وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پروجیکٹ سی برڈ مرحلہ –IIاے کے تحت کے نیول بیس کاروار میں رہائش گاہوں کا افتتاح

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 FEB 2026 11:30AM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن، فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، ویسٹرن نیول کمانڈ نے 21 فروری 2026 کو نیول بیس کاروار میں پروجیکٹ سی برڈ مرحلہ IIاےکے تحت ہندوستانی  بحریہ کے سینئر سیلرز اور دفاعی عملے کے لیے رہائشی رہائش گاہوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی برڈ کے ڈائریکٹر جنرل وائس ایڈمرل راجیش دھنکھر، اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

منزل کریک کے مشرقی علاقے اور اماڈلی میں واقع یہ رہائشی کمپلیکس شادی شدہ  سینئر سیلرز کے لیے رہائشی ٹاور پر مشتمل ہے، جس میں 60 ڈویلنگ یونٹس یعنی رہائشی مکانات(ڈی یو ایز) شامل ہیں، جبکہ بحری دفاعی عملے کے لیے چار ٹاورز میں مجموعی طور پر 240 ڈویلنگ یونٹس شامل ہیں۔ ایم/ایس این سی سی لمیٹڈ، حیدرآباد نے ان عمارتوں کی تعمیر کی ہے۔

یہ بنیادی ڈھانچے کی ترقیات پروجیکٹ سی برڈ کے جاری فیز IIاے کا حصہ ہیں، جو کاروار میں بڑی تعداد میں جنگی جہازوں اور آبدوزوں کی برتھنگ (لنگراندازی) میں معاون ثابت ہوں گی۔ اس منصوبے میں ایک نیول ایئر اسٹیشن، مکمل نیول ڈاک یارڈ، چار کورڈ ڈرائی برتھس اور جہازوں و طیاروں کے لیے لاجسٹک سہولیات بھی شامل ہیں۔ اس میں تقریباً 10,000 یونیفارم پوش اور سویلین عملے اپنے خاندانوں سمیت رہائش اختیار کریں گے، جس سے مقامی معیشت، صنعت اور سیاحت کو نمایاں فروغ ملے گا۔

یہ منصوبہ وزارت ماحولیات، جنگلات و ماحولیاتی تبدیلی(ایم او ای ایف اینڈ سی سی) اور انڈین گرین بلڈنگ کونسل(آئی جی بی سی) کے موجودہ ضوابط کے مطابق ہے اور تکمیل کے بعد اسے ‘آئی جی بی سی گولڈ ریٹیڈ پروجیکٹ’ کا درجہ حاصل ہوگا۔ یہ منصوبہ ‘آتم نربھر بھارت’ کے تصور سے ہم آہنگ ہے، جس کے تحت 90 فیصد سے زائد سامان اور آلات مقامی طور پر حاصل کیے جا رہے ہیں۔

****

ش ح۔م ع ن۔ م ش

U. No. 2881


(ریلیز آئی ڈی: 2231638) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi