صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav AI Impact Summit 2026

سربیا کے صدر کی صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 FEB 2026 6:58PM by PIB Delhi

جمہوریہ سربیا کےعزت مآب صدر مسٹر الیگزینڈر ووکیچ نے صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرموسے آج راشٹرپتی بھون میں 19 فروری 2026کوملاقات کی۔

راشٹرپتی بھون میں صدروسیک کا خیرمقدم کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے جون 2023 میں سربیا کے اپنے دورے کو بڑے شوق سے یاد کیا۔ انہوں نے اس دورے کے دوران ان کی طرف سے دی گئی شاندار مہمان نوازی کے لیے ان کا اور سربیا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ناوابستہ تحریک کے شریک بانی ہونے سے لے کر اس وقت گلوبل ساؤتھ میں شراکت دار ہونے تک،بھارت اور سربیا کا ایک خاص رشتہ ہے۔ گلوبل ساؤتھ میں دونوں ممالک کو مل کر اہم کردار ادا کرنا ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت میں سربیا اوربھارت دونوں کی قابلیت کو دیکھتے ہوئے، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ہم اپنے تعاون کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔ ہماری دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی بھی اچھی گنجائش ہے۔ آئی ٹی، مینوفیکچرنگ، زراعت، بائیو ٹیکنالوجی، فارماسیوٹیکل، سیاحت اور تعلیم جیسے شعبے آنے والے سالوں میں ہماری مصروفیت کے لیے اہم ستون بن سکتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہبھارت اور سربیا کے درمیان باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے بے پناہ امکانات ہیں۔ انہوں نے اپنے عوام کے باہمی فائدے اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل تعاون پر زور دیا۔

 

***

(ش ح۔اص)

UR No 2742


(ریلیز آئی ڈی: 2230413) وزیٹر کاؤنٹر : 9