شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
150 کروڑ روپے اور اس سے زائد مالیت کے مرکزی شعبہ کے بنیادی ڈھانچہ جاتی منصوبوں پر ابتدائی رپورٹ
پی ایم اے آئی ایم اے این اے کے ذریعے مرکزی شعبہ کے منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے ساتھ بنیادی ڈھانچے میں عمدگی کی جانب پیش قدمی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 FEB 2026 4:59PM by PIB Delhi
شماریات و پروگرام نفاذ (ایم او ایس پی آئی) کی وزارت نے 150 کروڑ روپے اور اس سے زائد مالیت کے مرکزی شعبہ کے بنیادی ڈھانچہ جاتی منصوبوں کی لازمی نگرانی کے لیے ایک نیا ویب پر مبنی پورٹل پیمانا (پیمانہ: پراجیکٹ اسسمنٹ، بنیادی ڈھانچہ مانیٹرنگ اور تجزیات برائے تعمیرِ قوم)فعال کر دیا ہے، جو سابقہ او سی ایم ایس-2006 (آن لائن کمپیوٹرائزڈ مانیٹرنگ سسٹم) کی جگہ لے گا۔ ’’ایک ڈیٹا، ایک اندراج‘‘ کے اصول کے تحت پیمانے کو ڈی پی آئی آئی ٹی کے انٹیگریٹڈ پروجیکٹ مانیٹرنگ پورٹل (آئی پی ایم پی/آئی آئی جی –پی ایم جی) کے ساتھ اے پی آئیز کے ذریعے مربوط کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں مرکزی وزارتوں اور محکموں کی جانب سے آئی پی ایم پی پر درج کردہ معلومات خودکار طریقے سے منتقل ہو جاتی ہیں۔ اس انضمام سے دستی ڈیٹا اندراج میں نمایاں کمی آئی ہے اور تقریباً 60 فیصد منصوبوں کا ڈیٹا پیمانا پر خودکار طور پر اپڈیٹ ہو رہا ہے، جو حکومتِ ہند کی جانب سے معیاری اور مؤثر بنیادی ڈھانچہ جاتی نگرانی میں مددگار ہے۔ (آئی پی ایم پی/آئی آئی جی –پی ایم جی)
پیمانا پورٹل بنیادی ڈھانچہ جاتی منصوبوں کا ایک مرکزی قومی ذخیرہ کے طور پر کام کرتا ہے، جو ویب پر مبنی تجزیاتی رپورٹوں کی تیاری، ڈیٹا کی درستگی اور عملی کارکردگی میں اضافہ ممکن بناتا ہے۔ پورٹل کی اہم خصوصیات میں جدید ڈیٹا تجزیہ، کردار پر مبنی صارف رسائی، انٹرایکٹو ڈیش بورڈز، رپورٹنگ اور استفسار ماڈیولز، اور ڈیٹا کی خامیوں کی نشاندہی کے لیے جائزہ کیسز شامل ہیں، جو بہتر ڈیٹا معیار اور باخبر فیصلہ سازی میں معاون ہیں۔ پیمانا کے نفاذ کے لیے 20 سے زائد مرکزی وزارتوں و محکموں، محکمہ اقتصادی امور (ڈی ای اے) اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے ساتھ وسیع ہم آہنگی کی گئی، جس میں منصوبوں کی میپنگ، ڈیٹا منتقلی، تجزیہ اور توثیق شامل ہے۔
پورٹل کے نفاذ کے بعد آئی پی ایم پی ڈیٹا بیس کی جامع ڈیٹا صفائی کا عمل جاری ہے، ساتھ ہی مزید شراکت داروں کو شامل کرنے اور پرانے و نئے منظور شدہ منصوبوں کو یکجا کرنے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس وقت 1702 جاری بنیادی ڈھانچہ جاتی منصوبے پیمانا پورٹل پر شامل کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید منصوبوں اور متعلقہ اداروں کی شمولیت کا عمل جاری ہے۔
2۔ اہم نکات
جنوری 2026 تک 1702 جاری بنیادی ڈھانچہ جاتی منصوبے، جن کی نظرثانی شدہ لاگت 39.25 لاکھ کروڑ روپے ہے، 17 مرکزی وزارتوں/محکموں کے تحت پیمانا پورٹل پر درج ہیں۔ ماہِ مذکورہ کے دوران 3 منصوبے مکمل کیے گئے جبکہ 203 اضافی منصوبوں کو پیمانا کی نگرانی میں شامل کیا گیا۔
ان منصوبوں پر جنوری 2026 تک مجموعی طور پر 20.02 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔
1702 جاری بنیادی ڈھانچہ جاتی منصوبوں میں سے 645 (تقریباً 38 فیصد) نے 80 فیصد سے زائد جسمانی پیش رفت حاصل کر لی ہے، جبکہ 240 (تقریباً 14 فیصد) منصوبے 80 فیصد سے زیادہ مالی تکمیل کی سطح عبور کر چکے ہیں، جو اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ منصوبوں کا بڑا حصہ عمل درآمد کے اعلیٰ مرحلے میں ہے۔
ٹرانسپورٹ و نقل و حرکت شعبہ (محکمہ اقتصادی امور کی ہم آہنگ ماسٹر لسٹ کے مطابق) سب سے زیادہ جاری منصوبوں کا حامل ہے، جہاں 1180 منصوبے نظرثانی شدہ 20.65 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ جاری ہیں، جو رابطہ پر مبنی بنیادی ڈھانچہ جاتی ترقی کو ترجیح دینے کی نشاندہی کرتا ہے۔
1,702 جاری بنیادی ڈھانچہ جاتی منصوبوں میں 695 میگا منصوبے (جن کی لاگت 1,000 کروڑ روپے یا اس سے زائد ہے) شامل ہیں، جن کی نظرثانی شدہ مجموعی لاگت 29 لاکھ کروڑ روپے ہے، جبکہ 1,007 بڑے منصوبے (جن کی لاگت 1,000 کروڑ روپے سے کم اور 150 کروڑ روپے تک ہے) 4.72 لاکھ کروڑ روپے پر مشتمل ہیں۔
جنوری 2026 تک زیرِ عمل 1,702 منصوبوں پر مجموعی طور پر 20.02 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، جو نظرثانی شدہ کل لاگت کا تقریباً 51.01 فیصد بنتا ہے۔
جسمانی اور مالی پیش رفت عمومی طور پر ایک ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، اور بڑی تعداد میں منصوبے ابتدائی (0–20 فیصد) اور آخری/ترقی یافتہ (81–100 فیصد) مراحل میں مرکوز ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایک جانب نئے شروع ہونے والے منصوبوں کی قطار موجود ہے تو دوسری جانب کئی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔ 81–100 فیصد کے مرحلے میں جسمانی پیش رفت مالی پیش رفت سے زیادہ ہے، جبکہ ابتدائی مراحل میں مالی پیش رفت نسبتاً زیادہ دیکھی گئی ہے، جو منصوبوں کے نفاذ میں ابتدائی اخراجات کے رجحان کو ظاہر کرتی ہے۔

3۔ وزارتوں/محکموں کے اعتبار سے بنیادی ڈھانچہ جاتی منصوبوں کی پیش رفت
سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کی وزارت سب سے زیادہ منصوبوں کی حامل ہے، جہاں 863 منصوبے (50 فیصد) جاری ہیں اور کل منصوبہ جاتی لاگت میں اس کا حصہ 8.1 لاکھ کروڑ روپے (20 فیصد) ہے، جو قومی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اس کے مرکزی کردار کو ظاہر کرتا ہے۔
وزارتِ ریلوے 249 منصوبے (15 فیصد) نافذ کر رہی ہے اور کل منصوبہ جاتی لاگت میں سب سے بڑا حصہ 8.5 لاکھ کروڑ روپے (22 فیصد) کے ساتھ رکھتی ہے۔
وزارتِ کوئلہ 126 منصوبوں (7 فیصد) پر عمل درآمد کر رہی ہے، جن کی مجموعی لاگت 2.14 لاکھ کروڑ روپے (6 فیصد) ہے۔
وزارتِ پٹرولیم و قدرتی گیس، وزارتِ توانائی، وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور، اور محکمہ آبی وسائل، دریا ترقی و جی آر بالترتیب 110، 102، 56 اور 47 منصوبے نافذ کر رہے ہیں، جن کی متعلقہ لاگت 5.03 لاکھ کروڑ روپے، 5.28 لاکھ کروڑ روپے، 3.96 لاکھ کروڑ روپے اور 1.98 لاکھ کروڑ روپے ہے۔
بقیہ 149 منصوبے (9 فیصد)، جن کی مجموعی لاگت 3.98 لاکھ کروڑ روپے (10 فیصد) ہے، مختلف وزارتوں/محکموں میں تقسیم ہیں، جن میں اعلیٰ تعلیم، شہری ہوا بازی، اسٹیل، ٹیلی کمیونیکیشن، محنت و روزگار، بندرگاہیں، جہازرانی و آبی گزرگاہیں، صحت و خاندانی بہبود، کانکنی، ڈی پی آئی آئی ٹی اور کھیل شامل ہیں۔ (ضمیمہ اول ملاحظہ کریں)

4۔ شعبہ وار (محکمہ اقتصادی امور کی ہم آہنگ ماسٹر فہرست کے مطابق) بنیادی ڈھانچہ جاتی منصوبوں کی پیش رفت
ٹرانسپورٹ و نقل و حرکت بدستور غالب شعبہ ہے، جو 1180 منصوبوں (کل منصوبوں کا 69 فیصد) پر محیط 20.65 لاکھ کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ لاگت کے ساتھ مجموعی لاگت کا 53 فیصد حصہ رکھتا ہے۔ یہ سڑک و شاہراہیں، ریلوے، ہوا بازی، شہری عوامی نقل و حمل، جہازرانی اور اندرونی آبی گزرگاہوں کے معاشی انضمام اور لاجسٹک مؤثریت میں مرکزی کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
توانائی کا شعبہ 218 منصوبوں کے ساتھ مجموعی نظرثانی شدہ لاگت کے 28 فیصد (10.84 لاکھ کروڑ روپے) پر مشتمل ہے، جو تیل و گیس کے بنیادی ڈھانچے، بجلی کی پیداوار، ترسیل و تقسیم کے نیٹ ورکس اور توانائی ذخیرہ نظام پر مسلسل توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔
مواصلاتی بنیادی ڈھانچہ 14 منصوبوں پر محیط 2.74 لاکھ کروڑ روپے (7 فیصد) کی لاگت کے ساتھ ڈیجیٹل رابطے کو مضبوط بنانے کے ہدف پر مبنی اقدامات کی نمائندگی کرتا ہے۔
پانی و صفائی کے منصوبے 70 منصوبوں پر مشتمل 2.03 لاکھ کروڑ روپے (5 فیصد) کی لاگت کے ساتھ شہری بنیادی خدمات پر جاری توجہ کو ظاہر کرتے ہیں۔
سماجی و تجارتی بنیادی ڈھانچہ، جس میں 74 منصوبے شامل ہیں اور نظرثانی شدہ لاگت 0.79 لاکھ کروڑ روپے (2 فیصد) ہے، تعلیم، صحت، رئیل اسٹیٹ، سیاحت، مہمان نوازی اور فلاحی شعبوں میں منتخب سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے۔
’’دیگر‘‘کے زمرے میں شامل 146 منصوبے، جن کی لاگت 2.18 لاکھ کروڑ روپے (5 فیصد) ہے، کوئلہ، اسٹیل، دھاتوں اور کانکنی جیسے شعبوں میں تنوع کی نشاندہی کرتے ہیں۔
(ضمیمہ II کا حوالہ دیں)

5۔ مکمل شدہ منصوبے اور نئی شمولیات
جنوری 2026 کے دوران 3 منصوبے مکمل کیے گئے، جن میں ریلوے، توانائی اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے اہم اثاثے شامل ہیں۔ نمایاں طور پر مکمل ہونے والے منصوبوں میں ’’پتراتو-سون نگر کے درمیان تیسری ریلوے لائن [291 کلومیٹر]‘‘ (8,975 کروڑ روپے) اور ’’کھاوڑا پی ایس میں 4.5 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کے اخراج کے لیے ٹرانسمیشن اسکیم، فیز-II حصہ سی‘‘ (2,821 کروڑ روپے) شامل ہیں۔
جنوری 2026 کے دوران مزید 203 منصوبوں کو پیمانا کی نگرانی میں شامل کیا گیا۔ ان میں سے 169 وزارتِ سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں، 15 وزارتِ صحت و خاندانی بہبود، 9 وزارتِ توانائی، 3 وزارتِ کوئلہ، 3 وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور اور باقی دیگر وزارتوں/محکموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں شامل نمایاں منصوبے درج ذیل ہیں:
- توانائی کے بڑے منصوبے جیسے ’’نبی نگر سپر تھرمل پاور پروجیکٹ، اسٹیج-II [3x800 میگاواٹ]‘‘ (29,948 کروڑ روپے) بجلی پیداوار کے شعبے میں، اور ’’راجستھان پارٹ-I پاور ٹرانسمیشن لمیٹڈ‘‘ (25,000 کروڑ روپے) بجلی کی ترسیل کے شعبے میں۔
- شہری عوامی نقل و حمل کے منصوبے جیسے ’’دہلی میٹرو ریل فیز V-A‘‘ (12,015 کروڑ روپے)، ’’لکھنؤ میٹرو ریل پروجیکٹ فیز-1B ایسٹ ویسٹ کوریڈور‘‘ (5,801 کروڑ روپے) اور ’’ملینیم سٹی سینٹر سے سائبر سٹی تک میٹرو رابطہ، دوارکا ایکسپریس وے تک شاخ کے ساتھ، گروگرام‘‘ (5,453 کروڑ روپے)۔
6۔ اگلی پریس ریلیز کی تاریخ
فروری 2026 کے لیے ابتدائی رپورٹ 25 مارچ 2026 کو جاری کی جائے گی۔
نوٹ: یہ پریس ریلیز وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ کی جنوری 2026 کی فلیش رپورٹ (150 کروڑ روپے اور اس سے زائد کے مرکزی شعبہ کے بنیادی ڈھانچہ جاتی منصوبے) کے اہم نکات کا خلاصہ ہے، جو https://www.ipm.mospi.gov.in/ پر یا کیو آر کوڈ کے ذریعے دستیاب ہے۔

ضمیمہ I
مرکزی شعبے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی وزارت/محکموں کے لحاظ سے پیش رفت
|
نمبر شمار
|
وزارت/محکمہ
|
پروجیکٹ کاؤنٹ
|
نظر ثانی شدہ لاگت
|
مجموعی اخراجات (ہزار کروڑ روپے)
|
|
|
(نمبر)
|
(ہزار کروڑ روپئے)
|
|
|
1
|
روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
|
863
|
814.34
|
247.87
|
|
|
2
|
وزارت ریلوے
|
249
|
845.97
|
698.71
|
|
|
3
|
وزارت کوئلہ
|
126
|
242.8
|
77.02
|
|
|
4
|
پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
|
110
|
502.37
|
287.29
|
|
|
5
|
وزارت بجلی
|
102
|
527.5
|
190.14
|
|
|
6
|
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت
|
56
|
395.88
|
222.33
|
|
|
7
|
محکمہ آبی وسائل، دریا کی ترقی اور جی آر
|
47
|
197.63
|
142.02
|
|
|
8
|
محکمہ اعلیٰ تعلیم
|
29
|
14.45
|
7.79
|
|
|
9
|
شہری ہوا بازی کی وزارت
|
26
|
22.81
|
9.68
|
|
|
10
|
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
|
23
|
21.47
|
7.78
|
|
|
11
|
وزارت اسٹیل
|
20
|
23.16
|
9.13
|
|
|
12
|
ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ
|
14
|
274.02
|
77.23
|
|
|
13
|
وزارت محنت اور روزگار
|
13
|
3.47
|
1.92
|
|
|
14
|
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت
|
13
|
22.48
|
14.09
|
|
|
15
|
کانوں کی وزارت
|
7
|
10.98
|
7.1
|
|
|
16
|
شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت
|
3
|
4.6
|
1.24
|
|
|
17
|
محکمہ کھیل
|
1
|
0.61
|
0.57
|
|
|
|
میزان
|
1,702
|
3,924.54
|
2,001.89
|
|
ضمیمہ II
سیکٹر وار (ڈی ای اے کی بنیادی ڈھانچے کی ہم آہنگ ماسٹر لسٹ کے مطابق) سنٹرل سیکٹر انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی پیشرفت
|
نمبر شمار
|
ایچ ایم ایل کیٹیگری
|
پروجیکٹ کاؤنٹ
(نمبر)
|
نظرثانی شدہ قیمت ( ہزار کروڑ)
|
مجموعی اخراجات (ہزار کروڑ روپے)
|
|
1
|
ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس
|
1180
|
2,065.24
|
1,178.04
|
|
2
|
توانائی
|
218
|
1,083.94
|
503.7
|
|
3
|
پانی اور صفائی
|
70
|
203.33
|
146.15
|
|
4
|
مواصلات
|
14
|
274.02
|
77.23
|
|
5
|
سماجی اور تجارتی
|
74
|
79.52
|
31.86
|
|
6
|
دوسرے
|
146
|
218.5
|
64.9
|
|
|
کل
|
1,702
|
3,924.53
|
2,001.89
|
************
ش ح ۔ م د۔ م ص
(U :3048)
(ریلیز آئی ڈی: 2232812)
وزیٹر کاؤنٹر : 7