وزارت دفاع
ڈیفنس آفسز کمپلیکس، نئی دہلی میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 FEB 2026 12:24PM by PIB Delhi
جوائنٹ سیکریٹری و چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر (سی اے او/ویلفیئر)، وزارتِ دفاع کے دفتر نے ڈائریکٹر جنرل، آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز (اے ایف ایم ایس) کے دفتر کے اشتراک سے 26 فروری 2026 کو بھارتی مسلح افواج کے لیے ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا ۔ یہ کیمپ ڈیفنس آفسز کمپلیکس، افریقہ ایونیو، نئی دہلی میں منعقد ہوا۔
آرمڈ فورسز ٹرانسفیوژن سینٹر، دہلی کینٹ کی میڈیکل ٹیم نے کیمپ کے انعقاد کے لیے ضروری لاجسٹکس اور افرادی قوت فراہم کی۔
اس تقریب کو ملازمین کی جانب سے زبردست ردِعمل ملا، جو مسلح افواج کی خدمت کے لیے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس مہم کے دوران مجموعی طور پر 131 اہلکاروں نے خون عطیہ کیا، جن میں آرمڈ فورسز ہیڈکوارٹرز (اے ایف ایچ کیو) کے سویلین اہلکار اور سروس عملے کے لوگ شامل تھے۔ عطیہ دہندگان کو موقع پر ہی تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ۔
**************
ش ح ۔ ش ت۔ م الف
U. No.3134
(ریلیز آئی ڈی: 2233470)
وزیٹر کاؤنٹر : 5