الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے قومی ادارے نے دہلی میں اپنے روزگار میلے 2026- ’’یووا روزگار میلے‘‘ کا انعقاد کیا
پندرہ کمپنیوں نے اپنے اپنے یہاں 1000 سے زائد نوکریوں کے لیے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 FEB 2026 6:44PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے قومی ادارے (این آئی ای ایل آئی ٹی) جو کہ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت، حکومت ہند کے تحت ایک خودمختار سائنٹفک سوسائٹی ہے، نے 21 فروری 2026 کو دہلی میں روزگار میلہ- ’’یووا روزگار میلہ‘‘ منعقد کیا۔ روزگار میلے کا اہتمام نئی دہلی کے جنک پوری میں پنکھا روڈ پر این آئی ای ایل آئی ٹی دہلی کے دفتر میں کیا گیا جس کا مقصد این آئی ای ایل آئی ٹی کے سابق طلبا اور طلبا کو روزگار کے مواقع بہم پہنچانا تھا۔ 15 کمپنیوں نے اپنے اپنے یہاں 1000 سے زائد نوکریوں کے لیے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا۔ 750 سے زائد امیدواروں نے روزگار میلے کے رجسٹریشن کرایا تھا۔

ہنر کے فاصلے کو پر کرنے کی کوشش
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایمپلائمنٹ کے سب ریجنل ایمپلائمنٹ آفیسر جناب تھلورو سدھیر نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جن کا پرتپاک خیرمقدم این آئی ای ایل آئی ٹی دہلی کی ڈائریکٹر انچارج محترمہ شیتل چوپڑا نے کیا۔ انہوں نے افتتاحی چراغ روشن کر کے تقریب کا آغاز کیا اور اس کے بعد حاضرین سے خطاب کیا۔
اپنے افتتاحی خطاب میں، انہوں نے دہلی میں روزگار میلے کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کے لیے این آئی ای ایل آئی ٹی دہلی سینٹر کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے جاب فیئر میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کا بھی اعتراف کیا۔
تقریب کے دوران، کمپنیوں کے لیے پلیسمنٹ ڈیسک لگائی گئیں۔ ان کمپنیوں میں سدھی انفونیٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، پے ٹی ایم، جسٹ ڈائل، بجاج کیپٹل، ہیلو منی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، ایچ ڈی بی فائننشل سروسز، مائی منی منترا، وی5 گلوبل، ایکسس بینک، وژن بینک، وژن پلس سکیورٹی کنٹرول لمیٹڈ، ہائرنگ پلے پرائیویٹ لمیٹڈ، یوریکا فوربس لمیٹڈ، سون برسا فائننشل سروسز اور کنسلٹینٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، 31 انفوٹیک اور ایکسس مائی لائف انشورینس شامل تھیں۔
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کا قومی ادارہ
گذشتہ برسوں میں، این آئی ای ایل آئی ٹی نے خود کو اطلاعاتی، الیکٹرانکس اور مواصلاتی تکنالوجی (آئی ای سی ٹی) اور ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں کے میدان میں ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔ اس کے وسیع تر کل ہند نیٹ ورک میں 55 سے زائد خود کے / ایکسٹنشن مراکز، آئندہ تیار ہونے والے متعدد مراکز، اور 8500 سے زائد تربیتی شراکت دار شامل ہیں۔ اس طرح، امتیازی زمرے کے تحت ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی کادرجہ این آئی ای ایل آئی ٹی روپڑ (پنجاب) کو دیا گیا ہے جس کی 11 جزوی اکائیاں آئیزول، اگرتلہ، اورنگ آباد، کالی کٹ، گورکھپور، امپھال، ایٹانگر، کیکری، کوہیما، پٹنہ اور سری نگر میں قائم ہیں۔
روزگار میلہ- ’’یووا روزگار میلہ‘‘
روزگار میلہ – ’’یووا روزگار میلہ‘‘ این آئی ای ایل آئی ٹی کے اپنے طلبا کو جامع تعاون فراہم کرانے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتا ہے، جس میں ان کی صلاحیت سازی، ہنرمندی ترقی کو فروغ دینا اور روزگار دلانے میں مدد فراہم کرنا شامل ہے، تاہم یہ یہیں تک محدود نہیں ہے۔ این آئی ای ایل آئی ٹی آئندہ برسوں میں اس طرح کے مزید روزگار میلے منعقد کرانے کے لیے پابند عہد ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2863
(ریلیز آئی ڈی: 2231360)
وزیٹر کاؤنٹر : 5