یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

یونین پبلک سروس کمیشن

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 FEB 2026 11:09AM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ 16 نومبر 2025 سے 23 نومبر 2025 تک منعقد ہونے والے انڈین فاریسٹ سروس (مین) امتحان، 2025 کے نتائج کی بنیاد پر درج ذیل رول  نمبرز والے امیدوار انڈین فاریسٹ سروس امتحان 2025 کےپرسنالٹی ٹیسٹ( انٹرویو) کے لیے اہل قرار پائے ہیں۔

  1. ان امیدواروں کی امیدواریت عبوری ہے اور اس شرط کے تحت ہے کہ وہ تمام حوالوں سے اہل پائے جائیں۔ امیدواروں کو اپنی عمر، تعلیمی قابلیت، کمیونٹی، اقتصادی طور پر کمزور طبقہ(ای ڈبلیو ایس)، بینچ مارک معذور افراد(پی ڈبلیو بی ڈی) کے دعوؤں سے متعلق اپنی اہلیت/ریزرویشن کے ثبوت کے طور پر اصل سرٹیفیکیٹس اور  ٹی اے فارم جیسے دیگر دستاویزات اپنے پرسنالٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کے وقت پیش کرنے ہوں گے۔ لہٰذا انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ دستاویزات تیار رکھیں۔ وہ امیدوار جو ایس سی؍ ایس ٹی/ او بی سی/ ای ڈبلیو ایس/پی ڈبلیو بی ڈی/سابق فوجیوں کے لیے دستیاب ریزرویشن/رعایتی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں سول سروس (پرائمری) امتحان، 2025 کے ذریعے انڈین فاریسٹ سروس امتحان 2025 کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ یعنی 21.02.2025 یا اس سے قبل جاری شدہ اصل پیش کرنا لازمی ہوگا۔
  2. ان امیدواروں کے  پرسنالٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا ، جو یونین پبلک سروس کمیشن کے دفتر، دھول پور ہاؤس، شاہجہان روڈ، نئی دہلی-110069 میں منعقد ہوں گی۔ پرسنالٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کا شیڈول اور ای-سمن لیٹر  بعد میں دستیاب کرایا جائے گا، جسے کمیشن کی ویب سائٹ https://www.upsc.gov.in اور https://upsconline.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ وہ امیدوار جو اپنے ای-سمن لیٹر ڈاؤن لوڈ کرنے سے قاصر ہوں، فوری طور پر کمیشن کے دفتر سے خط فون نمبر 011-23385271, 011-23381125یا فیکس نمبر 011-23387310, 011-23384472 یا ای میل  (soexam9-upsc[at]gov[dot]in) کے ذریعہ  سے کمیشن کے دفتر سے فوراً رابطہ کریں۔کمیشن  پرسنالٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کے لیے علیحدہ کاغذی سمن لیٹر جاری نہیں کرے گا۔
  3. امیدواروں کو دی گئی پرسنالٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کی تاریخ اور وقت میں تبدیلی کی کوئی درخواست عام طور پر قبول نہیں کی جائے گی۔

5.1(اے) پرسنالٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کے لیے اہل تمام امیدواروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی تعلیمی قابلیت کی حیثیت (امتحان دینے والے ہیں یا دے چکے ہیں) اور ضروری اہل امتحان پاس کرنے کا سرٹیفیکیٹ سمیت مطلوبہ فیلڈز کو پر کریں/اپ ڈیٹ کریں۔ ساتھ ہی اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر متعلقہ دستاویزات اپ لوڈ کرنا بھی لازمی ہے۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کی امیدواریت منسوخ کر دی جائے گی اور اس سلسلے میں کمیشن کسی بھی قسم کی خط و کتابت قبول نہیں کرے گا۔ اس کے علاوہ ایسے امیدواروں کو کوئی ای-سمن لیٹر جاری نہیں کیا جائے گا۔

5.1(بی )مذکورہ بالا پیرا 5.1(اے)کے علاوہ امیدواروں کو (جہاں قابلِ اطلاق ہو) لازمی ہے کہ وہ اپنا خط و کتابت/مستقل ڈاک کا پتہ، اعلیٰ تعلیمی قابلیت، مختلف شعبوں میں کامیابیاں (اگر کوئی ہوں)، ملازمت کی تفصیلات/سروس کا تجربہ، سابقہ انڈین فاریسٹ سروس امتحانات کی بنیاد پر الاٹ کی گئی سروس کی تفصیلات (اگر کوئی ہوں)، ازدواجی حیثیت، گزشتہ پی ڈبلیو بی ڈی سفارش کی تفصیلات، والدین کی تفصیلات، معطلی کی معلومات، سابقہ امتحانات کی تفصیلات، کوششوں کی معلومات، او بی سی؍ ی ڈبلیوایس، اینیکسچر (جہاں قابلِ اطلاق ہو)، سماجی و اقتصادی سوالنامہ، جو بھی لاگو ہو، اپ ڈیٹ کریں اور جمع کروائیں۔

5.1(سی)وہ امیدوار جنہوں نے پہلے مطلوبہ دستاویزات/معلومات اپ لوڈ کر دی ہیں اور جنہیں اپ ڈیٹ یا بھری جانے والی کوئی معلومات نہیں ہے، انہیں بھی لازمی ہے کہ وہ لاگ ان کریں اور تفصیلات کی تصدیق کے بعد حتمی طور پر جمع کروائیں تاکہ پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے ای-سمن لیٹر تیار ہو سکے۔

5.1(ڈی)امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ مزید اپ ڈیٹس کے لیے باقاعدگی سے کمیشن کی ویب سائٹ کودیکھتے رہیں۔

اس سلسلے میں،  انڈین فاریسٹ سروس امتحان 2025 کے ضابطے میں درج ذیل شقیں شامل کی گئی ہیں:

بی 3-کمیشن  انڈین فاریسٹ سروس (مین) امتحان کے تحریری حصے کے نتائج کے اعلان کی تاریخ سے امیدواروں کو  پرسنالٹی ٹیسٹ /انٹرویو کے لیے اہل قرار پانے کے بعد 15 (پندرہ) دنوں کی مدت فراہم کرے گی۔آئی ایف ایس ای 2025 کے رول 7 کے نیچے نوٹ I کے مطابق امیدواروں کو اپنی تفصیلات/تعلیمی قابلیت کی حیثیت (حاضر ہیں/حاضر ہو چکے ہیں) اپ ڈیٹ کرنی ہوگی اور متعلقہ اہل امتحان کے پاس ہونے کا ثبوت مخصوص ماڈیول/پورٹل پر پیش/اپ لوڈ کرنا ہوگا، بصورتِ دیگر ایسے امیدواروں کو پرسنالٹی ٹیسٹ/انٹرویو میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کی امیدواریت منسوخ کی جا سکتی ہے۔

نوٹ: اس مدت کے دوران، پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے اہل تمام امیدواروں کو یہ بھی موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ اپنا خط و کتابت/مستقل ڈاک کا پتہ، اعلیٰ تعلیمی قابلیت، مختلف شعبوں میں کامیابیاں (اگر کوئی ہوں)، ملازمت کی تفصیلات/سروس کا تجربہ، سابقہ  انڈین فاریسٹ سروس امتحانات کی بنیاد پر الاٹ کی گئی سروس کی تفصیلات (اگر کوئی ہوں) اور موجودہ امتحان کے لیے کیڈر کی ترجیحات اپ ڈیٹ کریں۔ اس ونڈو میں اپ ڈیٹ کی گئی تفصیلات کو حتمی سمجھا جائے گا اور ان فیلڈز میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی درخواست جو کسی اور ذریعہ سے موصول ہو، قبول نہیں کی جائے گی۔

 بی-4(i) امیدوار سے لازمی طور پر یہ توقع کی جائے گی کہ وہ کمیشن کی جانب سے طلب کیے جانے پر اور اس کے مقرر کردہ طریقے کے مطابق مختلف ریاستی کیڈرز بشمول اپنی آبائی ریاست‘ میں ترجیحی ترتیب کے مطابق اپنی پسند ظاہر کرے۔

(ii)  انڈین فاریسٹ سروس میں منتخب امیدواروں کو کیڈر کی الاٹمنٹ اس وقت نافذ پالیسی کے مطابق کی جائے گی، جب کیڈر الاٹ کیا جائے۔ کیڈر الاٹمنٹ کے وقت امیدوار کی جانب سے مختلف کیڈرز کے لیے دی گئی ترجیحات کو امتحان کے نتائج کی روشنی میں مناسب اہمیت دی جائے گی۔

(iii) امیدوار کی جانب سے  معلومات جمع کروانے کے بعد کیڈر کے لیے دی گئی ترجیح میں کوئی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔

5.2  انڈین فاریسٹ سروس امتحان-2025 کے پرسنالٹی ٹیسٹ (انٹرویو) میں شامل ہونے کے اہل امیدواروں سے کیڈر کی ترجیحات کی تفصیلات  بعد میں طلب کی جائیں گی۔ لہٰذا امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کمیشن کی ویب سائٹ  کوباقاعدگی سے دیکھتے رہیں۔

5.3 او اے ایف میں مطلوبہ فیلڈز/معلومات  کامیابی کے ساتھ جمع کرانے پر (جیسا کہ پیرا 5.1 میں ذکر ہے) ایک منفرد ریفرنس نمبر تیار کیا جائے گا اور امیدواروں کو ان کے رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی؍موبائل نمبرپر ایس ایم ایس کے ذریہ فراہم کرایا جائے گا تاکہ وہ اس کی تصدیق کریں۔

5.4 لہٰذا، امتحان کے ضابطے کی مذکورہ بالا شقوں کے مطابق تمام امیدواروں کو لازمی ہے کہ وہ مطلوبہ تفصیلات صرف آن لائن بھریں/اپ ڈیٹ کریں اور جمع کروائیں، جو یونین پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ (https://upsconline.gov.in) پر 27 فروری، 2026 سے 13 مارچ 2026 تک شام 6:00 بجے تک دستیاب ہوں گی۔ بصورتِ دیگر اس سلسلے میں کمیشن  مزیدکسی بھی خط و کتابت کو قبول نہیں کرے گا۔

  1. کمیشن آن لائن درخواست فارم(او اے ایف)میں دی گئی معلومات میں کسی بھی قسم کی تبدیلی/ترمیم کی درخواست قبول نہیں کرے گا۔ تاہم، جہاں ضروری ہو، امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے پتہ/رابطہ کی تفصیلات میں کسی بھی تبدیلی کی صورت میں کمیشن کو فوری طور پر خط، ای میل (soexam9-upsc[at]gov[dot]in) یا پیرا 3 میں دیے گئے فیکس نمبرز کے ذریعے اس پریس نوٹ کے شائع ہونے کی تاریخ سے 7 دن کے اندر مطلع کریں۔
  2.  تمام امیدواروں کے مارکس شیٹس حتمی نتائج [ پرسنالٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کے انعقاد کے بعد] کے اعلان کی تاریخ سے 15 دن کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی اور یہ ویب سائٹ پر 30 دن تک دستیاب رہیں گی۔
  3. معزز گجرات ہائی کورٹ کے عبوری حکم  نامہ مورخہ 15.10.2025،  ایس سی اے نمبر 12450/2025 کے نفاذ کے تحت درخواست گزار امیدوار کے نتائج کو سیل بند لفافے میں رکھا گیا ہے۔

 

نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

*********

ش ح۔ م ع ن۔  م ش

U.NO.3023


(ریلیز آئی ڈی: 2232628) وزیٹر کاؤنٹر : 10