وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

میسرز شافٹ شپ یارڈ پرائیویٹ لمیٹڈ، تھانے کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کے لیے  X 500T  04سیلف پروپیلڈ فیول بارجز کا معاہدہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 MAR 2026 12:55PM by PIB Delhi

04ایکس 500ٹی  سیلف پرو پیلڈفیول بارجزبنانے کا کنٹریکٹ 02 مارچ 2026کو میسرز شپ یارڈ پارئیویٹ لمٹیڈ،تھانے(ایم ایس ایم ای ) سے طے کیا گیاہے۔

یہ بارجز حکومت ہند کے ‘میک اِن انڈیا’ اور ‘آتم نر بھر بھارت’ اقدامات کے قابل فخر پرچم بردار ہیں اور انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے درجہ بندی کے قواعد کے تحت بنائے جائیں گے۔

ان بارجز کا بنیادی کردار بندرگاہ اور لنگر خانے میں بحری جہازوں اور آبدوزوں کو ایندھن کی بھرپائی ہوگی۔ اس معاہدے کے ساتھ، ہندوستانی بحریہ ایم ایس ایم ای شپ یارڈز کی ترقی کی حوصلہ افزائی اور تقویت جاری رکھے ہوئے ہے اور اس طرح میری ٹائم انڈیا ویژن- 2030 کے مطابق گھریلو جہاز سازی کے ماحولیاتی نظام میں بہت زیادہ حصہ ڈال رہی ہے۔

 

***

 

ش ح – ظ الف خ م

UR No. 3324

 


(ریلیز آئی ڈی: 2234959) وزیٹر کاؤنٹر : 10