وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ نے وشاکھاپٹنم میں اپنی ملان 2026 مشق کے تحت ملان گاؤں کا افتتاح کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 FEB 2026 11:48AM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ نے اپنی اہم بین الاقوامی بحری مشق ملان 2026 کے تحت 15 فروری 2026 کو مشرقی بحری کمانڈ میں ملان گاؤں کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب کی صدارت وائس ایڈمرل سنجے بھلہ ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ،مشرقی بحری کمانڈ نے کی ، جنہوں نے باضابطہ طور پر حصہ لینے والی بحریہ کے لیے گاؤں کا افتتاح کیا اور عالمی سمندری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے قائم کردہ سہولیات کا دورہ کیا ۔
احتیاط کے ساتھ ترتیب دیا گیاملان گاؤں ایک تجرباتی علاقےکے طور پر تصور اور تشکیل دیا گیا ہے، جو 70 سے زائد ممالک کے مندوبین اور بحری اہلکاروں کو یگانگت اور دوستی کے ماحول میں یکجا کرتا ہے۔ یہ سماجی اور ثقافتی تبادلوں کا ایک مرکز ہے، جو پیشہ ورانہ دائرۂ کار سے آگے بڑھ کر باہمی روابط کو فروغ دیتا ہے۔
ملان گاؤں کی ایک مرکزی خصوصیت ثقافتی تبادلے پر اس کا خصوصی زور ہے، جہاں ہندوستان کے متنوع ورثے اور روایات کی مالامال اور دلکش جھلک پیش کی گئی ہے۔ گاؤں میں گلوکاروں کی براہِ راست پیشکش، روایتی لوک رقص اور ثقافتی گروپس کی پیشکشیں ہوں گی، جو ہندوستان کی شاندار فنکارانہ روایت کی عکاسی کرتی ہیں۔
گاؤں میں مختلف اسٹالز بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں بحری یادگاری اشیا، دستکاری اور ہینڈلوم مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں۔ یہ سب مل کر ملک بھر کی دستکاری کی مہارت کو اجاگر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مہمانوں کو لذیذ بھارتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا، جہاں ہندوستان کے مختلف خطوں کے متنوع ذائقے اور پکوان پیش کئے جائیں گے۔
اپنے خطاب میں فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، مشرقی بحری کمانڈ نے کہا کہ “ملان گاؤں یگانگت اور ثقافتی روابط کے اُس جذبے کی عکاسی کرتا ہے جو پیشہ ورانہ بحری تعاون کی تکمیل کرتا ہے۔ جیسا کہ وشاکھاپٹنم آئی ایف آر، ملان مشق اورآئی او این ایس کی باہمی طور پر میزبانی کررہا ہے، ایسے میں یہ مشترکہ سرگرمی ہندوستان کی بحری رسائی اور شراکتی بحری افواج کے ساتھ تعاون کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔”
ملان گاؤں کا افتتاح دراصل ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ وشاکھاپٹنم میں منعقد کی جانے والی وسیع سرگرمیوں اور تقریبات کے سلسلے کا آغاز بھی ہے۔ مشق ملان 2026، جو 15 سے 25 فروری 2026 تک وشاکھاپٹنم میں منعقد ہورہی ہے،ہندوستان کی تاریخی بحری سرگرمیوں کا ایک اہم ستون ہوگی، جس میں بین الاقوامی دستے کاجائزہ( آئی ایف آر) 2026 اور آئی او این ایس کانکلیو آف چیفس بھی شامل ہیں۔ہند بحرالکاہل خطے کی بڑی کثیرجہتی بحری مشقوں میں سے ایک، ملان 2026 دنیا بھر کی بحری افواج کو یکجا کرے گی تاکہ باہمی ہم آہنگی، بحری خطوں سےمتعلق آگاہی اور اجتماعی ردِعمل کی صلاحیتوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔ مشق کے بندرگاہی اور سمندری مراحل میں پیچیدہ بحری آپریشنز پر توجہ دی جائے گی، جن میں آبدوز شکن جنگ، فضائی دفاع، تلاش و بچاؤ اور مشترکہ سیکورٹی مشن شامل ہیں، جو آزادانہ، کھلے، جامع اور قواعد پر مبنی سمندروں کے لیے مشترکہ عزم کو مستحکم کرتے ہیں۔
ملان 2026 وزیر اعظم کے مہاساگر وژن کا ایک اہم عملی اظہار ہے، جو بھارت کے ایک ترجیحی سیکورٹی شراکت دار اور عالمی بحری نظام میں ذمہ دار کردار کی توثیق کرتا ہے۔
ملان 2026 کے ثقافتی مرکز کے طور پر ملان گاؤں یگانگت، تعاون ،اشتراک کے موضوع کااحاطہ کرتا ہے۔یہ مشق میں شرکت کرنے وا لی بحری افواج کے درمیان ثقافتی تبادلے، دوستی کے فروغ اور اجتماعی بحری شراکت داری کے عزم کی علامت ہے۔
(3)8LMV.jpeg)
(3)AK8P.jpeg)
(1)80OK.jpeg)
********
(ش ح ۔م ش ۔ف ر)
U. No. 2510
(ریلیز آئی ڈی: 2228610)
وزیٹر کاؤنٹر : 26