وزارت اطلاعات ونشریات
نجی ٹی چینلوں کو کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس ایکٹ کے تحت مذاہب، برادریوں اور افراد کے خلاف مواد دکھانے پر روک لگانے والے پروگرام کوڈ کی تعمیل کرنی ہوگی
حکومت نے پارلیمنٹ کو ایڈوائری، انتباہات، معافی، معافی ناموں اور آف ایئر آرڈرس کے ذریعہ پروگرام کوڈ کے نفاذ کے بارے میں مطلع کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 FEB 2026 6:16PM by PIB Delhi
نجی سیٹلائٹ کیبل ٹیلی ویژن چینلوں کو کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس (ریگولیشن) ایکٹ، 1995 اور اس کے تحت وضع کیے گئے قوانین کے تحت تشہیر سے متعلق ضابطے اور پروگرام کوڈ کی تعمیل کرنی ہوگی۔ ان قوانین کے مطابق، ایسا کوئی بھی پروگرام نشر نہیں کیا جانا چاہئے جس میں مذاہب یا برادریوں کو نشانہ بنایا گا ہو یا مذہبی گروپوں کے لیے توہین آمیز ویژووَل یا الفاظ کہے گئے ہوں یا جو فرقہ وارانہ سوچ کو فروغ دیتے ہوں یا جو کسی فرد یا ملک کے چند گروپوں، سماجی، عوامی اور اخلاقی زندگی کے حصوں کی تنقید یا بہتان تراشی کرتا ہو۔
مرکزی حکومت نے 17.06.2021 کے نوٹیفکیشن نمبر جی ایس آر 416 (ای) کے ذریعہ کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (ترمیمی) رولز، 2021 کو بھی نوٹیفائی کیا ہے، جس سے پروگرام اور ایڈورٹائزنگ کوڈ کی خلاف ورزی کی شکایتوں کے حل کے لیے ایک قانونی نظام وضع کیا گیا ہے۔ ان اصولوں میں تین سطحوں کی شکایات حل نظام موجود ہیں، سطح 1 براڈکاسٹر کے ذریعہ، سطح 2 براڈکاسٹر کے سیلف ریگولیٹنگ اداروں کے ذریعہ، اور سطح 3 مرکزی حکومت کے اووَر سائٹ سسٹم کے ذریعہ۔ حکومت نجی ٹی وی چینلوں کے خلاف ایڈوائزری، انتباہ، معافی مانگنے کے آرڈر اور آف ایئر آرڈر وغیرہ جاری کرکے کارروائی کرتی ہے۔ وزارت وقتاً فوقتاً نجی سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں کو پروگرام کوڈ کی تعمیل کرنے کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کرتی ہے۔
تین سطحی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کے مطابق، سطح-I اور سطح-II پر کسی چینل کے پروگرام کے مواد سے متعلق کوئی بھی شکایت براہ راست موصول ہوتی ہے اور براڈکاسٹروں کے خود کو منظم کرنے والے اداروں کے ذریعے موصول ہوتی ہے۔ اس طرح یہ وزارت مرکزی حکومت کے ذریعہ نگرانی کے طریقہ کار کے لئے فراہم کردہ سطح-III پر براہ راست دائرہ اختیار یا نگرانی کا استعمال نہیں کرتی ہے۔ گزشتہ 5 برسوں میں اس وزارت کی طرف سے کی گئی کارروائی کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
سال 2021 سے 2025 تک سال کے حساب سے کیے گئے اقدامات کا خلاصہ
|
نمبر شمار
|
وضاحت
|
2021
|
2022
|
2023
|
2024
|
2025
|
میزان
|
|
|
مخصوص چینلوں کو جاری کی گئی ایڈوائزری
|
5
|
7
|
14
|
3
|
6
|
35
|
|
|
انتباہات
|
25
|
6
|
17
|
1
|
1
|
50
|
|
|
احکامات برائے معافی نامے
|
11
|
39
|
3
|
-
|
1
|
54
|
|
|
آف ایئر آرڈرس
|
-
|
-
|
3
|
-
|
-
|
3
|
|
|
اجازت کی منسوخی
|
1
|
-
|
-
|
-
|
-
|
1
|
|
|
اعلان برأت کے لیے حکم
|
1
|
-
|
-
|
-
|
-
|
1
|
|
|
کُل
|
43
|
52
|
37
|
4
|
8
|
144
|
یہ معلومات اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج راجیہ سبھا میں جناب راگھو چڈھا کے ذریعہ پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں دی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2408
(ریلیز آئی ڈی: 2227776)
وزیٹر کاؤنٹر : 7