خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محترمہ انّ پورنا دیوی نے ساوتری بائی پھولے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ میں تزئین و آرائش شدہ ہاسٹل کی عمارت کا افتتاح کیا


خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر نے والدین اور بچوں سے ملاقات کی؛ پانچ روزہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح بھی کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 FEB 2026 6:49PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر، محترمہ انّ پورنا دیوی نے کل (26 فروری 2026) ساوتری بائی پھولے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ (ایس پی این آئی ڈبلیو سی ڈی) میں تزئین و آرائش شدہ ہاسٹل کی عمارت کا افتتاح کیا۔ یہ ادارہ حکومت ہند کی خواتین اور بچوں کی ترقی وزارت کے تحت ایک خود مختار تنظیم ہے۔

d4cc259f5ee4e56d001f715388585a2e.jpg

 

اس موقع پر خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انّ پورنا دیوی، وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی سیکریٹری نے ادارے کے چائلڈ گائیڈنس سینٹر اور ایڈولیسنٹ گائیڈنس سروس سینٹر سے مستفید ہونے والے والدین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں ان کے تجربات پر فیڈبیک حاصل کرنا اور بہتری کے لیے تجاویز لینا تھا۔ وزیر نے جسمانی معذوری والے اُن بچوں سے بھی ملاقات کی جو سی جی سی اور اے جی ایس سی کی خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے بچوں کے والدین سے ذاتی طور پر بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

 

dd5b56accdd35dc59b1f55d75229afd5.jpg

 

جناب ولیٹی پریم چند، ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈائریکٹر (ایس پی این آئی ڈبلیو سی ڈی) نے موجود لوگوں کو وزارت کی اُن مداخلتوں سے آگاہ کیا جن کے نتیجے میں مراکز میں تقریباً چھ ماہ پر محیط طویل انتظار کی مدت کو نمایاں طور پر کم کر کے اب والدین کی سہولت کے مطابق بچوں کے معائنے کے لیے فوری وقت فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے والدین کو بات چیت میں حصہ لینے اور اپنی آرا اور تجاویز پیش کرنے کی ترغیب دی۔

ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈائریکٹر (ایس پی این آئی ڈبلیو سی ڈی) نے مزید بتایا کہ والدین کی تجاویز کو نوٹ کر لیا گیا ہے اور انہیں یقین دلایا کہ متعلقہ امور پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔

 

6328940a45c6bc666e78f65b58a5ec98.jpg

 

والدین نے اس تعاملی نشست کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے انہیں اپنے مسائل اور خدشات بیان کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے حکومتی تعاون پر خوشی کا اظہار کیا۔ والدین نے اس بات پر بھی اطمینان ظاہر کیا کہ مراکز میں نشستیں باقاعدگی اور بروقت انداز میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ ساوتری بائی پھولے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ (ایس پی این آئی ڈبلیو سی ڈی) کے ماہرین کی جانب سے فراہم کی جانے والی رہنمائی اور تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا گیا۔

 

b3aa4301d880b30fbec69de31125c48b.jpg

 

اس کے علاوہ، والدین سے اپنے خطاب میں وزیر نے حالیہ عرصے میں مراکز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے وزارت کی جانب سے کی گئی پہلوں کے بارے میں آگاہ کیا اور خدمات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان اقدامات کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر نے والدین کو ترغیب دی کہ وہ اپنے بچوں کو وقت دے کر ان کی بہتر پرورش میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ بچے قیمتی ہیں اور بھارت کے مستقبل کی بنیاد ہیں۔ وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بچوں کو بالخصوص تعلیمی نظام کے اندر مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

 

cc8bc64964175408826dc2b38380d08b.jpg

 

وزیر نے 26 فروری سے 2 مارچ 2026 تک منعقد ہونے والے پانچ روزہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (ایف ڈی پی) برائے ریسرچ میتھڈولوجی کا بھی افتتاح کیا، جس کا انعقاد ادارے نے انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کے اشتراک سے کیا۔ اس پروگرام کو ایک اسٹریٹجک تعلیمی اقدام کے طور پر تصور کیا گیا ہے جس کا مقصد ادارہ جاتی تحقیقی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور خواتین اور بچوں کی ترقی کے شعبے میں شواہد پر مبنی پالیسی سازی میں مؤثر شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے ادارے کے اساتذہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں ایسے اقدامات کے ذریعے باقاعدگی سے اپنے علم اور مہارتوں کو اپ گریڈ کرنے کی ترغیب دی۔ حاصل ہونے والا علم تعلیمی تربیت کو جدید تحقیقی معیارات اور پالیسی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں مدد دے گا، جس سے خواتین اور بچوں کی ترقی کے میدان میں ایک ممتاز قومی ادارے کے طور پر انسٹی ٹیوٹ کے کردار کو مزید مضبوطی ملے گی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

27-02-2026

                                                                                                                                       U: 3178

 


(ریلیز آئی ڈی: 2233716) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil