صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرِ جمہوریۂ ہند کی جمشید پور میں شری جگن ناتھ مندر کی بھومی پوجن تقریب میں شرکت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 FEB 2026 3:21PM by PIB Delhi
صدرِ جمہوریۂ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (26 فروری 2026) جھارکھنڈ کے شہر جمشید پور میں شری جگن ناتھ مندر کی بھومی پوجن کی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام جمشید پور کی شری جگن ناتھ اسپریچوئل اینڈ کلچرل چیریٹبل سینٹر ٹرسٹ نے کیا تھا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ مہا پربھو جگن ناتھ پوری کائنات کے مالک ہیں۔ ان کا آشیرواد پوری انسانیت پر بلا تفریق برابر برستا ہے۔
صدر جموریہ نے کہا کہ کولہان کا خطہ ملک کی دیگر روحانی روایات کے ساتھ متحرک قبائلی روایات کے سنگم کی ایک خوبصورت مثال پیش کرتا ہے۔ اس خطے کے لوگوں نے صدیوں پرانی روایات کو محفوظ رکھا ہے۔ مختلف برادریوں کے لوگ یہاں باہمی ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں۔ یہ سماجی ہم آہنگی مہا پربھو جگن ناتھ کی عقیدت کا ایک کلیدی پہلو ہے۔

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ دنیا بھر میں جاری جنگیں اور تنازعات ان کے لیے تشویش اور دکھ کا باعث ہیں۔ ساتھ ہی، عالمی برادری میں مہا پربھو جگن ناتھ کے لیے بڑھتی ہوئی عقیدت اور ہندوستانی روحانی روایات کے لیے احترام بھی پایا جاتا ہے۔ لوگوں کا عقیدت اور روحانیت کی طرف جھکاؤ اس یقین کو مضبوط کرتا ہے کہ مہا پربھو جگن ناتھ عالمی برادری کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنائیں گے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری روحانی روایت میں تمام جانداروں اور پودوں کے لیے محبت اور ہمدردی کے جذبے پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے۔ مزید برآں، سخاوت کو سب سے بڑی نیکی سمجھا جاتا ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ شری جگن ناتھ اسپریچوئل اینڈ کلچرل چیریٹبل سینٹر ٹرسٹ معاشرے کے نسبتاً کم مراعات یافتہ طبقات کے بچوں کی تعلیم کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے ٹرسٹ کو مشورہ دیا کہ وہ ان کنبوں کے بچوں کی تعلیم کو اولین ترجیح دیں جو معاشی طور پر مستحکم نہیں ہیں۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر ہاسٹل کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شری جگن ناتھ اسپریچوئل اینڈ کلچرل چیریٹبل سینٹر ٹرسٹ شریمد بھگواد گیتا کے مطالعہ کے لیے ایک رہائشی تعلیمی پروگرام ترتیب دے رہا ہے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ کوشش نوجوان نسل کی روحانی بیداری، کردار سازی اور شخصیت کی نشوونما میں انمول کردار ادا کرے گی۔
******
ش ح۔ک ح
U. No. 3091
(ریلیز آئی ڈی: 2233079)
وزیٹر کاؤنٹر : 34