکے ہیں۔ جن ممالک میں ہندوستانی لوک فنون اور ثقافت کو پیش کیا گیا ہے ان میں سینیگال، گھانا، لاؤس، فجی، کیریباتی، ٹونگا، وانواتو، نورو، تووالو، کُک آئی لینڈ، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، برطانیہ، ترکمانستان، ہنگری، ڈنمارک، جاپان، کینیا، آئیوری کوسٹ، لائبیریا، گنی، سری لنکا، تنزانیہ، ازبکستان، تیونس، قطر، کروشیا، کویت اور فرانس شامل ہیں۔

جولائی 2025 تک فیسٹیول آف انڈیا کے پروگراموں میں مجموعی طور پر 2348 فنکار شرکت کر چکے ہیں۔

موجودہ عالمی اشتراک اسکیم پندرہویں مالیاتی کمیشن کے دور تک نافذ العمل ہے۔

یہ معلومات مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 3904   )


(ریلیز آئی ڈی: 2239222) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu