وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے قطر کے امیر سے بات چیت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 MAR 2026 7:01PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات چیت کی۔

بات  چیت کے دوران، وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت قطر کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور اس کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی سخت مزمت کرتا ہے۔

دونوں قائدین نے مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے اس چنوتی بھرے دورے میں قطری قیادت کے ذریعہ بھارتی برادری کی مسلسل حمایت  اور حفاظت کے لیے ان کی ستائش بھی کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

’’قطر کے امیر، میرے بھائی عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی  سے بات چیت کی۔ ہم قطر کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت  کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کی پرزور مزمت  کرتے ہیں۔ ہم نے مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا ۔  میں نے اس چنوتی بھرے دور میں قطر میں بھارتی برادری کے لیے ان کی مسلسل حمایت اور تحفظ کے لیے ان کی ستائش کی۔

@TamimBinHamad‘‘

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3351


(ریلیز آئی ڈی: 2235143) وزیٹر کاؤنٹر : 13