قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معزز وزیرِ قبائلی امور نے قبائلی فن، ثقافت، کاروبار اور شراکت داریوں کے جشن سے متعلق اہم قومی اقدامات پر پریس بریفنگ سے خطاب کیا


’’آنے والی تقریبات میں خالص قبائلی مصنوعات پیش کی جائیں گی اور یہ قبائلی علم، دانائی اور وراثت کی عکاس ہوں گی ‘‘ – جناب جوال اورام، معزز مرکزی وزیرِ قبائلی امور

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 FEB 2026 4:35PM by PIB Delhi

معزز وزیرِ اعظم کی بصیرت افروز قیادت میں وزارتِ قبائلی امور مارچ 2026 میں متعدد اہم قومی اقدامات کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ اقدامات مجموعی طور پر قبائلی وراثت کے تحفظ، تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں کو مضبوط بنانے، منڈی تک رسائی کو وسعت دینے اور پائیدار قبائلی ترقی کے لیے کارپوریٹ شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے ایک جامع فریم ورک پیش کرتے ہیں۔

 

آج پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے معزز وزیرِ قبائلی امور جناب جوال اورام نے ان اقدامات کے دائرہ کار اور اسٹریٹجک وژن کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آئندہ پروگراموں کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ قبائلی برادریوں کو ثقافتی تحفظ، کاروباری ترقی اور قومی پیش رفت کے مرکز میں رکھتے ہوئے طویل مدتی سماجی و معاشی اثرات پیدا کیے جا سکیں۔ اس موقع پر معزز مرکزی وزیر نے ٹرائبز آرٹ فیسٹ، لیونگ روٹس فیسٹیول – ساؤنڈ اسکیپس آف ٹرائبل انڈیا، اور بھارت ٹرائبز فیسٹ 2026 کا لوگو بھی باضابطہ طور پر جاری کیا۔

معزز مرکزی وزیر کے ہمراہ جناب درگاداس اُئیکے، معزز مرکزی وزیر مملکت برائے قبائلی امور، محترمہ رنجنا چوپڑا، سکریٹری، جناب اننت پرکاش پانڈے، جوائنٹ سکریٹری، جناب ایم۔ راجا مروگن، منیجنگ ڈائریکٹر، ٹرائیفیڈ، اور جناب دھرمیندر تیواری، پی آئی بی، بھی موجود تھے۔

 

ٹرائبز آرٹ فیسٹ (ٹی اے ایف) 2026 | 02-03-2026 تا 13-03-2026؛ تراونکور پیلس، نئی دہلی

ٹرائبز آرٹ فیسٹ (ٹی اے ایف) 2026 میں ملک بھر سے 70 سے زائد ممتاز قبائلی فنکار شرکت کریں گے اور 30 منفرد قبائلی فنون کی تقریباً 1,000 تخلیقات کی نمائش کی جائے گی۔ بھارت کی قبائلی بصری روایات کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم کے طور پر تصور کیے گئے اس میلے میں منظم گائیڈڈ واک تھرو، بر محل پینٹنگوں کی نمائش ، تصویری لیکچرز، رہنمائی ورکشاپس، شراکتی سیشنز اور پینل مباحثے شامل ہوں گے، جن میں فنکاروں، کیوریٹرز، ڈیزائنرز اور کلیکٹرز کو ایک ساتھ لایا جائے گا۔ خصوصی جھلکیوں میں عصری فنکاروں کے ساتھ اشتراک، خواتین کی قیادت میں لائیو پینٹنگ مظاہرے اور وراثت سے منڈی تک رسائی کے عملی راستوں پر منظم مکالمے شامل ہیں۔

نمائش، منڈی تک رسائی کی سہولت اور صلاحیت سازی کے ذریعے قبائلی فنکاروں کو قومی و عالمی پلیٹ فارمز سے جوڑتے ہوئے، ٹی اے ایف کا مقصد ان کی شناخت، وقار اور پائیدار روزگار کے مواقع کو فروغ دینا ہے، ساتھ ہی قبائلی فن کو بھارت کی تخلیقی معیشت کا ایک اہم جزو کے طور پر مستحکم کرنا ہے۔

یہ نمائش فنکاروں کی پینٹنگز کی براہِ راست فروخت کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے، جس کے تحت میلے میں آنے والے اور کلیکٹرز تخلیق کاروں سے براہِ راست فن پارے خرید سکتے ہیں، یوں قبائلی فنکاروں کو منصفانہ معاوضہ اور مضبوط مارکیٹ روابط یقینی بنائے جاتے ہیں۔

 

لیونگ روٹس فیسٹیول – دی ساؤنڈ اسکیپس آف ٹرائبل انڈیا

13-03-2026 تا 15-03-2026، بیکانیر ہاؤس اور انڈیا گیٹ

لیونگ روٹس فیسٹیول بھارت کی زندہ قبائلی موسیقی روایات کا تین روزہ ثقافتی جشن ہوگا، جس کا مقصد قبائلی موسیقی کو ایک عصری، باوقار اور معاشی طور پر قابلِ عمل ثقافتی قوت کے طور پر پیش کرنا ہے، جبکہ اس کی ملکیت اور جڑیں قبائلی برادریوں کے پاس ہی رہیں۔ بیکانیر ہاؤس میں دن کے اوقات (1:30 بجے تا 5:00 بجے) میں کلیدی خطابات، عمیق ثقافتی پیشکشیں، تحفظ اور جدت پر پینل مباحثے، اور دانشورانہ املاک کے حقوق، ملکیت اور اخلاقی اشتراک پر خصوصی سیشنز منعقد ہوں گے۔

کرتویہ پتھ پر شام کے ثقافتی پروگرام (5:00 بجے تا 9:15 بجے) تین دنوں میں پندرہ منتخب پیشکشوں پر مشتمل ہوں گے، جو مختلف خطوں اور روایات کی نمائندگی کرتے ہوئے قبائلی موسیقی کو بھارت کے ایک نمایاں عوامی مقام تک لے آئیں گے۔ اس میلے کا مقصد کارکردگی، مکالمے اور رہنمائی کے ذریعے قبائلی موسیقاروں کے لیے مستقل شناخت اور مواقع کو یقینی بنانا ہے۔

بھارت ٹرائبز فیسٹ (بی ٹی ایف) 2026 | 18-03-2026 تا 30-03-2026، سندر نرسری، نئی دہلی

بھارت ٹرائبز فیسٹ 2026 ایک جامع قومی بازار اور ثقافتی پلیٹ فارم ہوگا، جس میں 1,000 سے زائد قبائلی دستکار، وندھن وکاس کیندر  ، قبائلی شیف اور ثقافتی گروپس شرکت کریں گے، اور 200 سے زائد منتخب اسٹالز پر فن، دستکاری اور روایتی کھانوں کی نمائش ہوگی۔ اہم جھلکیوں میں اعلیٰ معیار کی قبائلی مصنوعات پر مشتمل سگنیچر پویلین اور وزارت کے’’ آر آئی ایس اے‘‘ برانڈ کا آغاز شامل ہے، جس کا مقصد قبائلی فیشن اور دستکاری کو پریمیم اور عالمی منڈیوں میں متعارف کرانا ہے۔

انٹرنیشنل پویلین میں آسٹریلیا، فجی اور ویتنام جیسے ممالک کے مقامی فنکار شریک ہوں گے، جس سے عالمی قبائلی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ 21 ریاستوں کی نمائندگی کرنے والا قبائلی فوڈ کورٹ، لائیو مظاہرے اور متعدد ریاستوں کی شام کی ثقافتی پیشکشیں ثقافتی تبادلے اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنائیں گی۔ اس فیسٹ کا مقصد قبائلی مصنوعات کے لیے براہِ راست منڈی تک رسائی اور آمدنی میں اضافہ یقینی بنانا ہے۔

ٹرائبل بزنس کانکلیو

بھارت ٹرائبز فیسٹ 2026 کا ایک اہم ستون 14 روزہ قومی بزنس کانکلیو ہوگا، جس کا مقصد قبائلی کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں ملکی و عالمی ویلیو چینز سے جوڑنا ہے۔ کانکلیو میں جنگلاتی غذائی ویلیو چینز، پائیدار ٹیکسٹائل اور دستکاری، اخلاقی لگژری پوزیشننگ، جدت اور ٹیکنالوجی کا انضمام، ہنرمندی و روزگار کے راستے، دانشورانہ املاک کے تحفظ، روایتی علم کی اخلاقی تجارتی کاری اور کمیونٹی پر مبنی سیاحت کے ماڈلز پر خصوصی سیشنز ہوں گے۔ اس سے خریدار و فروخت کنندگان کے روابط، شراکت داریوں اور عملی سفارشات کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

سی ایس آر سمٹ | 24-03-2026، سندر نرسری، نئی دہلی

وزارت 24-03-2026 کو قومی سی ایس آر سمٹ منعقد کرے گی، جس میں کارپوریٹ قائدین، سی ایس آر سربراہان، نفاذی شراکت دار اور ریاستی قبائلی فلاحی محکمے شریک ہوں گے۔ اس کا مقصد ترجیحی شعبوں میں سی ایس آر معاونت کو منظم کرنا، قبائلی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے کارپوریٹ شراکت داروں کو تسلیم کرنا اور قومی ترجیحات کے مطابق اشتراک کو فروغ دینا ہے۔

جاری سی ایس آر اقدامات میں سرکاری شعبے کے اداروں کی جانب سے ڈیجیٹل تعلیم، ای ایم آر ایس میں خلائی لیبارٹریز، طالبات کے لیے صحت و صفائی پروگرام اور مختلف ریاستوں میں صلاحیت سازی کے منصوبے شامل ہیں۔ سمٹ میں قبائلی مصنوعات کی دستکاری اور کارپوریٹ تحائف کے لیے ان کی صلاحیت بھی پیش کی جائے گی۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے معزز وزیر نے زور دیا کہ یہ تمام اقدامات ثقافت، تجارت اور کارپوریٹ شراکت داری کو یکجا کرنے والے جامع نقطۂ نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔ فن، موسیقی، کاروباری ترقی اور اسٹریٹجک تعاون کو ایک مربوط فریم ورک میں شامل کر کے وزارت کا مقصد قبائلی برادریوں کو بھارت کی ثقافتی و معاشی تبدیلی میں فعال اور بااختیار شراکت دار بنانا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ قبائلی تقریبات اور اقدامات کو قومی دھارے میں لانے میں کردار ادا کریں تاکہ عوام میں زیادہ آگاہی پیدا ہو۔ یہ تمام پروگرام حکومتِ ہند کے اس عزم کی توثیق کرتے ہیں کہ قبائلی شناخت کا تحفظ کیا جائے، روزگار کو مضبوط بنایا جائے، منڈی تک رسائی کو وسعت دی جائے اور قبائلی وراثت کو بھارت کی ہمہ گیر ترقی کے بیانیے کا مرکزی حصہ بنایا جائے۔

مجموعی طور پر ٹرائبز آرٹ فیسٹ 2026، لیونگ روٹس فیسٹیول، بھارت ٹرائبز فیسٹ 2026، ٹرائبل بزنس کانکلیو اور سی ایس آر سمٹ ایک مربوط قومی ڈھانچہ تشکیل دیتے ہیں جو ثقافتی تحفظ، معاشی بااختیاری اور اسٹریٹجک شراکت داری کو یکجا کرتا ہے۔ یہ اقدامات تخلیقی صنعتوں کو مضبوط بنانے، منڈی تک رسائی بڑھانے، ویلیو چینز کو منظم کرنے، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کارپوریٹ اشتراک کو متحرک کرنے کے ذریعے معزز وزیرِ اعظم کے وِکست بھارت 2047 کے وژن سے ہم آہنگ ہیں، اور قبائلی برادریوں کو محض مستفیدین نہیں بلکہ ثقافتی قائدین، معاشی شراکت دار اور بھارت کی جامع، پائیدار اور اختراعی ترقی کے سفر کے مساوی حصہ دار کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

A group of people sitting at a table with flowersAI-generated content may be incorrect.

A group of people sitting at a table with flowersAI-generated content may be incorrect.

A group of people sitting at a table with flowersAI-generated content may be incorrect.

A group of people sitting at a tableAI-generated content may be incorrect.

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :3202     )


(ریلیز آئی ڈی: 2234033) وزیٹر کاؤنٹر : 6