امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے کیرالم کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی
مودی جی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ کا کیرالہ کا نام بدل کر ‘کیرالم‘ رکھنے کا فیصلہ ریاست کے لوگوں کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے
’کیرالم‘ نام ریاست کے ورثے کو اس کی پوری سچائی کے ساتھ ظاہر کرے گا اور اس کے فخر کو برقرار رکھے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 FEB 2026 8:03PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ’کیرالم‘ کے لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔
ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’کیرالم کے لوگوں کو دلی مبارکباد ۔ مودی جی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کا کیرالہ کا نام بدل کر ’کیرالم‘ رکھنے کا فیصلہ ریاست کے لوگوں کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے ۔ کیرالم نام ریاست کے ورثے کو اس کی پوری سچائی کے ساتھ ظاہر کرے گا اور اس کے فخر کو برقرار رکھے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ش۔ع ن)
U. No. 3022
(ریلیز آئی ڈی: 2232553)
وزیٹر کاؤنٹر : 12