کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے 15 بلین امریکی ڈالر سے زائدکےحوصلہ مندتجارتی حجم کے لیےہند-برازیل تعلقات میں اضافہ، دفاع، قابل تجدید توانائی، فارما اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی میں مضبوط روابط پر زور دیا
اعلیٰ معیار کےآزادانہ تجارتی معاہدوں کے ذریعے ہندوستان نے عالمی تجارت کے تقریباً دو تہائی حصے تک ترجیحی رسائی حاصل کی ہے: جناب پیوش گوئل
جناب پیوش گوئل نے ہندوستان کے ایک قابل اعتماد عالمی سرمایہ کاری کے مقام کے طور پر ابھرتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 FEB 2026 7:54PM by PIB Delhi
تجارت و صنعت کےمرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں منعقدہ ہند-برازیل بزنس فورم کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں ہندوستان اور برازیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا ذکر کیا۔ گزشتہ سال دو طرفہ تجارت میں25 فیصد اضافہ ہوا اور یہ اب 15 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے موجودہ سطح کو ناکافی قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مزیدعزم اور بلند اہداف کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر لوئیزاناسیو لولا دا سلوا اور وزیراعظم نریندر مودی کے طے کردہ اعلیٰ معیار کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک تیزی سے ترقی کر سکتے ہیں، وسعت اختیار کر سکتے ہیں اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔ہند-برازیل شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے تجارت و صنعت کے مرکزی وزیرنے دونوں ممالک کو فطری شراکت دار قرار دیا، جو جمہوریت، تنوع اور ترقی کے مشترکہ عزائم سے جڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون سے متاثر ہو کر مضبوط اور کثیر جہتی اسٹریٹجک شراکت داری میں ترقی کر چکے ہیں۔ برازیل لاطینی امریکہ اور کیریبین کے علاقے میں ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہےاور دفاع، توانائی، زراعت اور زرعی کیمیکلز کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور بھی مستحکم ہو رہے ہیں۔
جناب گوئل نے شراکت داری کے وسیع تر پہلوؤں پر بھی زور دیا، جس میں عالمی جنون تعاون اور بریکس، آئی بی ایس اے ، آئی بی ایس اے، جی20 اور عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او) کے تحت تعاون شامل ہیں۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے روشن مستقبل پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ہندوستان کی تجارتی حکمت عملی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر نے ہندوستان کو عالمی کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے ایک قابل اعتماد اور بھروسہ مند مقام کے طور پر اجاگر کیا، جس نے مالی سال 2025 میں تقریباً80 بلین امریکی ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی جانب متوجہ کیا، جو کسی ایک برس میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے حال ہی میں اعلیٰ معیار کے آزادانہ تجارتی معاہدوں کی ایک سیریز مکمل کی ہے اور کئی مزید معاہدوں پر فعال مذاکرات کر رہا ہے۔ ان معاہدوں کے ذریعے ہندوستان کو اب عالمی تجارت کے تقریباً دو تہائی پر ترجیحی رسائی حاصل ہے۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ اسرائیل اور خلیجی تعاون کونسل(جی سی سی) کے ساتھ شرائط کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، کناڈا کے ساتھ بات چیت شروع کی گئی ہے اور توقع ہے کہ مستقبل قریب میں دیگر مذاکرات کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے مرکوسر(ایم ای آر سی او ایس یو آر) خطے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان بازار تک رسائی بڑھانے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے، ٹیکنالوجی میں شراکت داری کو مضبوط کرنے اور کھیل، تعلیم اور ثقافت میں تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیےہند–مرکوسر ترجیحی تجارتی معاہدےکو وسعت دینے پر کام کر رہا ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ یہ تعلقات اس وقت سامنے آ رہے ہیں، جب دونوں معیشتیں دوبارہ تیز رفتار ترقی کا مشاہدہ کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس وقت دنیا کی تیز ترین ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے، جس کی حقیقی جی ڈی پی نمو دوسرے سہ ماہی میں 8فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اگلے دو برس کے اندر جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے کی راہ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی 2014 کے بعد سے ساختی تبدیلی کی عکاس ہے، جو ٹیکس، لاجسٹکس، مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ، تعمیل میں کمی اور کاروبار کرنے میں آسانی میں اصلاحات کے ذریعے حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان فعال طور پر بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دیتا ہے اور آزادانہ تجارتی معاہدے ہندوستانی صنعت کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر وسعت دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
برازیل کی مضبوطی کا ذکر کرتے ہوئے جناب گوئل نے اس کے وسیع قدرتی وسائل کا حوالہ دیا، جس میں نیوبیم، لیتھیم اور لوہا شامل ہیں، جو عالمی توانائی کے تبدیلی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے زراعت، خلائی صنعت، گاڑی بنانے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں برازیل کی مضبوطی کو بھی اجاگر کیا اور انہیں اہم تعاون کے شعبوں کے طور پر تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور برازیل مل کر وسائل، جدت اور دور اندیش وژن کے ذریعے عالمی ویلیو چینز کو نئے سرے سے تشکیل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور برازیل کی کمپنیوں کو ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کرنے کی دعوت دی تاکہ ملازمتیں پیدا کی جائیں، قدر میں اضافہ کیا جائے اور ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔
وزیر نے دونوں ممالک کے قومی مفادات کے تحفظ اور عالمی دانشورانہ ملکیت کے فریم ورک کے تحت خاص طور پر ملکی ٹیکنالوجیز کے تحفظ کے حوالے سےمساوی رسائی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ عزم کی تصدیق کی ۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ جولائی2025 میں وزیراعظم نریندر مودی کے برازیل کے سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم مودی اور صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے ہند-برازیل اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
جناب گوئل نے اپنے خطاب کے اختتام پر اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ بات چیت مستقبل کے مطابق عملدرآمد کے منصوبے تیار کرنے اور دو طرفہ اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے تعاون اور جدت کے ذریعے ہند-برازیل شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کی اپیل کی تاکہ آئندہ برسوں میں باہمی خوشحالی کا مشترکہ وژن قائم رہے۔
****
ش ح۔م ع ن۔ م ش
U. No. 2894
(ریلیز آئی ڈی: 2231700)
وزیٹر کاؤنٹر : 28