نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے 1998 کے کوئمبٹور دھماکوں کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 FEB 2026 8:27AM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھاکرشنن نے 14 فروری 1998 میں کوئمبٹور میں ہوئے سلسلے وار بم دھماکوں کے متاثرین کو آج خراج عقیدت پیش کیا۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، انہوں نے 14 فروری 1998 کے المناک کوئمبٹور سلسلہ وار بم دھماکوں کو "ہماری قوم کی تاریخ کا ایک سیاہ اور دردناک باب" قرار دیا۔
اس دن کی عکاسی کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ جب جناب ایل کے اڈوانی شہر کا دورہ کر رہے تھے، خوفناک دھماکوں کے ایک سلسلے نے کوئمبٹور کو ہلا کر رکھ دیا اور ان گنت خاندانوں کو زخمی حال چھوڑ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوف، غم اور غیر یقینی حالات کی فضا جو اس وقت چھائی ہوئی تھی وہ ان کی یادوں میں آج بھی نقش ہے۔
ایک دھماکے میں اپنے بچ جانے کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وہ خوفناک لمحات، جب انہوں نے زخمیوں کو بچانے کے لیے جدوجہد کی اور شدید زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا، وہ ان کی زندگی کے سب سے تکلیف دہ ادوار میں سے ایک ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے مضبوط موقف پر زور دیتے ہوئے نائب صدر نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہوں اور امن، ہم آہنگی اور قومی سالمیت کو برقرار رکھنے کے اجتماعی عزم کا اعادہ کریں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2443
(ریلیز آئی ڈی: 2227987)
وزیٹر کاؤنٹر : 6