وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نےآنجہانی ویر ساورکر کی زندگی کے اسباق پر روشنی ڈالتے ہوئے سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 FEB 2026 10:47AM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے آنجہانی ویر ساورکر کی زندگی کے اسباق پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماں بھارتی کے محنتی اور سرشار بیٹے  آنجہانی ویر ساورکر کی زندگی سے ہم منفی حالات میں بھی اپنے عزم پر قائم رہنے کا سبق سیکھتے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے تئیں ان کی ہمت ، تحمل اور لگن کا احساس ہمیشہ ہم وطنوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔

وزیر اعظم نے ایکس  پر لکھا ؛

मां भारती के कर्मठ सपूत वीर सावरकर जी के जीवन से हमें विपरीत परिस्थितियों में भी अपने संकल्प पर अडिग रहने की सीख मिलती है। उनका साहस, संयम और मातृभूमि के प्रति समर्पण का भाव सदैव देशवासियों का पथ प्रदर्शित करता रहेगा।

धीराः शोकं तरिष्यन्ति लभन्ते सिद्धिमुत्तमाम्।

धीरैः सम्प्राप्यते लक्ष्मीर्धैर्यं सर्वत्र साधनम्॥

بہادر اور ثابت قدم افراد دکھ اور مصائب پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنی زندگی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔ ایسے لوگ نہ صرف  مالا مال و خوشحال ہوتے ہیں بلکہ عزت اور وقار بھی پاتے ہیں۔ اس لیے صبر، استقامت اور حوصلہ ہی زندگی میں کامیابی تک پہنچنے کے بہترین اور مؤثر ترین ذرائع ہیں۔

***********

Urdu-3074

(ش ح۔م ع ن۔ش ہ ب)


(ریلیز آئی ڈی: 2232982) وزیٹر کاؤنٹر : 10