مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے اسپین کے شہر بارسیلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2026 میں بھارت پویلین کا افتتاح کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور واسودھیو کٹمبکم کی تصوریت سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، بھارت نے ایم ڈبلیو سی 2026 میں قابل اعتماد ڈیجیٹل قیادت کی نمائش کی
مرکزی وزیر جناب سندھیا نے بارسیلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس میں بھارتی سرگرمیوں کی قیادت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 MAR 2026 10:20PM by PIB Delhi
مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج بارسیلونا، اسپین میں موبائل ورلڈ کانگرس 2026 میں بھارت پویلین کا افتتاح کیا، جو کہ دنیا کی جدیدترین تکنالوجی اور ٹیلی مواصلات پلیٹ فارموں میں سے ایک ہے۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ اب جبکہ دنیا ’’آئی کیو کے دور‘‘ میں کنکٹیویٹی کے کے مستقبل کے بارے میں غور و خوض کر رہا ہے، بھارت انٹیلی جینس اور بنیادی ڈھانچے کے ایسے چوراہے پر کھڑا ہے جہاں کنکٹیویٹی صلاحیت سے اور اختراع شمولیت سے جا کر ملتی ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں، بھارتی ٹیلی مواصلات کا تغیر اندرونِ ملک تحقیق و ترقی، قابل اعتماد ٹیلی مواصلات ایکو نظام، پیداوار سے مربوط ترغیبات، اور عالمی ویلیو چینوں میں عمیق ارتباط میں سرایت کر چکا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا، ’’آج، جب ہم بارسیلونا میں موجود ہیں، پیغام واضح ہے۔ بھارت نہ صرف اپنے 1.4 بلین شہریوں کے لیے نیٹ ورک تیار کر رہا ہے، بلکہ دنیا کے لیے بھروسے اعتماد ڈیجیٹل رابطے بھی تیار کر رہا ہے۔ واسودھیو کٹمبکم کے فلسفے سے رہنمائی حاصل کرکے، ہمیں یقین ہے کہ کنکٹیویٹی لازمی طور پر انسانیت کی اختیار دہی، شراکت داریوں کو مضبوطی اور ساجھا خوشحالی فراہم کرے گی۔‘‘
اس سال بھارت پویلین میں 4جی/5جی اور 6جی تکنالوجیوں، اوپن آر اے این، آپٹیکل اور سیٹلائٹ مواصلات، سیمی کنڈکٹر ڈیزائن، اے آئی کے تابع نیٹ ورک انٹیلی جینس، سائبر سکیورٹی، ٹیلی کام سافٹ ویئر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارموں سے متعلق ویلیو چین میں 40 سے زائد ٹیلی کام اختراع کار کمپنیاں شامل ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں کمپنیوں کی شرکت سے بھارت کی ٹیلی مواصلات صلاحیت اور اس کے تیزی سے مضبوط ہوتے اختراعی نظام میں دنیا کے بڑھتے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔
پویلین کے اپنے دورے کے دوران، مرکزی وزیر نے مختلف کمپنیوں کے بوتھوں کا دورہ کیا اور اننت سسٹمز، ایکس ایس انفوسول پرائیویٹ لمیٹڈ، سگنل چپ، آر وی سلوشنز، نیو سافٹ ٹکنالوجیز، سیل کام، سی – ڈاٹ، اور جی ایکس انڈیا سمیت دیگر کمپنیوں کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے ٹیلی کام ہارڈویئر، سیمی کنڈکٹر ڈیزائن، اے آئی سے آراستہ پلیٹ فارموں، اور آئندہ پیڑھی کے بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں میں ان کی سودیشی تکنالوجیاں ملاحظہ کی، اور بھارت کی آتم نربھرتا کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح کے مسابقتی ٹیلی کام ایکو نظام میں ان کے تعاون کی ستائش کی۔
انہوں نے کہا کہ پویلین میں بھارتی اختراع کاروں کی مضبوط موجودگی سے محفوظ نیٹ ورکس تیار کرنے، اے آئی کے تابع ٹیلی مواصلات بنیادی ڈھانچے کو آگے بڑھانے، قابل اعتماد ایکو سسٹم کو فروغ دینے اور دنیا بھر میں ٹیلی مواصلات برآمدات کی توسیع کے لیے بھارت کی عہدبستگی کا اظہار ہوتا ہے۔
ایم ڈبلیو سی 2026 میں بھارت کی ٹیلی مواصلات اختراع کار کمپنیوں کی شرکت کا اہتمام ٹیلی کام سازو سامان اور خدمات برآمدات فروغ کی کونسل (ٹی ای پی سی) کے ذریعہ کیا گیا جس میں محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی)، وزارت مواصلات، حکومت ہند کا تعاون بھی شامل ہے۔
<><><>
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3361
(ریلیز آئی ڈی: 2235324)
وزیٹر کاؤنٹر : 35