شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مغربی ایشیا کی فضائی حدود کی صورتحال – آج بھارتی فضائی کمپنیاں51 پروازیں چلائیں گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 MAR 2026 8:42PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی  کی وزارتِ مغربی ایشیا میں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جو بھارت اور مغربی ایشیا کے درمیان فضائی سفر کو متاثر کر رہی ہے۔ ایئر لائنز موجودہ حالات کے پیشِ نظر ضروری آپریشنل انتظامات کر رہی ہیں تاکہ مسافروں کی  سلامتی اور پروازوں کو منظم طریقے سے چلانے کو یقینی بنایا جا سکے۔

05 مارچ 2026 کے لیے مسافروں کی آمد و رفت کے اعداد و شمار کے مطابق، بھارتی ایئر لائنز کی40 اندرونِ ملک پروازیں مغربی ایشیا سے بھارت پہنچیں، جن میں 7,205 مسافر سوار تھے، جس سے مجموعی طور پر مسافروں کے آنے کی تعداد 14,992 ہو گئی۔

06 مارچ 2026 کے لیے بھارتی ایئر لائنز کے ذریعے51 پروازیں چلانے کا منصوبہ ہے، جو آپریشنل سہولت اور موجودہ حالات کے مطابق عمل میں لائی جائیں گی۔

وزارت مسلسل ایئر لائنز کے ساتھ رابطے میں ہے اور کرایوں پر نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ اس دوران ٹکٹ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ نہ ہو۔

وزارت ایئر لائنز اور متعلقہ فریقین کے ساتھ قریبی  رابطہ  برقرار رکھے ہوئے ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ مسافروں کی آمد و رفت کو آسان بنایا جا سکے اورروکاوٹ  کو کم سے کم  کیا جائے۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ پرواز کے شیڈول سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے اپنی متعلقہ ایئر لائن سے رابطے میں رہیں۔ مزید اپ ڈیٹس حسب ضرورت جاری کی جائیں گی۔

 

****

 

 

ش ح۔ا ع خ ۔  ش ت  

U NO:-3559

 


(ریلیز آئی ڈی: 2236940) وزیٹر کاؤنٹر : 4