الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav AI Impact Summit 2026

بھارت کے ذمہ دار مصنوعی ذہانت کے وژن کی مضبوط عالمی توثیق کے ساتھ بھارت منڈپم میں انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کا اختتام


بنیادی ڈھانچےکے وعدے 250 بلین ڈالر سے تجاوز ،20 بلین ڈالر کی ڈیپ ٹیک سرمایہ کاری بھارت کے اے آئی  ماحولیاتی نظام میں عالمی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے

اے آئی کے نئے دور میں ہندوستان کے کردار پر دنیا کو اعتماد ہے: جناب اشونی ویشنو

118 ممالک کے 20 سے زیادہ سربراہان حکومت اور نمائندوں نے تاریخی اے آئی اجلاس میں شرکت کی

5 لاکھ سے زائد شرکاء اور 550 پری-سمٹ تقریبات کے ساتھ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ دنیا کے سب سے بڑے عالمی اے آئی اجلاسوں میں سے ایک بن گیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 FEB 2026 8:32PM by PIB Delhi

انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں اختتام پذیر ہوا ، جس میں الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے میڈیا سے خطاب کیا اور پانچ روزہ عالمی اجلاس سے سامنے آنے والے پیمانے ، نتائج اور اہم اعلانات کا خلاصہ پیش کیا ۔  پریس کانفرنس میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس کرشنن ، وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان جناب رندھیر جیسوال اور حکومت ہند کے پرنسپل ترجمان اور پریس انفارمیشن بیورو کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل جناب دھریندر اوجھا بھی شامل تھے ۔

سمٹ میں بے مثال بین الاقوامی شرکت دیکھنے میں آئی ، جس نے عالمی مصنوعی ذہانت کی گفتگو کو تشکیل دینے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی قیادت کی تصدیق کی ۔  افتتاحی تقریب میں 118 ممالک کے حکومتی نمائندوں کے ساتھ 20 سے زائد سربراہان حکومت اور 59 وزارتی سطح کے نمائندوں نے شرکت کی ۔  سمٹ میں 100 سے زائد عالمی اے آئی لیڈروں ، سی ای او اور سی ایکس او اور دنیا بھر کے 500 سے زیادہ سرکردہ اے آئی ماہرین کو بھی بلایا گیا ۔

بھارت کے اے آئی کے سفر میں عالمی دلچسپی کی عکاسی کرتے ہوئے، اس سمٹ میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب کا عالمی سطح پر جوش و خروش پہلے ہی بڑھ رہا تھا، جس کے تحت 30 ممالک میں 550 پری-سمٹ تقریبات منعقد کی گئیں، اور مرکزی سمٹ کے دنوں کے دوران 500 سے زائد ضمنی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس سے یہ اب تک کی سب سے وسیع کثیر فریقین والی اے آئی مصروفیات میں سے ایک بن گیا۔

اپنے خطاب میں ، مضبوط عالمی شرکت ، ہندوستان کے ذمہ دار مصنوعی ذہانت کے وژن کی وسیع پیمانے پر توثیق ، اور ملک کی تکنیکی صلاحیتوں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو اجاگر کرتے ہوئے ، جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ تعداد اہم ہے ، لیکن جو واقعی اہم ہے وہ یہ ہے کہ دنیا کو نئے مصنوعی ذہانت کے دور میں ہندوستان کے کردار پر اعتماد ہے ۔  شرکت کا معیار ، مکالمے کی گہرائی ، اور ذمہ دار اور خودمختار اے آئی کے بارے میں ہمارے نقطہ نظر کی عالمی توثیق سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان صرف اس تبدیلی میں حصہ نہیں لے رہا ہے ، ہم اسے تشکیل دینے میں مدد کر رہے ہیں ۔

وزیر موصوف نے اے آئی سمٹ کو مصنوعی ذہانت میں ہندوستان کی عالمی قیادت کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ۔  انہوں نے بڑے عالمی اے آئی کھلاڑیوں کی شرکت ، مضبوط وزارتی شمولیت ، اور نوجوانوں کی بے مثال شمولیت پر روشنی ڈالی ، جس میں 2.5 لاکھ سے زیادہ طلباء نے ذمہ دارانہ اور اخلاقی اے آئی پر بات چیت میں حصہ لیا ، جس کے نتیجے میں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے سے متعلق سرمایہ کاری کے وعدے 250 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں ، اس کے علاوہ تقریبا 20 ارب ڈالر کے ڈیپ ٹیک وینچر(جدید/گہری ٹیکنالوجی کا کاروباری منصوبہ) کے وعدے ہیں ، جو ہندوستان کے اے آئی بنیادی ڈھانچے کے ماحولیاتی نظام پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں ۔  انہوں نے ہندوستان کی خودمختار اے آئی ماڈل حکمت عملی کی مضبوط بین الاقوامی توثیق پر بھی زور دیا اور کفایت شعاری اختراع کے ساتھ تیار کردہ مقامی ماڈلز کے معیار کی تعریف کی ۔

2047 تک‘‘وکست بھارت’’ کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وسیع تر وژن کے تحت ان پیش رفتوں کو تشکیل دیتے ہوئے ، انہوں نے سمٹ کو ہندوستان میں طویل مدتی تکنیکی اور سیمی کنڈکٹر صلاحیت کی تعمیر کی طرف ایک فیصلہ کن قدم قرار دیا ۔

***

ش ح۔ش آ۔م ق ا

U- 2945

                          

 


(ریلیز آئی ڈی: 2232516) وزیٹر کاؤنٹر : 44