وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم 28 فروری کو گجرات کا دورہ کریں گے


وزیراعظم سانند میں مائکرون ٹیکنالوجی کے سیمی کنڈکٹر اسمبلی، ٹیسٹ اور پیکجنگ (اے ٹی ایم پی) سہولت کا افتتاح کریں گے

یہ افتتاح بھارت کی سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی نمائندگی کرتا ہے

پہلے ’’میڈ اِن انڈیا‘‘  سیمی کنڈکٹر میموری ماڈیولز کی تجارتی پیداوار اور ترسیل شروع کی جائے گی

یہ سہولت دنیا کے سب سے بڑے ریزڈ-فلور کلین رومز میں سے ایک کے طور پر ابھرے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 FEB 2026 3:38PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 28 فروری 2026 کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ تقریباً سہ پہر 3:45 بجے، وزیراعظم سانند میں مائکرون سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی سیمی کنڈکٹر اسمبلی، ٹیسٹ اور پیکجنگ  (اے ٹی ایم پی) سہولت کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ  وہاں موجود عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ افتتاح بھارت کی سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی نمائندگی کرتا ہے، کیونکہ سانند اے ٹی ایم پی سہولت سے پہلے ’’میڈ اِن انڈیا‘‘  سیمی کنڈکٹر میموری ماڈیولز کی تجارتی پیداوار اور ترسیل کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت بھارت کے عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین میں مقام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

یہ منصوبہ، جس کی زمین تیار کرنے کی تقریب ستمبر 2023 میں ہوئی تھی، انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) کے تحت منظور ہونے والا پہلا پروپوزل تھا۔ تقریباً  22,500 کروڑ  روپے کی کل لاگت کے ساتھ، منظوری کے فوراً بعد تعمیرات شروع ہو گئی تھیں، جو ملک میں اسٹریٹجک سیمی کنڈکٹر سرمایہ کاری کو تیز کرنے کے لیے حکومت کی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

سانند سہولت، جب مکمل طور پر فعال ہو جائے گی، تقریباً 500,000 مربع فٹ کے کلین روم اسپیس کی حامل ہوگی، جس سے یہ دنیا کے سب سے بڑے ریزڈ-فلور کلین رومز میں سے ایک بن جائے گی۔ یہ سہولت دنیا بھر کے صارفین کی خدمت کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور میموری اور اسٹوریج حل کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب کو پورا کرنے میں مدد کرے گی، جو مصنوعی ذہانت اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ میں تیز رفتار ترقی سے متاثر ہے۔

سانند اے ٹی ایم پی سہولت، مائکرون کے عالمی مینوفیکچرنگ نیٹ ورک سے جدید ڈائنامک رینڈم ایکسیس میموری  (ڈی آر اے ایم) اور این اے این ڈی  سیمی کنڈکٹر ویفرز کو مکمل میموری اور اسٹوریج مصنوعات میں تبدیل کرے گی، جو دنیا کے مختلف بازاروں میں صارفین کی ضروریات کو پورا کریں گی۔

اس سہولت کے قیام اور فعال ہونے سے بھارت کی سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کے لیے ایک قابل اعتماد اور مسابقتی مقام کے طور پر ابھرتے ہوئے کردار کی توثیق ہوتی ہے اور یہ ملک میں ایک مضبوط اور خود کفیل ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام بنانے کے وزیراعظم کے وژن کے مطابق ہے۔

**************


۔ ش ت۔ م الف

U. No.3150


(ریلیز آئی ڈی: 2233553) وزیٹر کاؤنٹر : 5