شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ایف ایس سی اے – آئی آئی سی اے نے گفٹ سٹی – آئی ایف ایس سی میں اسٹینڈرڈ کارپوریٹ حکمرانی  کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے کلیدی روڈمیپ کی رونمائی کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 FEB 2026 4:00PM by PIB Delhi

بھارت کے بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرس (آئی آئی سی اے) نے گجرات کی گفٹ سٹی میں واقع آئی ایف ایس سی اے کیمپس میں ایک اہم مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ آئی آئی سی اے کے ڈائرکٹر جنرل اور چیف اگزیکیوٹیو اور آئی ایف ایس سی اے کے چیئرپرسن جناب کے راجا رمن نے 20 فروری 2026 کو اس مفاہمتی عرضداشت پر رسمی طور پر دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں تنظیموں کے سینئر افسران اور معزز عہدیداران بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BYQS.jpg

بھارت کے بین الاقوامی مالیاتی خدمات مرکز کے متحد ریگولیٹر کے طور پر، آئی ایف ایس سی اے کمپنیز ایکٹ، 2013 کے وسیع تر قانونی فریم ورک کے اندر کام کرنے والے مالیاتی اداروں کے تیزی سے پھیلتے ہوئے ماحولیاتی نظام کی نگرانی کرتا ہے، جو کارپوریٹ امور کی وزارت کے زیر انتظام ہے، جس میں آئی ایف ایس سی پر لاگو مخصوص ریگولیٹری چھوٹ ہے۔ کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت ایک اہم تھنک ٹینک کے طور پر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) کارپوریٹ گورننس فریم ورک، ریگولیٹری صلاحیت کی تعمیر، اور پالیسی مشاورتی خدمات کو آگے بڑھانے میں ادارہ جاتی مدد فراہم کرنے کے لیے منفرد مقام رکھتا ہے۔

اس پس منظر میں، مفاہمتی عرضداشت آئی ایف ایس سی اے اور آئی آئی سی اے کے درمیان صلاحیت سازی، پالیسی تحقیق، اور علمی شراکت داری کے شعبوں میں تعاون کے لیے ایک منظم فریم ورک قائم کرتی ہے جس کا مقصد گفٹ – آئی ایف ایس سی کے اندر ضابطے کی اثرانگیزی کو بڑھانا اور کارپوریٹ گورننس کے معیار کو مضبوط کرنا ہے۔

آئی آئی سی اے آئی ایف ایس سی اے اور آئی ایف ایس سی - رجسٹرڈ اداروں کو تربیت اور پالیسی سپورٹ فراہم کرے گا تاکہ بدلتے ہوئے ریگولیٹری معیارات اور عالمی گورننس کے طریقوں کی تعمیل میں آسانی ہو۔ آئی آئی سی اے آئی ایف ایس سی اے افسران کے لیے آن لائن سرٹیفکیٹ، انڈکشن، اور خصوصی تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرے گا جس میں کارپوریٹ اور اتحادی قوانین، کارپوریٹ گورننس، ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ای ایس جی) اور سرحد پار لین دین اور تنظیم نو کا احاطہ کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E7A0.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گیانیشور کما سنگھ نے کہا کہ آئی آئی سی اے  ایک اسٹینڈرڈ کارپوریٹ حکمرانی کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے میں آئی ایف ایس سی اے کے ساتھ قریبی تال میل قائم کرنے کے لیے  پرجوش ہے۔ امدادِ باہمی کے کلیدی شعبوں کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ فوری توجہ صلاحیت سازی سے متعلق موافق پروگراموں کے آغاز؛ شمولیت اور قائدانہ صلاحیت کی ترقی سے متعلق پہل قدمیوں؛ اور پالیسی تحقیق او رمشاورتی تعاون پر مرکوز ہوگی۔

آئی آئی سی اے کے ذریعہ کئے گئے مؤثر اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے، آئی ایف ایس سی اے کے چیئرپرسن، جناب کے راجارمن نے تعاون کو فعال کرنے کے لئے فوری ایکشن پلان کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے گفٹ سٹی میں سالانہ بنیادوں پر مشترکہ طور پر کارپوریٹ گورننس پروگرام فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جس میں آئی ایف ایس سی دائرہ اختیار میں شامل کمپنیوں کے لیے خصوصی کورسز بھی شامل ہیں۔

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2850


(ریلیز آئی ڈی: 2231229) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , हिन्दी