لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر نے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم جناب طارق رحمان کی حلف برداری کی تقریب میں ہندوستان کی نمائندگی کی


ہندوستان ایک جمہوری، ترقی پسند اور جامع ملک کی تعمیر کی کوششوں میں بنگلہ دیش کی حمایت کے لیے تیار ہے: لوک سبھا اسپیکر

لوک سبھا کے اسپیکر نے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور ہندوستانی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہنیتی پیغام پہنچایا

لوک سبھا کے اسپیکر نے بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیر اعظم کو ہندوستان کے دورے کا دعوت نامہ پیش کیا

لوک سبھا کے اسپیکر نے مالدیپ کے صدر، بھوٹان کے وزیر اعظم اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 FEB 2026 7:56PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج ڈھاکہ میں وزیر اعظم جناب طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش کی نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر جناب  برلا نے ہندوستانی عوام کی جانب سے جناب طارق رحمان کو دلی مبارکباد پیش کی۔

لوک سبھا کے اسپیکر نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیر اعظم جناب طارق رحمٰن سے بھی ملاقات کی اور انھیں وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کا ایک ذاتی خط سونپا، جس میں وزیر اعظم شری رحمان کو جلد از جلد ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی۔

جناب برلا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان ایک جمہوری، ترقی پسند اور جامع ملک کی تعمیر کی کوششوں میں بنگلہ دیش کی حمایت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ انہوں نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان پائیدار اور مضبوط شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

تقریب کے موقع پر، جناب  برلا نے مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد موئزو اور بھوٹان کے وزیر اعظم جناب شیرنگ توبگے کے علاوہ دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

https://x.com/ombirlakota/status/2023748571414294657?s=20

https://x.com/ombirlakota/status/2023739736909824424?s=20

https://x.com/ombirlakota/status/2023673654459105631

*****

U.No:2611

ش ح۔ح ن۔س ا


(ریلیز آئی ڈی: 2229314) وزیٹر کاؤنٹر : 9