صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور برازیل کے درمیان دواسازی اور طبی مصنوعات کے ضابطہ جاتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت نامے کا تبادلہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 FEB 2026 6:57PM by PIB Delhi

ہندوستان اور برازیل نے آج دواسازی اور طبی مصنوعات کے ضابطہ جاتی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) کا تبادلہ کیا۔ یہ مفاہمت نامہ ہندوستان کی سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) اور برازیل کی نیشنل ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی (ان و ِیزا) کے درمیان طے پایا، جو دونوں ممالک کے مابین ضابطہ جاتی اشتراک کو مزید گہرا کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ان وِیزا کے ڈائریکٹر۔پریزیڈنٹ جناب لیانڈرو سفاتلے اور برازیل میں ہندوستان کے سفیر جناب دنیش بھاٹیہ نے آج حیدرآباد ہاؤس میں اس مفاہمت نامے کا تبادلہ کیا۔ یہ تقریب ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور برازیل کے صدر عزت مآب لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

یہ مفاہمت نامہ طبی مصنوعات کے شعبے میں تعاون اور معلومات کے تبادلے کے لیے ایک منظم فریم ورک فراہم کرتا ہے، جس میں دواسازی کے اجزا، ادویات، حیاتیاتی مصنوعات اور طبی آلات شامل ہیں۔ اس کا مقصد ضابطہ جاتی طریقۂ کار میں ہم آہنگی کو فروغ دینا، ریگولیٹری نظاموں کے بارے میں باہمی تفہیم کو مستحکم کرنا اور طبی مصنوعات کی مؤثر اور مربوط نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔

اس مفاہمت نامے کا تبادلہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ ہندوستان اور برازیل اپنی عوام کے لیے محفوظ، مؤثر اور معیاری ادویات و طبی مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔ توقع ہے کہ یہ معاہدہ سپلائی چین کو مضبوط بنانے، ضابطہ جاتی بہترین طریقوں کے فروغ اور کم لاگت صحت خدمات تک رسائی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

سی ڈی ایس سی او اور انوِیزا کے درمیان طے پانے والا یہ مفاہمت نامہ صحت کے شعبے میں ہندوستان–برازیل تعاون کے وسیع تر فریم ورک کا حصہ ہے اور دوطرفہ روابط کے موجودہ ادارہ جاتی نظام کی تکمیل کرتا ہے۔ یہ معاہدہ صحت، دواسازی اور طبی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے اشتراک کو اجاگر کرتا ہے، خصوصاً اس تناظر میں کہ وہ گلوبل ساؤتھ کے نمایاں شراکت داروں کے طور پر مشترکہ ترجیحات رکھتے ہیں۔

اس مفاہمت نامے کے ذریعے فریقین نے معلومات کے تبادلے، ضابطہ جاتی صلاحیت سازی اور دواسازی و طبی مصنوعات کے ضابطہ جاتی امور میں تعاون جیسے شعبوں میں قریبی اشتراک کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ تعاون دونوں ممالک کے متعلقہ قومی قوانین اور ضوابط کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔

اس مفاہمت نامے کا تبادلہ ہندوستان–برازیل تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور صحت و دواسازی کے شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا، جس سے دونوں ممالک میں عوامی صحت کے نتائج بہتر بنانے کی توقع ہے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 2861   )


(ریلیز آئی ڈی: 2231344) وزیٹر کاؤنٹر : 7