شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) 24 فروری 2026 کو وگیان بھون میں "گورننس کے لیے انتظامی ڈیٹا کے استعمال: ریاستی سطح پر محکمہ جاتی ڈیٹا میں ہم آہنگی" کے موضوع پر ایک قومی سطح کی مشاورتی ورکشاپ منعقد کرے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 FEB 2026 8:50AM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) 24 فروری 2026 کو وگیان بھون میں مرکزی وزارتوں، محکموں، ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ "گورننس کے لیے انتظامی ڈیٹاکے استعمال: ریاستی سطح پر محکمہ جاتی ڈیٹا میں ہم آہنگی" کے موضوع پر ایک قومی سطح کی مشاورتی ورکشاپ منعقد کر رہی ہے۔
یہ ورکشاپ اپریل 2026 میں اسی موضوع پر منعقد ہونے والی قومی سمٹ "ڈیٹا فار ڈیولپمنٹ" کی تیاری کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ یہ سمٹ دسمبر 2025 میں منعقدہ ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کی پانچویں قومی کانفرنس کے تسلسل میں ایم او ایس پی آئی کے زیرِ اہتمام منعقد کی جائے گی۔
اس سمٹ کا بنیادی مقصد انتظامی ڈیٹا کے نظام کو مضبوط بنانا اور ریاستی و مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی سطح پر مختلف محکموں کے درمیان ذمہ دارانہ اور مؤثر ڈیٹا ہم آہنگی کے لیے ایک مربوط قومی ایجنڈے کو فروغ دینا ہے۔
مشاورتی ورکشاپ کا ہدف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو بعد میں منعقد ہونے والی ریاستی سطح کی داخلی ورکشاپس کے لیے مقاصد، دائرۂ کار اور کلیدی امور سے آگاہ کرنا ہے۔ اس موقع پر حکومت، بین الاقوامی اداروں، صنعت، تھنک ٹینکس اور جامعات (یونی ورسٹیوں )سے وابستہ ماہرین انتظامی ڈیٹا کی ہم آہنگی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کریں گے اور کامیاب عملی نمونوں (کیس اسٹڈیز) کی پیشکش بھی کی جائے گی۔
ریاستی سطح کی ورکشاپس سے حاصل ہونے والی سفارشات اور نتائج پر اپریل 2026 میں منعقد ہونے والے قومی اجلاس میں غور کیا جائے گا، تاکہ ترجیحی اصلاحاتی شعبوں کی نشاندہی کی جا سکے۔
اس مشاورتی ورکشاپ میں ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے پلاننگ اور آئی ٹی محکموں کے افسران، مرکزی وزارتوں و محکموں کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔
***
UR-2832
(ش ح۔اس ک )
(ریلیز آئی ڈی: 2231141)
وزیٹر کاؤنٹر : 10