وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

آٹھویں مرکزی تنخواہ کمیشن نےشراکت داروں سے  تجاویزطلب کیں


innovateindia.mygov.in اور8cpc.gov.in کے ذریعہ آن لائن  جمع  کئے جا سکتے ہیں

ملازمین ، پنشن یافتگان اور تنظیموں کو 30 اپریل 2026 سے پہلے میمورنڈم جمع کرانے کی دعوت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 MAR 2026 9:31PM by PIB Delhi

آٹھویں مرکزی تنخواہ کمیشن نے اپنی ویب سائٹ (8cpc.gov.in)پر خدمت کرنے والے ملازمین/پنشنرز کی انجمنوں/یونینوں، تنظیموں/اداروں کے ساتھ ساتھ ملازمین، پنشنرز اور دلچسپی رکھنے والے افراد سے نمائندگیوں/مشوروں کو مدعو کرنے کے لیے ایک آن لائن فارمیٹ دستیاب کرایا ہے۔ آراء اور تجاویز30 اپریل 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

 

میمورنڈم جمع کرانے کا فارمیٹMyGov.inپورٹل (innovateindia.mygov.in) پر بھی دستیاب ہے۔ کمیشن شراکت داروں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صرف مذکورہ پورٹل پر اپنی تجاویز پیش کریں۔ ہارڈ کاپیاں/ای میلز/پی ڈی ایف قبول نہیں کی جائیں گی۔

********

(ش ح ۔م ح۔رض)

U. No. 3439


(ریلیز آئی ڈی: 2235857) وزیٹر کاؤنٹر : 62